Tag: تباہ

  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا، دنیا کو ٹرمپ کی بات ماننا ہوگی، امریکی وزیر دفاع

    ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا، دنیا کو ٹرمپ کی بات ماننا ہوگی، امریکی وزیر دفاع

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگیستھ نے دعویٰ کیا ہےکہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا دنیا کا امریکی صدر ٹرمپ کی بات سننا ہوگی۔

    واشنگٹن پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئرفورس جنرل ڈین کین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا۔ دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہوگی۔ اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کی کسی بھی مزاحمت کا پہلے سے بھرپور جواب دیں گے۔

    امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ متعدد بار کہہ چکے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ ایران کے جوہری عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ اسرائیل کو تمام اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے صرف ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔ آپریشن میں کسی ایرانی فوجی یا شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ایران کو اس راستے پر چلنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ شب ایرانی کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا۔ اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے۔

    دوسری جانب امریکی حملے کے بعد ایران کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے دھوکا کیا اور شب امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن کراس کی۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ہم اپنے عوام کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ امریکی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    دوسری جانب پاکستان، روس، ترکیہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے امریکا کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور اس کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ

    جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ

    مصری فضائیہ کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوجی ترجمان کے مطابق مصری فضائیہ کا تربیتی جنگی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران فنی خرابی کاشکار ہوا۔

    فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ مصری فضائیہ کا طیارہ صوبہ دمیاط کے علاقہ راس البر میں ساحلی پٹی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    اس سے قبل یوکرین کی فضائیہ نے امریکی ساختہ جنگی طیارہ ایف 16 اچانک لاپتا ہونے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایف 16 کا یوکرین کی فضائیہ سے رابطہ اچانک منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر سامنے آئی۔

    فضائیہ کے مطابق ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق طیارے میں ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی، پائلٹ ایف 16 کو بستی سے دور لے گیا اور گرنے سے قبل خود کو فضا میں ہی بحفاظت باہر نکال لیا۔ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ایف 16 کو پیش آیا حادثہ کسی روسی حملے کا نتیجہ معلوم نہیں ہوتا تاہم حادثے کا سبب معلوم کرنے کیلیے ایک تحقیقاتی کمیشن بنایا گیا ہے۔

    ’پاکستان کا بھارتی طیارہ گرانا، چینی ٹیکنالوجی کی ترقی کا ثبوت بن گیا‘

    یاد رہے کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ پروگرام کے تحت یوکرین کو گزشتہ سال امریکی اتحادیوں سے لڑاکا طیارے ملنے کے بعد یہ دوسرا حادثہ ہے۔

  • بشارالاسد حکومت میں بند حلب کا ایئر پورٹ 13 سال بعد کھل گیا

    بشارالاسد حکومت میں بند حلب کا ایئر پورٹ 13 سال بعد کھل گیا

    بشارالاسد دور حکومت میں تباہ حال شام کے شہر حلب کا ایئرپورٹ تیرہ سال بعد کھول دیا گیا۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حلب کا ایئرپورٹ بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے دنوں میں بند کر دیا گیا تھا، اب شامی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حلب ایئر پورٹ پر دمشق سے پہلی مسافر پرواز نے لینڈ کیا، آمد پر رن وے پر واٹرکینن سلیوٹ اور بینڈ باجوں سے استقبال کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ مصطفیٰ کاج نے اس موقعے پر کہا کہ ایئر پورٹ کو لڑائی چھڑ جانے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، یہ لڑائی ایئرپورٹ کو حکومتی قبضے سے چھڑوانے کے لیے کی گئی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ میں کافی ٹوٹ پھوٹ ہوئی تھی، اسی وقت اندازہ کر لیا گیا تھا کہ ایئرپورٹ کی بحالی میں کچھ وقت لگ جائے گا کیونکہ ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

  • اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی یادگار کو بھی  تباہ کردیا

    اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی یادگار کو بھی تباہ کردیا

    جنین : اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی یادگار کو تباہ کردیا ، فلسطینی صحافی شیرین کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جنین میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی یادگار کو تباہ کردیا ، اسرائیلی فوج کے بلڈوز نے فلسطینی صحافی کے جنین پناہ گزین کیمپ میں یادگار کو تباہ کیا۔

    فلسطینی صحافی شیریں کو11 مئی 2002کواسرائیلی فوج نےگولی مارکرشہیدکردیاتھا اور صحافی کو قتل کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو سزا دینے سے انکار کردیا تھا۔

    یاد رہے فلسطین کے اٹارنی جنرل نے الجزیرہ کی مقتول صحافی شیریں ابو عاقلہ کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی تھی۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ الجزیرہ کی مقتول صحافی ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر گولی ماری تھی۔

    الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس نے اس معاملے میں انصاف کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دی ہے جو دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے رجوع کرے گی۔

  • امریکی ملٹری طیارہ آسٹریلیا میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    امریکی ملٹری طیارہ آسٹریلیا میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    امریکی فوجی طیارہ آسٹریلیا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 3 فوجی ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ادارے اے کے مطابق امریکی مرینز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق کے دوران اوسپری فوجی طیارہ آسٹریلیا کے شمال میں واقع ایک جزیرے پر گرا ہے۔

    امریکی مرینز کے مطابق جہاز میں 23 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5 افراد کی حالت تشویشناک اور متعدد زخمی بتائی جارہی ہے جنہیں رائیل ڈارون اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا میں جدید فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا، امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی فوج کا ایف18 طیارہ سان ڈیاگو میں میرین کور ائیر اسٹیشن کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،جنرل رنبیرسنگھ سمیت 7 فوجی زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،جنرل رنبیرسنگھ سمیت 7 فوجی زخمی

    پونچھ : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں ناردرن کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ سمیت سات بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرکے تباہ ہونے پربھارتی میڈیا کے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں ، پہلے بھارتی میڈیا نے ہیلی کاپٹر کریشن ہونے کی خبر دی پھر بعد میں کہا ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ میں ناردرن کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ سمیت سات بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔

    یاد رہے رواں سال بھارتی ہیلی کاپٹرز کے علاوہ فضائیہ کے مجموعی طور پر 10 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں، جن میں چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

    یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو سوریا کرن طیارے‘ ایرو انڈیا شو 2019 کی بنگلور میں ریہرسل کررہے تھے کہ اس دوران آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگئے تھے۔

    پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے جنگی طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا جبکہ 8مارچ بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں 25 ستمبر کو بھارت کی فضائیہ کا سالخوردہ مگ 21 جنگی طیارہ گوالیار کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جبکہ 27 ستمبر کو بھی بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئےتھے۔

  • اسرائیل کا 38 سال بعد عراق پر حملہ، ایرانی میزائل تنصیبات بھی تباہ

    اسرائیل کا 38 سال بعد عراق پر حملہ، ایرانی میزائل تنصیبات بھی تباہ

    تل ابیب: اسرائیل نے عراق پر فضائی حملہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے 38 سال بعد عرب اسلامی ملک عراق پر حملہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حملے کیلئے اسرائیلی فضائیہ کا استعمال کیا گیا، اسرائیل نے عراق پر کیے گئے حملے سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس سے عراق میں موجود ایران کے ایک خفیہ اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ۔

    اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کی فضائیہ نے عراق میں جس خفیہ اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے، وہاں پر ایرانی میزائل موجود تھے، حملے کے نتیجے میں ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا، حملے میں عراقی فوج کے 2 کمانڈوز کو ہلاک کیے جانے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے عراقی حکومت تاحال خاموش ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے 1981 کے بعد پہلی مرتبہ عراق پر اس انداز میں حملہ کیا گیا ہے۔

    اسرائیل دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے 1981 میں عراق پر حملہ کرکے اس وقت کے حاکم عراق صدام حسین کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے ایٹمی ری ایکٹر کو تباہ کر دیا تھاتاہم اب اسرائیل نے ایک ایسے وقت میں عراق پر حملہ کیا ہے جب یہ عرب اسلامی ملک طویل جنگ کے بعد آہستہ آہستہ امن کی جانب لوٹ رہا ہے اور اس ملک میں کافی حد تک امن قائم ہو چکا ہے۔

    بین الاقوامی دفاعی ماہرین اسرائیل کے عراق پر اس مبینہ حملے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،دفاعی ماہرین کی رائے میں اسرائیل کی یہ جارحیت عراق کو پھر سے جنگ کی آگ میں دھکیل سکتی ہے جبکہ خطے کے حالات بھی مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

  • عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجو ہلاک

    عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجو ہلاک

    صنعاء:اتحادی فوج کی کتاف ڈاریکٹوریٹ میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کے نتیجے میں 21جنگجومارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی گورنری صعدہ میں حوثی ملیشیا کا آپریشن کنٹرول روم بمباری سے تباہ کردیااور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ صعدہ گورنری کو یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، اس علاقے میں باغیوں کے آپریشن کنٹرول روم کی تباہی عرب اتحاد اور یمنی فوج کی اہم کامیابی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ عرب ممالک کے جنگی طیاروں نے مشرقی صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے اتیاس میں حوثیوں کے آپریشن کنٹرول روم پربمباری کی۔

