Tag: تباہ

  • عراقی فوج کی موصل میں پیش قدمی،داعش کے ٹھکانے تباہ

    عراقی فوج کی موصل میں پیش قدمی،داعش کے ٹھکانے تباہ

    بغداد: عراقی فوج کے موصل کے چھ اضلاع سے داعش کے دہشت گردوں کو پیچھے دھیکل کر داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی فوج موصل میں داعش کےخلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے اورفوج کی طرف سے داعش کے ٹھکانوں شدید بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

    موصل کے چھ اضلاع سے بھی داعش کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب علاقے میں داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کی صفائی کا کام کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: عراقی فوج کا داعش کے خلاف موصل میں آپریشن

    خیال رہے کہ رواں ماہ 17اکتوبر کوعراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا تھاکہ اب داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کاوقت آگیا ہےاور ہم عوام کو داعش کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلا کر رہےگیں۔

    مزید پڑھیں:عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں داعش کے800سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ’’ہم داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گےاوران کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا‘‘۔

  • اٹلی میں شدید زلزلے سے متعدد عمارتیں کھنڈربن گئیں

    اٹلی میں شدید زلزلے سے متعدد عمارتیں کھنڈربن گئیں

    روم : اٹلی میں اتوار کو6.6 اعشاریہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں نوافراد زخمی اور متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق اٹلی کے وسطی شہر نورسیہ کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے آٹھ بجے کے قریب آیا۔

    i-1

    خیال رہے کہ اتوار کے روز آئے اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 بتائی گئی ہے جو کہ اگست میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہے۔زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں سے نو افراد کو زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ہے۔

    i-2

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز صوبہ پیروگیا کے وسط سے تقریباً 68 کلومیٹر جنوب مشرق میں نورسیہ کے قصبے کے پاس تھا۔

    i-3

    مزید پڑھیں: اٹلی زلزلہ، ملبے تلے دبے افراد کی زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑگئیں

    زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت روم اور وینس میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر تھی۔

    i-4

    واضح رہےکہ اٹلی میں دو ماہ قبل آنے والے زلزلے میں کئی قصبے تباہ اور 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    i-5

  • سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک

    سائبیریامیں روسی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ،19افراد ہلاک

    ماسکو: سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے 19افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایم آئی 8فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں22افراد سوار تھے جن میں سے 19ہلاک ہو گئے جبکہ3 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

    ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر 140اہلکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکریش لینڈنگ کا شکار ہوا تاہم زخمیوں کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

    ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کے دو بلیک باکس بھی تلاش کر لیے ہیں جو بلکل درست حالت میں بتائے جاتے ہیں جن سے حادثے کے محرکات کا پتہ لگانے میں مدد لی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایاتھا،اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ یوراگوئے سے 80کلو میٹر شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جس میں 19افراد جان کی بازی ہار گئے۔

  • کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2افراد ہلاک

    کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2افراد ہلاک

    اوٹاوا: کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بلٹن میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے.

    helicopter-post-1

    ہیلی کاپٹر حادثے کی عینی شاہد کا کہنا تھا کہ عام طور ہم ہیلی کاپٹر کی پرواز کی آواز سنتے ہیں اور ان کو اترتے ہوئےدیکھتے ہیں لیکن جو میں نے سنا وہ ایک عجیب سی آواز تھی.

    helicopter-post-2

    پیٹی گیلی کا کہنا تھا کہ جب وہ باہر گئیں تو انہوں نے دیکھا کہ ہیلی کاپٹر پاور لائنزسے ٹکرایا اور زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد ہیلی کاپٹر دریا میں جاگرا اوراس کے بکھرے ہوئے ٹکرے دیکھے جاسکتے تھے.

    helicopter-post-4

    حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ روٹ سے باہر جانے کے باعث پیش آیا ہوگا ،تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں.

    helicopter-post-3

    *جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبےجاوا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں ہیلی کاپٹرانڈونیشیا کے صوبےجاوا کے مرکزی شہر یوگویاکرتا کے شمال کی طرف مضافات میں گر کر تباہ ہواتھا.حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے.

  • اسپیس ایکس راکٹ خلا میں جانے سے قبل تباہ

    اسپیس ایکس راکٹ خلا میں جانے سے قبل تباہ

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والا راکٹ آزمائشی پرواز کے دوران تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

    تفصیلات کے مطابق ریاست فلوریڈا میں راکٹ اسپیس ایکس فالکن 9 خلا میں جانے کے لیے تیار تھا اور جیسے ہی اس نے پرواز بھری تو زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد دھویں کے بادل فضا میں بلند ہونے لگے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

    دوسری جانب امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 9 بجے پیش آیا جب راکٹ نے خلا کا سفر کرنے کے لیے اڑان بھری تھی.

    نجی کمپنی اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ راکٹ کے فضا میں بلند ہونے سے قبل راکٹ پیڈ پر بے قاعدگی دیکھی گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا اور حادثے کے نتیجے میں راکٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

    یاد رہے کہ اسپیس ایکس کمپنی نے گزشتہ ماہ جاپان کا کمیونی کیشن سیٹیلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجا تھا۔

    اپریل میں کیلیورنیا میں قائم کمپنی کا فالکن 9 نامی راکٹ کامیابی سے ایک سمندری پلیٹ فارم پر اترا تھا۔ اس سے پہلے کمپنی کی چار کوششیں ناکام رہی تھیں.

  • پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ شہید

    تربیلا: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے ۔

    پاک فوج کا ایم آئی سیون ٹین ہیلی کاپٹر تربیلا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل توقیر حیدر شہید ہو گئے ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر ایم آئی سیون ٹین معمول کی پرواز پر تھا ۔

    حادثے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، لیفٹینٹ کرنل توقیرحیدرشہید پائلٹ کا تعلق چکوال سے ہے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اوربیٹی چھوڑے ہیں ۔

  • برلن: جرمنی میں نجی طیارہ گرکر تباہ، 4افراد ہلاک

    برلن: جرمنی میں نجی طیارہ گرکر تباہ، 4افراد ہلاک

    مغربی جرمنی کے علاقے ٹرائیر میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ایرک تھائی ایلٹیگس کا کہنا ہے کہ نجی طیارہ انگلینڈ سے جرمنی کی طرف آرہا تھا اور بہت زیادہ دھند ہو نے کے باعث ریلوے کو بجلی سپلائی کرنے والے پول سے ٹکرا کرتباہ ہوگیا، جس میں سوار دو مسافر اور دو پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
       

  • ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

    ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

    ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال کے قریب سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم مسلح گروہوں نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

    سوئی سے کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں سے ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ کر دی گئی۔

    دھماکے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ قریباً تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا، واضح رہے گزشتہ سال بھی ڈیرہ مراد جمالی اور نوتال کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ جانے والی اس ہی گیس پائپ لائن کو بم دھماکوں سے اڑایا جا چکا ہے۔
       

  • لندن:نورفوک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،4امریکی فوجی ہلاک

    لندن:نورفوک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،4امریکی فوجی ہلاک

    لندن کے نواحی علاقے نورفوک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار امریکی ہلاک ہوگئے۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ کا ہاک ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کےباعث گرکر تباہ ہوگیا، امریکی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر گرنے اور اہلکاروں کے مارنے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےجائے حادثہ کو گھیرے میں لیکر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