Tag: تبدیلی

  • عوام کوجلد نئے پاکستان کی تبدیلی کا احساس ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کوجلد نئے پاکستان کی تبدیلی کا احساس ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں پاکستان کا مقام بلند ہوگا، سبز پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یکساں ترقی وبنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، 100 روزہ ایجنڈے پرعملدرآمد کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت سمیت دیگرشعبوں میں اصلاحات لا رہے ہیں، تبدیلی کے ثمرات نچلی سطح تک لے کر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیمزکی تعمیر میں ہی پاکستان کی بقا مضمر ہے، عوام جیسے ڈیم فنڈ میں عطیات دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوجلد نئے پاکستان کی تبدیلی کا احساس ہوگا، دنیا میں پاکستان کا مقام بلند ہوگا، سبز پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔

    عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے‘عثمان بزدار

    یاد رہے کہ 4 روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کا سفر شروع ہو چکا ہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات حکومتی ترجیحات ہیں، ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عام آدمی کا صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی جس میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے، معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اصلاحات کریں گے۔

    سردار عثمان بزادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اسپتالوں کی حالت زارکوبدلیں گے، معیاری سہولتوں کے لیے متعلقہ حکام کومتحرک اندازمیں کام کرنا ہو گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، جلد شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی نظرآئے گی۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

  • تحریک انصاف کا چاروں صوبوں کے گورنرزکوتبدیل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا چاروں صوبوں کے گورنرزکوتبدیل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نےحکومت سنبھالنے کے بعد سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے گورنرزتبدیلی کا فیصلہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں کیا۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب مسلم لیگ ن کےرہنما ملک رفیق رجوانہ، سندھ میں محمدزبیر،خیبرپختونخواہ میں اقبال ظفرجھگڑا گورنر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہیں جبکہ بلوچستان کے گورنرمحمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی251 نشستوں پرنتائج کا اعلان

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی اور خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 19، پنجاب کے 6 سندھ کے 11، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے 5 حلقوں کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیرِ اعظم عمران خان! فواد چوہدری کا ٹویٹ

    قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیرِ اعظم عمران خان! فواد چوہدری کا ٹویٹ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کے ابتدائی نتائج کو پیش نظر رکھ کر ٹویٹ کیا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو۔

    تفصیلا ت کے مطابق فواد چوہدری نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر عمران خان کا نام لیتے ہوئے قوم کو نئے پاکستان کی مبارک باد دی۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نے ٹویٹ کیا ’قوم کو نیا پاکستان مبارک! وزیر اعظم عمران خان۔‘

    دریں اثنا ملک بھر سے موصولہ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 103 سیٹوں پر برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ پاکستان مسلم لیگ نکو 52 سیٹوں پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 32 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے پہلے مکمل نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔

    الیکشن 2018: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری


    پنجاب اسمبلی کے پی پی 201 سے پی ٹی آئی کے رائے مرتضیٰ اقبال نے میدان مار لیا، انھوں نے 44221 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے محمد حنیف نے 33497 ووٹ حاصل کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بے رنگ زندگی کو تبدیل کرنے والی 5 عادات

    بے رنگ زندگی کو تبدیل کرنے والی 5 عادات

    ہم میں سے بہت سے افراد اپنی زندگیوں سے خوش نہیں ہوتے۔ وہ اپنی زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں مگر انہیں سمجھ نہیں آتی کہ وہ تبدیلی کا آغاز کیسے اور کہاں سے کریں۔

    مہاتما گاندھی کا قول ہے، ’کسی چیز کو تبدیل کرنے کے لیے ہمیں خود وہ تبدیلی بننا ہوگا‘۔

    اس حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے کہ تبدیلی لانے کے لیے خود کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ دنیا کے تبدیل ہونے کی خواہش کریں لیکن اپنے اندر کوئی تبدیلی نہ لائیں۔ اپنے اندر تبدیلی لا کر ہی زندگی کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    یہاں آپ کو کچھ ایسی ہی مثبت تبدیلیاں بتائی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی زندگی کو تبدیل کرسکتے ہیں۔


