Tag: تباہی

  • مون سون کے پہلے اسپیل نے پاکستان میں کتنی تباہی مچائی؟

    مون سون کے پہلے اسپیل نے پاکستان میں کتنی تباہی مچائی؟

    مون سون خطے کے کئی ممالک میں تباہی مچا رہا ہے مون سون کے پہلے اسپیل میں پاکستان میں کتنی تباہی مچائی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    پاکستان میں مون سون کا پہلا اسپیل ختم ہو چکا ہے جب کہ آج سے 5 جولائی تک دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    مون سون کے پہلے اسپیل نے ملک بھر میں کافی تباہی مچائی۔ کرنٹ لگنے، مکانات اور دیواریں گرنے، دریا میں ڈوبنے سے 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوا، جہاں 21 افراد اپنی جان سے گئے۔ سب سے افسوسناک واقعہ دریائے سوات میں پیش آیا جہاں درجنوں سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ اکثریت کو ریسکیو کر لیا گیا تاہم 12 کے قریب افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    مون سون کے پہلے اسپیل میں صوبہ پنجاب میں 18، سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 اموات ہوئیں۔ مرنے والوں میں 30 سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔

    بارشوں نے جانی نقصان کے علاوہ مالی نقصان بھی پہنچایا اور درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ خٰبر پختونخواہ میں 50 سے زائد مکانات مکمل تباہ جب کہ 10 کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پنجاب میں 30 سے زائد مکانات گر گئے یا جزوی نقصان پہنچا جب کہ 57 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بلوچستان میں بھی 10 سے زیادہ مکانات بارشوں سے متاثر ہوئے۔

    لوگ ابھی مون سون کے پہلے اسپیل کی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں ہیں کہ مون سون کا ایک اور اسپیل آج سے شروع ہو چکا ہے۔

    مون سون کے دوسرے اسپیل میں مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور پنڈی میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا اور واسا انتظامیہ نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

    اس کے علاوہ آج سیالکوٹ، ڈسکہ، گجرات، سرائے عالمگیر، وزیر آباد، اٹک اور نارووال میں بھی بادل جم کر برسے ہیں۔

    محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے 5 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے ساتھ پنجاب، سندھ اور کے پی میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

  • انڈونیشیا میں خوفناک  بگولے سے تباہی ، لوگوں کی اللہُ اکبر کی صدائیں

    انڈونیشیا میں خوفناک بگولے سے تباہی ، لوگوں کی اللہُ اکبر کی صدائیں

    جاوا :انڈونیشیا میں طاقتور بگولے راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ اڑا کر لے گئے، جس میں 37 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں طاقتور بگولے نے مغربی جاوا میں تباہی مچا دی، لوگ اللہُ اکبر کی صدائیں لگاتے رہے۔

    راستے میں آنے والی ہر شے کو بگولہ اپنے ساتھ اڑا لے گیا، چھتیں اڑگئیں ، پول گر گئے جبکہ ایک سو سولہ گھروں کو نقصان پہنچا اور سینتیس افراد زخمی ہو گئے۔

    ہوا کی رفتار پینسٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، بیس منٹ تک چلنے والی تیز ہواؤں نے نظامِ زندگی درھم برھم کر دیا۔م

    محمکہ موسمیات کو کہنا ہے کہ بگولے کے باعث اب تک انڈونیشیا میں ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی تیز ترین رفتار ریکارڈ کی گئی ہے، اس سے پہلے سال 2021 میں آنے والے بگولے کے دوران ہوا کی رفتار چھپن کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • پشاور میں طوفانی بارشوں سے تباہی، گھروں کی چھتیں منہدم

    پشاور میں طوفانی بارشوں سے تباہی، گھروں کی چھتیں منہدم

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں طوفانی بارشوں سے متعدد گھروں کی چھت منہدم ہوگئی، جبکہ چترال میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، تیز بارش سے متعدد گھروں کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔

    ریسکیو 1122 اور چترال لیویز کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

    بارش سے چترال گول میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے جبکہ چترال شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، چترال میں گندم کی فصل اور باغات بھی تباہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ صوبے میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے اب تک 28 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • بلوچستان میں بارشوں سے ایک بار پھر تباہی اور ہلاکتیں

    بلوچستان میں بارشوں سے ایک بار پھر تباہی اور ہلاکتیں

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور مختلف حادثات میں اب تک کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد پنجگور میں دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں سے خضدار میں 2، لسبیلہ اور کیچ میں 1،1 ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، خصدار، زیارت اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے بارشوں سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

    بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

    کوئٹہ: مون سون کی طوفانی بارشوں نے صوبہ بلوچستان میں تباہی مچادی ہے، بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کا کہنا ہے کہ بھلونک میں ایم 8 روڈ بھی سیلاب سے تباہ ہوگئی۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، سڑک کو بحال کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت درکار ہوگا۔

    انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگ ایم 8 روڈ پر سفر نہ کریں۔

    خیال رہے کہ طوفانی بارشوں نے صوبہ بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے، بارش سے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مکانات منہدم اور سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔

  • بلوچستان میں طوفانی بارشیں: درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں مکان منہدم

    بلوچستان میں طوفانی بارشیں: درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں مکان منہدم

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، ساڑھے 6 ہزار سے زائد مکانات منہدم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حادثات کا شکار ہو کر 57 افراد زخمی ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر صوبے بھر میں 6 ہزار 63 مکانات منہدم ہوئے، بارشوں سے 550 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