    حملے میں کنٹروم روم تباہ اور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے،ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

  • حوثیوں نے 40 لاکھ بچوں کی زندگی تباہ کر دی، یمنی حکومت

    حوثیوں نے 40 لاکھ بچوں کی زندگی تباہ کر دی، یمنی حکومت

    صنعاء: یمنی حکومت نے کہاہے کہ باغی حوثی ملیشیا نے ملک میں 40 لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگی تباہ کر ڈالی ہے، ملیشیا نے جنگ مسلط کر کے بچوں کی اکثریت کو کام کی تلاش پر مجبور کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حوثیوں نے یمنی خاندانوں کی معاشی حالت کا استحصال کرتے ہوئے بچوں کو لڑائی کے محاذوں پر جھونک دیا،باغیوں نے ان بچوں کو مال کا لالچ دے کر اپنی صفوں میں شامل کر لیا۔

    یمنی حکومت نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ یمن میں تنازع کا حل اس کی جڑوں کو ختم کر کے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے، اس واسطے بغاوت کو کچلنا، حوثیوں کی جانب سے ہتھیا لیے جانے والے ریاستی اداروں کو واپس لینا اور یمنی عوام کے مصائب کا خاتمہ لازم ہے۔

    اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب عبداللہ السعدی کے مطابق مسلح حوثی ملیشیا نے 30 ہزار سے زیادہ یمنی بچوں کو بھرتی کر کے انہیں تنازع میں استعمال کیا ، ان میں 3279 بچے اور بچیاں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    السعدی نے یہ بات جمعے کے روز سلامتی کونسل میں بچوں اور مسلح تنازع کے حوالے سے ہونے والے ایک کھلے مباحثے میں بتائی۔

    یمنی مندوب کے مطابق بھرتی کی کارروائیوں میں اسکول کے طلبہ و طالبات اور یتیم خانوں اور دار الامان کے بچے شامل ہیں۔

    باغی حوثی ملیشیا نے محض گذشتہ دو برسوں کے دوران 16 لاکھ بچوں کو اسکول جانے سے محروم کر دیا، اس دوران باغیوں نے 2372 اسکولوں کو بم باری سے مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر ڈالا،حوثیوں نے 1600 اسکولوں کو جیلوں اور عسکری بیرکوں میں تبدیل کر دیا۔

    السعدی نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ یمن کے بچوں کو بدترین صورت میں قتل اور بھرتی کیے جانے کے علاوہ تعلیم، صحت اور سماجی امور سے متعلق بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی صفوں سے حراست میں لیے جانے یا گرفتار کیے جانے والے بچوں کی نفسیاتی بحالی کا کام انجام دیا جا رہا ہے،اس سلسلے میں ان کو مارب کے خصوصی مرکز میں رکھا جاتا ہے، اس مرکز کو شاہ سلمان امدادی مرکز کی سپورٹ حاصل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ مرکز انٹرنیشنل ریڈ کراس تنظیم کے ساتھ بھی رابطے میں ہے، ان بچوں کو ان کے گھرانوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔یمنی بچوں کا یہ استحصال تمام تر بین الاقوامی قوانین اور بچوں کے حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

  • بیت المقدس کا تشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،القسام بریگیڈ

    بیت المقدس کا تشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،القسام بریگیڈ

    تہران/یروشلم : القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ القدس کا تشخص تبدیل کرنے یا اس کی تاریخی میراث لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    تفصیات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی قوم اور قابض صہیونیوں کے درمیان جاری کشمکش کا آئیکون ہے، بندوقوں کا رخ اور مزاحمت کا قطب نما ہے۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے انسٹا گرام پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس کے تشخص کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

    فلسطینی قوم اور القسام بریگیڈ دفاع القدس کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ القدس کا تشخص تبدیل کرنے یا اس کی تاریخی میراث لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    القسام بریگیڈ کی طرف سے یہ بیان عالمی یوم القدس کی مناسبت سے جاری کیا گیا، عالمی یوم القدس کا اعلان 1979ءمیں ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہر ماہ صیام کے آخری جمعہ کے روز منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا

    ۔ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت دفاع القدس کی جنگ میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔فلسطینیوں نے مزاحمت کے ذریعے دشمن کی طرف سے قضیہ فلسطین کے تصفیے کی تمام سازشیں ناکام بنائیں اور آئندہ بھی القدس اور الاقصی کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

    القسام بریگیڈ نے آئندہ ماہ بحرین میں منعقدہ عالمی اقتصادی کانفرنس کو قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے امریکا اور اسرائیل کی گہری سازش قرار دیا ہے۔