Tag: تاندلیانوالہ

  • پولیس سے بھاگتے ڈاکوؤں کو فٹ بال گراؤنڈ میں گھسنا مہنگا پڑ گیا

    پولیس سے بھاگتے ڈاکوؤں کو فٹ بال گراؤنڈ میں گھسنا مہنگا پڑ گیا

    تاندلیانوالہ: پولیس سے بھاگتے ڈاکوؤں کے لیے فٹ بال گراؤنڈ میں گھسنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب میدان میں کھیل جاری تھا، کھلاڑیوں نے ڈاکوؤں ہی کو فٹ بال بنا کر درگت بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پیرے دی جھوک میں ڈاکو واردات کے بعد پولیس کی پکڑ سے بچنے کے لیے فرار ہو رہے تھے کہ کھیل کے گراؤنڈ میں داخل ہو گئے جہاں فٹ بال کھلاڑیوں نے انھیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق 2 ڈاکو گاؤں پیرے دی جھوک میں واردات کے بعد فرار ہوئے، تو سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، ڈاکو موٹر سائیکل ایک جگہ چھوڑ کر گراؤنڈ میں گھس گئے۔

    گراؤنڈ میں اس وقت فٹ بال کھیلی جا رہی تھی، فٹ بال ٹیم کے ارکان نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • تاندلیانوالہ میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

    تاندلیانوالہ میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے تاندلیانوالہ میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے تاندلیانوالہ میں تھانہ باہلک کی حدود میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیورکو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی شکار بس قصور سے ملتان جا رہی تھی۔

    سیالکوٹ : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئےتھے ، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پسرور کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

  • فیصل آباد : مظاہرین پر لیگی کارکن کی اندھا دھند فائرنگ، 8 زخمی

    فیصل آباد : مظاہرین پر لیگی کارکن کی اندھا دھند فائرنگ، 8 زخمی

    فیصل آباد : تاندلیانوالہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پر قبضے کیخلاف ہونیوالے مظاہرے میں مقامی رکن اسمبلی کے بھائی نے مظاہرین پرگولیاں چلادیں، فائرنگ سے ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے.۔

    تفصیلات کے مطابق تاندلیاں والا کے بازار میں سر عام گولیاں چل گئیں، با اثر افراد کی مبینہ بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجر زد میں آگئے۔

    فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے انجمن سبزی منڈی کے صدر پر تشدد اور مقامی لیگی ایم پی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

    لیگی کارکنوں نے زبر دستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی تو جھگڑا ہوگیا۔ بندوق تھامے لیگی کارکن نے اسٹریٹ فائر کھول دیئے فائرنگ سے صحافی اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے کا بھائی تاجروں سے بھتہ مانگتا ہے اسے بھتہ نہ دیا جائے تو تشدد کیا جاتا ہے۔

    بااثر افراد کی فائرنگ اور ساتھیوں کے زخمی ہونے پر تاجروں نے ٹائر جلاکر فیصل آباد اوکاڑہ روڈ بھی بلاک کردیا۔