Tag: تاپسی پنو

  • تاپسی پنو نے ’آؤٹ سائیڈر‘ فلمز کے نام سے پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

    تاپسی پنو نے ’آؤٹ سائیڈر‘ فلمز کے نام سے پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے آؤٹ سائیڈر فلمز کے نام سے پروڈکشن ہاؤس کھولا لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی ایک انٹرویو میں آؤٹ سائیڈر سے متعلق گفتگو کی، اور بتایا کہ انہوں نے نیپو کڈز سے کونسا سبق سیکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اداکارہ تاپسی نے کہا کہ خود کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آؤٹ سائیڈر ہونے پر فخر محسوس کرتی ہیں، میں نے نہاد نیپو کڈز (انڈسٹری کے اداکاروں اور اہم افراد کے بچے) سے ایک سبق سیکھا وہ یہ ہے کہ فلم انڈسٹری میں سفارش یا اقربا پروری کے ذریعے آنے والے یہ اداکاروں کے بچے کس طرح یکجا ہوتے ہیں۔

    تاپشی پنو نے کہا کہ نیپو کڈز ہر وقت ایک دوسرے کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں جب کہ یہ چیز آؤٹ سائیڈرز یا فلم انڈسٹری کے باہر سے آنے والوں میں ایک دوسروں کے لیے نہیں ہوتا۔

    تاپسی نے کہا کہ ہماری ساری محنت اور کوشش ایک دوسرے سے آگے جانے کیلئے ہوتی ہے،  ہم ایک دوسرے کا احترام ضرور کرتے ہیں، آپس میں بات بھی کرتے ہیں۔ لیکن اگر فلم اچھی یا بری ہو، تو ہم اپنے آؤٹ سائیڈرز کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔

    اداکارہ تاپسی نے کہا کہ یہ والی چیز نیپو کڈز میں بہت زیادہ ہے، وہ کچھ بھی ہوجائے ایک دوسرے کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔

  • تاپسی پنو کا دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف

    تاپسی پنو کا دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف

    بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تاپسی پنو نے دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں نے حال ہی میں بالی ووڈ بیبو، کرینہ کپور کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی کی تلخ واقعے سے متعلق انکشاف کیا۔

    تاپسی پنو نے بتایا کہ میں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ دہلی شہر دیگر شہروں کے مقابلے میں خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر ہے، دہلی میں رہنے والے اپنی بیٹیوں کو سورج ڈوبنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں لیکن دوسرے شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

    اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بھی دہلی سے ہے، میں سوچا کرتی تھی کہ ہر جگہ ایسا ہوتا ہے، ہر جگہ ہی چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے جب دوسرے شہروں میں رہنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ صرف دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو گھر جَلد لوٹنے کا کہتے ہیں، باقی شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

    پوڈ کاسٹ کے دوران تاپسی پنو نے بھیڑ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق بھی انکشاف کیا، کہا کہ ایک بار مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے خاموشی سے شادی کرلی

    بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے خاموشی سے شادی کرلی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بوائے فرینڈ اور سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے خاموشی سے شادی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو کی شادی کی تقریب 23 مارچ کو شہر اُدے پور میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    اداکارہ کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے کم لوگ ہی مدعو تھے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلمساز انوراگ کیشپ اور پروڈیوسر کنیکا ڈھلون نے تاپسی کی شادی میں شرکت کی تھی۔

    تاپسی پنو

    تاپسی پنو جلد ہی دوستوں اور ساتھیوں کے لیے ممبئی میں پارٹی دیں گی اور اس سے متعلق وہ جلد تاریخ کا اعلان کریں گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو سے متعلق چند ماہ سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ اور سابق بیڈ منٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے مارچ کے آخر میں شادی کرنے والی ہیں۔

    تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی اور جب بھی کروں گی آپ کو اس کے بارے میں پتا چل جائے گا اگر مجھے اس کے لیے صحیح جگہ اور لمحہ ملا تو میں خود اس بارے میں بات کروں گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی کو دھوکا دے رہی ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی غیر قانونی کام کررہی ہوں، تو پھر یہ سب قیاس آرائیاں کیوں کی جارہی ہیں۔

  • تاپسی پنو نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    تاپسی پنو نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بھارتی میڈیا پر اپنی شادی کے بارے میں پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    اداکارہ تاپسی پنو سے متعلق چند ماہ سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ اور سابق بیڈ منٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے مارچ کے آخر میں شادی کرنے والی ہیں۔

    حالیہ انٹرویو میں تاپسی پنو نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کسی بھی انسان کی پرائیویسی کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی ذاتی زندگی ے بارے میں جاننے کے لیے اس پر دباؤ ڈالنا ایک عام بات ہے۔

    36 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں جب بھی شادی کرنے کا فیصلہ کروں گی تو وہ فیصلہ میری اپنی شرائط پر ہوگا اور میں اپنی زندگی کے بارے میں کوئی بھی بات دوسروں کو اس طرح دباؤ میں نہیں بلکہ مناسب وقت پر بتاتی ہوں۔

    تاپسی پنو اور میتھیاس بوئے

    تاپسی پنو نے کہا کہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی اور جب بھی کروں گی آپ کو اس کے بارے میں پتا چل جائے گا اگر مجھے اس کے لیے صحیح جگہ اور لمحہ ملا تو میں خود اس بارے میں بات کروں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی کو دھوکا دے رہی ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی غیر قانونی کام کررہی ہوں، تو پھر یہ سب قیاس آرائیاں کیوں کی جارہی ہیں۔

    تاپسی پنو نے کہا کہ میں فی الحال سنگل ہوں، میں اپنے رشتے سے متعلق بہت ایماندار ہوں ایسا نہیں ہے کہ میں نے اسے چھپایا ہو، اس لیے جب بھی یہ شادی ہوگی آپ کو معلوم ہوجائے گا۔

  • ایک اور غیر ملکی فلم کا بالی ووڈ ریمیک ناکام

    ایک اور غیر ملکی فلم کا بالی ووڈ ریمیک ناکام

    معروف اداکارہ تاپسی پنو کی حال ہی میں ریلیز کی گئی فلم ’دوبارہ‘، جو ہسپانوی فلم ’میراج‘ کی آفیشل ریمیک ہے، فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، پہلے دن فلم کی کمائی صرف 72 لاکھ بھارتی روپے رہی۔

    منفرد فلموں میں کام کرنے والی تاپسی پنو کی نئی فلم توقعات پہ پوری نہ اتری، ریلیز کے دوسرے ہفتے تک فلم نے بہت کم کمائی کی اور 5 کروڑ کا ہدف پورا کرنے میں بھی ناکام رہی۔

    تاپسی کی فلم 19 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی اور اسے فلم نقادوں کی جانب سے حوصلہ افزا کمنٹس ملے، تاہم فلم عام لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم جلد ہی سینما گھروں سے اتار دی جائے گی۔

    یہ فلم ہسپانوی مسٹری ڈرامہ فلم ’میراج‘ کا ری میک ہے جو سنہ 2018 میں ریلیز کی گئی تھی، دوبارہ کی ہدایت کاری انوراگ کشپ نے دی ہیں۔

    فلم میں ایک بچے کو دکھایا گیا ہے جس نے 25 سال قبل طوفان کے دوران ایک قتل ہوتے دیکھا تھا، اب 25 سال بعد وہی طوفان ایک بار پھر آرہا ہے اور فلم کا مرکزی کردار (تاپسی پنو) کا رابطہ کسی طرح ماضی کے اس بچے سے ہوجاتا ہے۔

    فلم کی کہانی اس بچے کی زندگی بچانے اور ماضی و حال کے درمیان سفر کے گرد گھومتی ہے۔