    :غیر مطمئن ہوجائیں

    lc-1

    سب سے پہلے تو اپنی زندگی سے غیر مطمئن ہوجائیں کہ آپ کو اپنی زندگی پسند نہیں اور اسے تبدیل کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

    اگر آپ اپنی زندگی سے مطمئن ہوجائیں گے، یا سوچیں گے کہ ’میں کچھ تبدیل نہیں کرسکتا‘ تو آپ واقعی کچھ نہیں کر سکیں گے اور ہمیشہ یکساں اور اکتا دینے والی زندگی گزاریں گے۔


    :مقصد تلاش کریں

    lc-6

    اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں اور اس کی تکمیل کو اپنا جنون بنا لیں۔ ہر صبح جب آپ کو اپنا مقصد یاد آئے گا تو آپ چھلانگ لگا کر بستر سے اٹھنے پر مجبور ہوجائیں گے۔


    :سوچ میں وسعت پیدا کریں

    lc-3

    اپنی سوچ کو چھوٹی چھوٹی حدوں سے ماورا کریں اور بڑے کینوس پر سوچیں۔ اپنے لیے بڑے مقاصد رکھیں اور ان کی تکمیل کی جانب بڑھتے رہیں۔

    لوگوں کی طنزیہ باتوں اور مذاق کا برا مانے بغیر اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہیں اور اپنے گرد پیش آنے والی چھوٹی چھوٹی باتوں اور مسائل کو نظر انداز کردیں۔

    یہ چیزیں راستہ کے پتھر کی طرح ہیں جو آپ کا راستہ روک بھی سکتی ہیں اور آپ انہیں اپنی ٹھوکر سے ہٹا کر آگے بھی بڑھ سکتے ہیں۔


    :ورزش کریں

    lc-5

    آپ اپنی زندگی کو اسی وقت تبدیل کرسکیں گے جب آپ صحت مند ہوں گے۔ اگر آپ جوان ہیں تو صرف ورزش کر کے ہی صحت مند رہ سکتے ہیں۔

    اپنی دن بھر کی فہرست میں ورزش کو سب سے پہلے شامل کریں اور دن کا آغاز ورزش سے کریں۔


    :مثبت سوچیں

    lc-4

    اپنی سوچوں سے منفی عناصر کو ختم کردیں اور ہر چیز کے بارے میں مثبت سوچ رکھیں۔ جلن، حسد، غصہ، انتقام جیسے جذبات کو اپنے دل و دماغ میں جگہ نہ دیں۔

    مایوسی اور بے دلی سے بچیں اور آنے والی ناکامیوں کو کامیابی کی جانب ایک قدم سمجھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی جی سندھ، اے آئی جی اور چیئرمین اینٹی کرپشن کی تبدیلی پر غور

    آئی جی سندھ، اے آئی جی اور چیئرمین اینٹی کرپشن کی تبدیلی پر غور

    کراچی: سندھ پولیس میں چند روز میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،نئے آئی جی سندھ،اے آئی جی کراچی اور چیئرمین اینٹی کرپشن کے لیے ناموں پر غور جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کی تبدیلی اور رضوان میمن کی بہ طور نئے چیف سیکریٹری کی تقرری کے بعد صوبے بھر میں امن و امان کے قیام اور سندھ پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتربنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اس سلسلے میں سندھ حکومت اچھی شہرت کے حامل افسران میں سے نئے آئی جی سندھ کے لیے غلام قادر تھیبو، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے لیے ثنا اللہ عباسی اور چیئرمین اینٹی کرپشن کے لیے سہیل راجپوت کے ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ فی الحال سندھ میں آئی جی سندھ کے عہدے پر اللہ ڈنو خواجہ اور اے آئی جی کراچی کے عہدے پر مشاق مہر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اے آئی جی غلام قادر تھیبو اس وقت چیئرمین اینٹی کرپشن اور ثناء اللہ عباسی اے آئی جی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ) کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ سہیل راجپوت محکمہ توانائی اور فنانس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • خیبرپختونخواہ میں تبدیلی ہم لے کرآئیں گے،نوازشریف

