Tag: تباہی مچادی

  • لاہور: شدید آندھی نے تباہی مچادی، 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

    لاہور : شدید آندھی نے تباہی مچا دی، شہر کے سو کے قریب فیڈر ٹرپ کرگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    لاہور میں شدید آندھی نے تباہی مچا دی، شہر کے سو فیڈر ٹرپ کرگئے ،جس سے آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا، لاہور ،گوجرانوالہ ،سرگودھا اور اوکاڑہ میں بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ہے شہر قائد میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی میں ہلکی ہلکی بوندہ باندی نے شہریوں کو گرمی کے عذاب سے نجات دلادی، محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی کے ،اسلام آباد ،لاہور ،سرگودھا ،ڈی جی خان اور شمالی بلوچستان ،کشمیر گلگت اور بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین ، سبی اور نوکنڈی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • امریکہ: جنوبی کیرولینا میں شدید بارش نے تباہی مچادی

    امریکہ: جنوبی کیرولینا میں شدید بارش نے تباہی مچادی

    کیرولینا : امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں شدید بارش نے تباہی مچادی، ایک عورت ہلاک ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔

    ساوتھ کیرولینا میں ہونے والی شدید بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، ایک پل درمیان سے ٹوٹ گیا، پل میں کاریں پھنس گئیں ، طوفانی نالے میں کار میں پھنسے دو لوگوں نے باہر آنے کی کوشش کی لیکن بپھرا ہوا پانی ان کو بہا کر لے گیا۔

    حکام کے مطابق ایک عورت کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

  • فلوریڈا : نیپلز میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی

    فلوریڈا : نیپلز میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی

    فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نیپلز میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی۔

    نیپلز میں ایک دن کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچا دی، موسمیات کے مقامی زرائع کے مطابق فلوریڈا کے جنوب مغربی شہر میں 16.5 سینٹی میٹر کی ریکارڈ بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

    شدید بارش نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سیلابی پانی لوگوں کے دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا، حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر جمع پانی کے اترنے تک گھروں میں محدود رہیں۔