Tag: تبادلے

  • ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کا تبادلہ کردیا گیا

    ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کا تبادلہ کردیا گیا

    اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کا تبادلہ کردیا گیا جس کے بعد نیکٹا کے سربراہ کو نیا ڈی جی لگانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی سوال ایجنسی میں اہم تبادلہ سامنے آیا، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کے تبادلے کے بعد نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی آئی بی لگانے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کو تبدیل کر کے سیکریٹری شماریات لگادیا گیا اور رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن ایف بی آر لگا دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم نے حالیہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم وفاقی سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری بھی دی۔


    ڈاکٹر محمد سلیمان سول انٹیلی جنس ایجنسی کے نئے سربراہ مقرر


    ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو رواں سال 8 مئی کو پاکستان کی سول انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی کا نیا ڈی جی مقرر کیا گیا تھا، انھیں حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی بھی دی گئی تھی۔

    ڈاکٹر سلیمان خان پولیس سروس میں گریڈ اکیس کے آفیسر تھے جنھیں گزشتہ ماہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گریڈ بائیس میں ترقی دے دی تھی۔

    واضح رہے کہ سول ایجنسیوں کا کردار انتخابات کے وقت نہایت اہم ہوجاتا ہے کیوں کہ انھیں کاؤنٹر ٹیررازم سے لے کر دیگر ایجنسیوں کے ساتھ معاملات سنبھالنے جیسے کثیر جہتی چیلنجز سے متعلق سویلین حکومت کی مدد کرنی ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے

    سندھ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے

    کراچی : ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کو ایڈیشنل آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ عامر فاروقی کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈاکٹرآفتاب احمدپٹھان کوایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈاکٹر ولی اللہ دل کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ، اقبال دارا کو ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ، مظہرنواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اینڈ ٹرینگ اور عامرفاروقی کوڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کردیاگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی

    سیہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر میں خود کش دھماکے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے انتظامی عہدوں اور محکمہ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ پولیس میں حالیہ ہونے والی تقرریاں اور تبادلے پولیس محکمے کی کارکردگی کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لیےکی گئی ہیں۔