    خیبرپختونخواہ میں تبدیلی ہم لے کرآئیں گے،نوازشریف

    کوہاٹ: وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ خیبرپختونخواہ کتنا تبدیل ہوا ہم جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تبدیلی ہم لے کر آئیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں 3.9 ارب روپے کے گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کتنا تبدیل ہوا ہے یہ کوہاٹ کے لوگ جانتے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ عباس آفریدی نےجب ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تو میں نے انہیں مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ کوہاٹ کی عوام کے لیے تحفہ لے کر آؤں۔

    نوازشریف کا کہناتھا کہ کوہاٹ کے عوام کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔دوران خطاب وزیراعظم کا کہناتھا کوہاٹ میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہناتھا کہ کوہاٹ کے غریب لوگوں کےلیے مفت علاج کا منصوبہ لا رہے ہیں،کسی کو علاج کےلیے اسلام آباد، پشاور، کراچی یا لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ علاج کرانے کی طاقت نہ رکھنےوالوں کا مفت علاج کرائیں گے،اب علاج کرانےکےلیےلوگ اپنی جائیدادیں بیچتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہناتھاکہ آج پاکستان بھر میں ترقیاتی عمل بہت تیز ہے،ملک میں سڑکیں، موٹرویز اور ہائی ویز بن رہی ہیں۔پاکستان اللہ کے فضل سے ترقی یافتہ ملک بننے جارہاہے۔

    توانائی کے بحران پر نوازشریف کا کہناتھا کہ 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کردیا جائےگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے ضلع کوہاٹ کی مختلف یونین کونسلوں کو گیس سپلائی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاتھا،اس گیس منصوبے پر 3 ارب 81 کروڑ لاگت آئے گی۔

    واضح رہے کہ اس گیس منصوبے سے کوہاٹ کی یونین کونسل خوشحال گڑھ اور چورلکی، استرزئی، شاہ پور، شیر کوٹ، نصرت خیل، علی زئی اور ڈھوڈہ کے عوام کو گیس فراہم ہوگی۔

  • پی سی بی کا ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

    پی سی بی کا ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینمجنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایشیا کپ ہاتھ سے گیا اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی گاڑی اگر مگر کے پلیٹ فارم پر آکر رک گئی، بھارت اور نیوزی لینڈ سے ناکامی نے پی سی بی کو ہوش دلاہی دیا۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کپتان شاہد آفریدی ریٹائر ہوجائیں گے، چیف سلیکٹر ہارون رشید کی چھٹی کردی جائے گی۔

    سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی فارغ ہوجائیں گے، ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی گڈبائے کا اشارہ دے دیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، بار بار موقع ملنے کے باوجود ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کواب موقع نہیں دیا جائے گا۔

  • جمہوریت میں وی آئی پی صرف ووٹرہوتاہے، عمران خان

    جمہوریت میں وی آئی پی صرف ووٹرہوتاہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ وی آئی پی کلچرکے خلاف عوام کا آوازاٹھانابتارہا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں میں وی آئی پی صرف ووٹر ہوتا ہے۔

    انہوں نے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ بجلی کی قیمت میں اسی فیصد اضافہ کس لئے کیا گیا ہے؟۔

    انہوں نے پنجاب حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بھر رجسٹر ہونے والے ریپ کیسز میں سے اسی فیصد پنجاب میں ہوتے ہیں، سب سے زیادہ بیروزگاری پنجاب میں ہوتی ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ شہباز شریف کا بیٹا ساڑھے سات ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکےنجی پاور پلانٹ بنارہا ہے، جس سے مہنگی بجلی خرید کر عوام کو بیچی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا تبدیلی کی جانب اشارہ کررہاہے، انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ وزیراعظم سے استعفیٰ لیے بغیرنہیں جائیں گے۔