  • کراچی میں بارشوں سے تباہی کا حال ”ففٹی ففٹی” کی پرانی ویڈیو وائرل

    کراچی میں بارشوں سے تباہی کا حال ”ففٹی ففٹی” کی پرانی ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کا حال آج سے تیس سال پہلے پی ٹی وی کے پروگرام ”ففٹی ففٹی” میں بتا دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن صوبائی دارالحکومت کراچی میں حکومت کی بے حسی اور بد انتظامی کے باعث بارش نے تباہی مچا دی ہے،بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، نظام زندگی مفلوج ہونے سے لوگ مسائل سے دوچار ہیں۔

    کیا کراچی میں تیس سال پہلے بھی بارشوں کے بعد یہی حال ہوتا تھا؟ پی ٹی وی کے مقبول ترین پروگرام ”ففٹی ففٹی” کی مزاحیہ خبروں میں بھی کراچی کا احوال کچھ اسی طرح پیش کیا گیا تھا۔

    1980 کی دہائی میں پاکستان کے قومی چینل پی ٹی وی سے پیش کیے جانے والا مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جاتا تھا اور اس کے پسند کرنے والوں میں صرف عوام ہی نہیں بلکہ اس وقت کے حکمران بھی اسے شوق سے دیکھتے تھے۔

    مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی میں نامور اداکار ماجد جہانگیر،اسماعیل تارا،زیبا شہناز،اشرف خان،لطیف کپاڈیا اور اس وقت کے دیگر سینئر اداکاروں نے اس پروگرام میں اپنے فن سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

    کراچی میں مون سون بارشوں کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    واضح رہے کہ شہر قائد میں اگست کے مہینے کے دوران مون سون بارشوں کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگست کے مہینے میں مون سون بارشوں کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس سے قبل فیصل بیس میں سب سے زیادہ بارش 1984 میں 298.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ اگست میں اب تک فیصل بیس میں 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • غصیلے ہاتھی نے رہائشی علاقے میں تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    غصیلے ہاتھی نے رہائشی علاقے میں تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    نئی دہلی: بھارت میں غصیلے ہاتھی نے رہائشی علاقے میں دھوا بول دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر بھوبھنسور میں پیش آیا جہاں جنگلی ہاتھی نے رہائشی علاقے میں چڑھائی کردی کے باعث چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

    بدہواس ہاتھی نے علاقے میں تباہی مچادی جبکہ ریسکیو عملہ سمیت دیگر متعقلہ ادارے ہاتھی کو باقو کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس واقعے کے دوران ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔

    محمکہ وائیلڈ لائف کے اہلکار کا کہنا ہے کہ مذکوہ ہاتھی چھنداکا نامی جنگل سے رہائشی علاقے میں گھسا، ہاتھی نے کسی کا بھی لحاظ کیے بغیر سامنے آنے والی تمام تر رکاوٹوں کو روندھ ڈالا تاہم ریسکیو عملہ حالات پر قابو پانے کے لیے مصروف ہے، جلد ہی جنگلی جانور پر قابو پالیا جائے گا۔

     

  • آزاد کشمیر میں بارش وبرفباری نے تباہی مچادی، 12 افراد جاں بحق

    آزاد کشمیر میں بارش وبرفباری نے تباہی مچادی، 12 افراد جاں بحق

    مظفرآباد: آزادکشمیر میں بارش و برفباری نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو بارش و برفباری سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ ارسال کردی گئی، بارش و برفباری سے نقصانات کی رپورٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تیار کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں بارش و برفباری سے 12 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے، جبکہ برفباری سے 16مکانات مکمل اور 14 جزوی متاثر ہوئے۔ دریں اثنا 4 دکانوں کو نقصان پہنچا، ایک مسجد شہید اور 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ وادی نیلم میں بارش و برفباری سے 5 مرد اور 5خواتین جاں بحق ہوئیں۔

    وادی نیلم میں بارش و برفباری سے 6 مرد اور 6 خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ 14 مکانات مکمل، 6جزوی تباہ اور 4 دکانیں متاثر ہوئیں۔ جبکہ راولا کوٹ میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک مکان تباہ ہوا۔

    آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں ایک شخص جاں بحق، ایک مکان مکمل اور دو جزوی تباہ ہوئے۔ مظفر آباد کے علاقے اپرطارق آباد میں لینڈسلائیڈنگ سے 6مکانات کو نقصان پہنچا۔

  • جاپان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

    جاپان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے اور نظام زندگی بھی درہم برہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد جاپان کے مختلف حصوں میں ساڑھے چار ہزار سے زائد مکانات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی اور ٹرین سروس بھی متاثر ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔

    جاپان میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی‘ ہلاکتوں کی تعداد 199 ہوگئی

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نو افراد شیبا میں جبکہ ایک شخص فوکوشیما میں ہلاک ہوگیا، ملک کے مختلف حصوں میں ساڑھے چار ہزار سے زائد مکانات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی اور کئی مقامات پر ٹرین سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔

    وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق عموما ایک ماہ میں ہونے والی بارش گزشتہ روز صرف آدھے دن میں ہو گئی۔

    جاپان میں ابھی دو ہفتے قبل ہی آنے والے ایک طاقت ور سمندری طوفان میں اسی سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