Tag: تبادلے

  • ایڈووکیٹ جنرل نے اہل کاروں کے تبادلے رکوا دیے

    ایڈووکیٹ جنرل نے اہل کاروں کے تبادلے رکوا دیے

    اسلام آباد: ایڈووکیٹ جنرل نے اہل کاروں کے تبادلے رکوا دیے۔

    ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس کی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں کے تبادلے ایڈووکیٹ جنرل نے رکوا دیے، انھوں نے کسی بھی اہل کار، نائب کورٹ کو تا حکم ثانی جانے سے روک دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کے تمام اسٹاف کو معمول کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس صورت حال میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لا افسران گومگو کا شکار ہو گئے ہیں۔

    نگران حکومت نے پرانے لا افسران کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روک رکھا ہے، اور عدالتیں الاٹ نہ ہونے سے نئے لا افسران بھی پیش نہیں ہو رہے ہیں۔

    دوسری جانب عدالتوں کی جانب سے لا افسران کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے لا افسران کی عدم پیشی پر نوٹس لے کر معاملہ حل کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل، پرانے لا افسران کو ہٹا کر نئی تعیناتیاں کی تھیں، جب کہ ہائی کورٹ نے برطرفیوں کا حکم معطل کر رکھا ہے۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور اور ملتان ایئرپورٹ کے مینیجرز کا تبادلہ کر کے نئے مینیجرز تعینات کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں جن میں ایئرپورٹ مینیجرز کے تبادلے بھی شامل ہیں۔

    ملتان اور لاہور ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو گریڈ 8 کے مینیجرز کو ہٹا کر ایگزیکٹو گریڈ 7 کے جونیئر کیڈر افسران تعینات کردی گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر احمد کو لاہور جبکہ راجہ اظہر کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مینیجر تعینات کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تحت ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبوں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کے مطابق تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد 350 کے قریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔

  • سفارش کے بغیر نوکری کا انجام، اسسٹنٹ کمشنر کی جان مشکل میں‌ پڑ گئی

    سفارش کے بغیر نوکری کا انجام، اسسٹنٹ کمشنر کی جان مشکل میں‌ پڑ گئی

    کراچی: سندھ میں ایک اسسٹنٹ کمشنر کو سفارش کے بغیر نوکری تو مل گئی لیکن اب یہ نوکری انھیں بہت مہنگی ثابت ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک اسسٹنٹ کمشنر 53 سالہ امتیاز احمد منگی کو بغیر سفارش نوکری حاصل کرنے کی یہ سزا دی جا رہی ہے کہ محض 10 ماہ میں ان کے 10 بار تبادلے کرائے گئے ہیں۔

    اس صورت حال سے تنگ آئے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے چیف سیکریٹری سندھ کو رحم کی درخواست بھیج دی ہے، کیوں کہ وہ گزشتہ دس ماہ سے ان تبادلوں کی وجہ سے اب تک تنخوا سے بھی محروم ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے پٹیشن میں کہا کہ سندھ میں میرا 10 جگہ تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہوں، اسسٹنٹ کمشنر نے دہائی دی کہ کورنگی میں تعیناتی صرف 7 دن کے لیے کی گئی۔

    انھوں نے کہا بار بار تبادلوں کے باعث 10 ماہ سے تنخواہ بھی نہیں ملی، محکمہ خزانہ ہر بار تبادلے پر نئے کاغذات طلب کرتا ہے۔

    امتیاز منگی لاڑکانہ کے لاہوری محلے کے رہائشی ہیں، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سندھ، کراچی نے 2020 کے دوران ان کے 10 بار تبادلے کیے۔

    امتیاز منگی کے پٹیشن کے مطابق ننگر پارکر میں ان کا تبادلہ 32 دنوں کے لیے، کمشنر آفس کراچی میں 10 دنوں کے لیے، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کے طور پر 2 ماہ 11 دن، سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں 1 ماہ اور ایک ہفتے کے لیے کیا گیا۔

  • الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران کی تقرریاں و تبادلے

    الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران کی تقرریاں و تبادلے

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ میں 11 افسران کی تقرریاں و تبادلے کردیے گئے، نئے ضلع کیماڑی میں ضلعی الیکشن کمشںر بھی تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 8 افسران کی تقرریاں اور تبادلے کردیے، الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 11 افسران کو ترقی بھی دی۔

