Tag: تامل فلم انڈسٹری

  • جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں جنوبی بھارت کے کئی اسٹارز کیخلاف مقدمہ درج

    جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں جنوبی بھارت کے کئی اسٹارز کیخلاف مقدمہ درج

    تامل فلم انڈسٹری کے اسٹارز رانا دگوبتی، وجے دیوراکونڈا، لکشمی منچو اور دیگر کیخلاف جوئے کے پلیٹ فارم کو فروغ دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ پولیس نے 25 مشہور شخصیات اور انفلوئنسرز کے خلاف اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیرقانونی سٹے بازی اور جوا کھیلنے والے ایپس کو مبینہ طور پر پرموٹ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

    ان اسٹارز میں ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیوراکونڈا، اور لکشمی منچو بھی شامل ہیں۔

    یہ ایف آئی آر حیدرآباد کے میا پور پولیس اسٹیشن میں 32 سالہ تاجر پی ایم پھنیندرا سرما کی درخواست پر 19 مارچ کو درج کی گئی ہے جس میں سیلیربریٹیز کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔

    شکایت کے مطابق یہ مشہور شخصیات مبینہ طور پر بیٹنگ کے مختلف پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کے لیے بڑی رقم وصول کر رہی ہیں، جو صارفین کو اپنی محنت سے کمائی گئی رقم سے جوا کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

    شکایت کنندہ پھنیندرا خود ان پلیٹ فارمز میں سے ایک میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند تھا لیکن اس کے خاندان کی جانب سے اسے ممکنہ مالی خطرات کے بارے میں خبردار کی گیا جس کے بعد وہ باز آگیا۔

    پولیس رپورٹ میں کئی مشہور شخصیات اور انفلوئنسرز کی فہرست دی گئی ہے جن پر غیر قانونی جوا ایپس کو فروغ دینے کا الزام ہے، ان میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگیلا، سری ہنومانتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن اور بہت سے دوسرے نام شامل ہیں۔

  • رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    تامل فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی دھوم مچادی فلم نے پہلے ہی دن پہلے کروڑوں روپے کا بزنس کرلیا۔

    ’جیلر‘ رجنی کانت کی دو برسوں کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے جس کے لیے اُن کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، تاہم آج ریلیز کے موقع پر بھارت کے شہر بنگلور اور چنئی میں کئی دفاتر نے اپنے ملازمین کو چھٹی دیا ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر تھلائیوا کی فلمن جیلر کے خوب چرچے ہورہے ہیں جبکہ سپر اسٹر رجنی کانت کا نام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر ریلیز کے پہلے روز ہی صرف بھارت سے 13 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 19 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایسے جیلر کے گرد گھومتی ہے جو جیل میں قید گینگ کے ایک سرغنہ کو گینگ کی جانب سے جیل سے نکالنے پر روکتا ہے۔

    اس فلم میں رجنی کانت، موہن لال، جیکی شروف اور تمنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