Tag: تاپسی پنوں

  • مداح نے ایسا کیا کہا کہ تاپسی پنوں غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

    مداح نے ایسا کیا کہا کہ تاپسی پنوں غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

    بالی وڈ اور تامل فلموں کی مشہور اداکارہ تاپسی پنوں اپنی کار کی طرف جاتے ہوئے مداح کی درخواست پر برہم ہوگئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ تاپسی پنوں پاپارازی فوٹوگرافرز پر اس وقت ناراض ہو گئیں جب وہ انھیں دیکھ کر ارد گرد جمع ہو گئے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک مداح ان کی گاڑی کے سامنے کھڑا ہوا سیلفی لینے کی درخواست کررہا ہے، تاپسی اسے غصے میں کہتی ہیں ’برائے مہربانی ہٹ جائیں۔‘

    انھیں بدھ کی شام شہر میں دیکھا گیا تھا وہ کسی ریستوران سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر کھینچنے کے لیے ان کا نام پکارا جس پر وہ غصے میں نظر آئیں

    ایسا لگ رہا تھا کہ اداکارہ جلدی میں تھیں اور وہ سیدھا کمپلیکس کے بالکل پاس کھڑی اپنی کار کی طرف بڑھ گئیں، جب ایک مداح نے سیلفی کی درخواست تو انھوں نے اسے ہٹادی اور اپنی کار کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گئیں۔

    ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے تبصرہ کیا ’اس کا رویہ افسوسناک ہے، ایسا رویہ کیوں اپنایا؟ وہ صرف اپنا کام کر رہے ہیں، اسے ان کا احترام کرنا چاہیے‘۔ ایک شخص نے لکھا ’نوجوان جیا بچن، یہ کیا رویہ ہے؟


    واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی نامور اداکارہ نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ڈنکی‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا جو کہ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

    شاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرنے کے تجربے کو تاپسی پنوں نے مشکل قرار دیا تھا، ڈنکی کی کامیابی کے بعد تاپسی کا کہنا تھا کہ جب میں شاہ رخ سے ملی تو اتنے بڑے سپر اسٹار کو دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی۔

    کنگ خان کے ساتھ رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے حوالے سے اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ رومینس کنگ کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروانے میں کافی مشکل ہوئی۔

    انھوں نے دلچسپ انکشاف کیا تھا کہ شاہ رخ خان جب میری طرف دیکھ کر ڈائیلاگز بولنے لگتے تو میرے ذہن میں اچانک ان کی پرانی ہٹ فلموں کے رومانوی مناظر گھومنے لگتے تھے۔

    خیال رہے کہ تاپسی پنوں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور انھوں نے تامل فلم انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

  • شاہ رخ خان کو پہلی بار سامنے  دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی، تاپسی پنوں

    شاہ رخ خان کو پہلی بار سامنے دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی، تاپسی پنوں

    جنوبی بھارت کی نامور اداکارہ اور فلم ’ڈنکی‘ کی ہیروئن نے شاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرنے کے تجربے کو مشکل قرار دیدیا۔

    ڈنکی کی کامیابی کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیےجانے والے تازہ ترین انٹرویو میں تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ جب میں شاہ رخ خان سے ملی تو اتنے بڑے سپر اسٹار کو دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی۔

    کنگ خان کے ساتھ رومانوی مناظر کی شوٹن کے حوالے سے تاپسی کا کہنا تھا کہ رومان کنگ کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروانے میں بھی مجھے بہت مشکل ہوئی

    انھوں نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان جب میری طرف دیکھ کر ڈائیلاگز بولنے لگتے تو میرے ذہن میں اچانک ان کی پرانی ہٹ فلموں کے رومانوی مناظر گھومنے لگ جاتے تھے۔ ان سوچوں پر قابو پا کر فلم کی شوٹنگ کروانے میں کافی مشکل پیش آئی۔

    تاپسی نے کہا کہ آپ کے ذہن میں شاہ رخ خان کی فلمیں، اسکرین پر دکھائے جانے والے ان کے آئیکونک مناظر، ان کے گانے اور ڈائیلاگ ہمیشہ ہی رہتے ہیں۔ تاہم جب میں ان سے ملی تو ساکت سی ہوئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ شاہ رخ خوفزدہ کرنے والی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ وہ تو بہت گرمجوش اور خوش آمدید کہنے والے شخص ہیں لیکن جب آپ اس آدمی کو دیکھتے ہیں جسے آپ برسوں سے بڑی اسکرین پر دیکھ رہے ہیں تو آپ منجمد ہو جاتے ہیں۔

    ساؤتھ کی ادکارہ کے مطابق انھیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کر رہی ہوں اور اسی لیے شوٹنگ کے دوران بار بار وہ خود کو یقین دلاتی تھیں کہ شاہ رخ میرے سامنے ہی بیٹھے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی 5 دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کے خواہاں ہیں۔ اب تک فلم عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

  • تاپسی پنوں نے ماڈلنگ کیوں چھوڑی تھی، اداکارہ کا اہم انکشاف

    تاپسی پنوں نے ماڈلنگ کیوں چھوڑی تھی، اداکارہ کا اہم انکشاف

    معروف بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے ماڈلنگ چھوڑنے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

    اداکارہ تاپسی پنوں اداکاری سے قبل ماڈلنگ کی جانب راغب تھیں، انہوں نے چند برس اس شعبے میں جگہ بنانے کی کوشش بھی کی، اپنے زمانہ طالب علمی میں تو انہوں نے مس انڈیا مقابلہ 2008  میں بھی قسمت آزمائی کی اور وہاں ٹاپ 28 میں شامل رہیں۔

    لیکن یہ تجربہ تاپسی کے لیے کچھ زیادہ خوشگوار نہیں تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں پر ٹرائل کے دوران اقرباء پروری اور سفارش عروج پر تھی۔

    تاپسی نے بتایا کہ دہلی میں پروفیشنل ماڈلز کے خلاف مقابلے میں جانا تھا، تین لڑکیوں میں سے مجھے منتخب کیا گیا تھا لیکن ایک ڈیزائنر نے مجھے کہا کہ آپ کو یہاں پر نہیں ہونا چاہیے۔

    ایک انٹرویو کے دوران تاپسی کا مزید کہنا تھا کہ مقابلہ حسن کے گرومنگ پیریڈ کے دوران مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ اس شعبے میں، میں کام نہیں کرسکتیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہاں پر ہم سے واک کروایا جاتا اور یہ سکھایا جاتا تھا کہ کیسے مسکرایا جاتا ہے، اس زمانے میں ڈیزائنر ہیمنت ترویدی ماہر ٹیچر ہوا کرتے تھے اور انہوں نے ہی میری توہین کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں تمہیں کبھی ٹاپ 28 میں نہ آنے دیتا۔