    نئے احکامات کے مطابق نئے ضلع کیماڑی میں ضلعی الیکشن کمشںر تعینات کر دیا گیا، اس کے لیے سیدہ حمیرہ بنت ناز کو ترقی دے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی مقرر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے بھرتیوں کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران اور ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی دفتر سندھ کراچی میں سنہ 2015 میں کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے شکایات کی بنیاد پر گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ مجاز افسران کو جمع کروا دی۔

    رپورٹ کی روشنی میں مجاز افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کے خلاف کارروائی کی اور 5 جونئیر پرسنل اسسٹنٹ، 5 سینئیر اسسٹنٹ، 3 جونئیر اسسٹنٹ اور ایک اسسٹنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

  • ایف بی آر: اہم عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

    ایف بی آر: اہم عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں اہم عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیف ایف بی آر ہیڈکوراٹرز اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ جبکہ محمد خالد کی چیف ان لینڈریونیو فیصل آباد کے عہدے پر تقرری ہوئی۔

    فضابلوچ کو کمشنر ان لینڈریونیو اسپیشل زون لاہور کا اضافی چارج دیا گیا۔ ذوالفقار علی کو کمشنر ان لینڈ ریونیواسپیشل زون کراچی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ضیغم عباس کمشنر ان لینڈریونیو اپیلز گوجرانوالہ کے عہدے پر براجمان ہوگئے۔

    اسی طرح نعیم بابر کمشنران لینڈریونیو لائلپورزون آرٹی اوفیصل آباد مقرر ہوئے ہیں۔

    دریں اثنا مسعود اسلم کو کمشنر ان لینڈریونیواپیلز سیالکوٹ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ عبدالوحیدکوکمشنر ان لینڈ ریونیو اسپیشل زون اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

  • وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 500 سے زائد پولیس افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار

    وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 500 سے زائد پولیس افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار

    لاہور: آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد صوبے میں مزید تبادلوں کا امکان ہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 500 سے زائد پولیس افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں 500 سے زائد پولیس افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی ڈی آئی، ایس ایس پی ،ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹرز شامل ہیں، یہ تبادلے آیندہ 48 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق طویل عرصے سے لاہور میں پرکشش سیٹوں پر تعینات انسپکٹرز کو ضلع بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ کرائم کنٹرول نہ ہونے پر سی سی پی او اور دیگر افسران کے تبادلوں پر غور کیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ بلال صدیق کمیانہ سی سی پی او لاہور کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    تازہ ترین:  حکومت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا

    واضح رہے کہ پنجاب پولیس کا سربراہ پانچویں بار تبدیل کیا گیا ہے، حکومت نے 14 ماہ کے دوران بار بار آئی جی کی تعیناتی کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

    نگراں حکومت نے عارف نواز کو تبدیل کر کے کلیم امام کو آئی جی تعینات کیا تھا، موجودہ حکومت نے کلیم امام کے بعد امجد جاوید کی بطور آئی جی تعیناتی کی، چن دماہ بعد ہی امجد جاوید سلیمی کی جگہ محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا، محمد طاہر کے بعد پنجاب پولیس کے سر کا تاج عارف نواز کو پہنایا گیا، لیکن اس کے بعد حکومت نے عارف نواز کے بعد شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا۔

  • یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ابتدائی تیاریاں مکمل

    یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ابتدائی تیاریاں مکمل

    کیف :یوکرائن اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی تیاریاں کر لی ہیں، اس ڈیل کے تحت روس سے ایک یوکرائنی فلم ساز اور نیوی سیلرز کو رہا کر کے یوکرائن روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرائن اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی تیاریاں کر لی ہیں۔ اس ڈیل کے تحت روس سے ایک یوکرائنی فلم ساز اور نیوی سیلرز کو رہا کر کے یوکرائن روانہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایک یوکرائنی عدالت نے ایک سینئر روسی صحافی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، اس روسی صحافی پر روس نواز باغیوں کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی بحریہ کے چوبیس سیلرز کو روسی نیوی نے گزشتہ برس اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    یوکرائنی صدر وولودومیر زیلنسکی کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی ماسکو حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل طے نہیں ہوئی۔

  • نئے پولیس آرڈر 2002 پر عمل ہو رہا ہے: آئی جی سندھ

    نئے پولیس آرڈر 2002 پر عمل ہو رہا ہے: آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ نئے پولیس آرڈر 2002 پر عمل ہو رہا ہے، پولیس آرڈر میں آئی جی کے اختیارات برقرار رکھے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نئے پولیس آرڈر میں آئی جی کے اختیارات برقرار ہیں، آرڈر پر عمل ہو رہا ہے، اس کے تحت تبادلے مشاورت سے ہو رہے ہیں۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں خود کشیوں اور قبائلی فسادات میں اضافہ ہوا، میرپور خاص ڈویژن میں ایک سال میں 250 افراد نے خود کشی کی، جس کی بڑی وجہ غربت اور معاشی مسائل ہیں۔

    ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا تھا کہ قبائلی فسادات کی وجہ سے اسکول اور اسپتال بند ہو جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں ایف آئی آرز کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حساس ملزمان کی بلیک بک تیار

    سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر کا کہنا تھا کہ پولیس کا نیا قانون سندھ اسمبلی نے منظور کر لیا، اب آئی جی سندھ اور ہوم سیکریٹری کا کام اس منظور شدہ قانون پر عمل کرانا ہے۔

    قاضی کبیر نے کہا کہ پولیس افسران کا تبادلہ چھوٹی سی بات ہے، آئی جی سندھ کلیم امام تمام امور پر عمل کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا، سندھ حکومت نے پراسیکیوشن اکیڈمی قایم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر 15 ایکڑ زمین پر اکیڈمی قایم کی جائے گی۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ نے کہا کہ یہ اکیڈمی ججز اور وکلا کو تربیت فراہم کرے گی، اس اکیڈمی کے لیے بل سندھ کابینہ اور سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

  • ایف بی آرکے 2100 ملازمین کے تبادلے

    ایف بی آرکے 2100 ملازمین کے تبادلے

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بڑے شہروں کے دفاتر میں سیکڑوں افسران واہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 16 شہروں میں گریڈ 9 تا 16 تک کے ملازمین کے تبادلے کیے گئے۔

    نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جن ریجنز میں تبادلے کیے گئے ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ، سکھر، ایبٹ آباد، بہالپور، سرگودھا اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

    ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں گریڈ 9 تا 16 کے 726 افسران واہلکاروں کے تبادلے کیے گئے جبکہ لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 افسران واہلکاروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے۔

    وزیراعظم نے بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 10 فیصد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کی جو بھی نشاندہی کرے گا ہم رولز تبدیل کرکے اس کو 10 فیصد دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ بے نامی جائیداد سے حاصل ہونے والا سارا پیسہ احساس پروگرام میں ڈال دیں گے۔

  • پنجاب اور سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ بچھاڑ، 30 سے زائد اعلٰی افسر تبدیل

    پنجاب اور سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ بچھاڑ، 30 سے زائد اعلٰی افسر تبدیل

    اسلام آباد : پنجاب اور سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرکے 30 سے زائد اعلیٰ افسر تبدیل کردئے گئے، وزیراعلٰی سندھ کے بہنوئی اور سابق وزیر اعلٰی سندھ کے داماد کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

    تفصیلات وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب اور سندھ میں سنیئر بیوروکریٹ کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوئے ہیں، تبدیل ہونے والوں میں سندھ کے بااثر ترین افسران بھی شامل ہیں۔

    پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر اور سابق وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کے داماد اقبال حسین درانی کو سندھ سے بلوچستان تبدیل کردیا گیا جبکہ وزیراعلٰی سندھ کے سیکرٹری محمد سہیل راجپوت اور بہنوئی آصف حیدر شاہ کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب نسیم نواز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ محمد اجمل خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کمشنر لاہور مجتبی پراچہ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ کمشنر گوجرانوالہ اسد اللہ خان کو وفاقی حکومت کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    نبیل جاوید کی خدمات پنجاب سے سندھ جبکہ ہارون رفیق کی خدمات خیبر پختونخواہ حکومت کے سپرد کر دی گئیں جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی کا تبادلہ پنجاب سے سندھ حکومت کر دیا گیا۔

    سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی بہادر قاضی اور سیکرٹری ندیم الرحمٰن کی خدمات خیبر پختونخواہ جبکہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن خالد سلیم کی خدمات حکومت سندھ کے سپرد کی گئی ہیں۔

    پنجاب سے تبدیل ہونے والے دیگر افسران میں ڈاکٹر ناصر اقبال، ناصر جاوید، حقان بابر، سیف انجم، کمشنر راولپنڈی ندیم ارشاد کیانی اور محمد اسد اسلم شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے حکومت نے پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تھا، نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیےاعظم سلیمان اورخواجہ شمائل جبکہ نئے آئی جی پنجاب کے لئے امجد سلیمی سمیت دیگر ناموں پر زیر غور تھے۔