Tag: تامل فلم

  • اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد چل بسے

    اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد چل بسے

    جنوبی بھارت کی تیلگو اور تامل فلموں کی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد جوزف پرابھو چل بسے۔

    جنوبی بھارت کی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ایک افسوسناک خبر مداحوں سے شیئر کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انتقال کرگئے۔

    سمانتھا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک دکھ بھرے پیغام میں لکھا کہ ’ہمارے دوبارہ ملنے تک ڈیڈ‘ ساتھ میں دل کے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

    اداکارہ سمانتھا کی جانب سے والد کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم بھاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جوزف پربھو کئی دنوں سے بیمار تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

    یاد رہے کہ 37 سالہ سمانتھا کے والد جوزف ایک تیلگو اینگلو انڈین تھے اور ان کی بیٹی کی پرورش میں ان کا اہم کردار رہا ہے، جس کے بارے میں سمانتھا نے کئی انٹرویوز میں بتاچکی ہیں۔

    اس کے علاوہ جوزف پربھو نے 2021 میں ناگا چیتنیا سے طلاق کے دوران بھی اپنی بیٹی سمانتھا رتھ پربھو کا ساتھ دیتے ہوئے نظر آئے تھے، جوزف پرابھو کے انتقال پر سمانتھا کے مداحوں اور قریبی دوستوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • پیزا ڈیلیوری بوائے کی شرمناک حرکت، معروف اداکارہ شدید برہم

    پیزا ڈیلیوری بوائے کی شرمناک حرکت، معروف اداکارہ شدید برہم

    ممبئی: بھارتی تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ گایاتری سئی نے پیزا ڈیلیوری بوائے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیزا بوائے نے ادارہ کا ذاتی رابطہ نمبر واٹس ایپ گروپس میں شیئر کردیا جس پر گایاتری سئی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔

    شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ ملزم نشے کی حالت میں دھت ہوکر گھر میں پیزا ڈیلیور کیا بعد ازاں اس نے رابطہ نمبر پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلکیشن واٹس ایپ کے مختلف گروپس میں شیئر کردیا، اس شرمناک حرکت کے بعد سے مسلسل نامعلوم افراد کی جانب سے کالز آرہی ہیں۔

    اداکارہ نے بھارتی شہر چنائے کے پولیس اسٹیشن میں پیزابوائے کے خلاف شکایت درج کرائی۔ گایاتری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کو تمام معاملے سے آگاہ کیا۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