Tag: تبدیل

  • مکۃالمکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل

    مکۃالمکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل

    ریاض : حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب میں پُرانے غلاف کو اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تندیلی کی روح پرور تقریب کا آغاز نماز فجر کے فوراً بعد ہوا تھا اور پرانے غلاف کو اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کردیا گیا۔ تقریب میں گورنر مکہ سمیت ممتاز شخصیات شریک ہیں۔

    غلاف کعبہ خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے جس میں 670 کلو ریشم استعمال ہوا ہے اور اس کی تیاری میں 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے، نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش تھے۔

    نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں 120 کلو گرام سونا اور 100 چاندی استعمال ہوا ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔

    نئے غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 200 افراد بیک وقت کام کرتے ہیں۔

    غلاف کعبہ ہرسال 9 ذوالحج کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔

    اتارے جانے والے غلافِ کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔

  • ایوان فیلڈ ریفرنس ،شریف خاندان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا  بینچ  پھر تبدیل

    ایوان فیلڈ ریفرنس ،شریف خاندان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا بینچ پھر تبدیل

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی صمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ایک بار پھر تبدیل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ کررہا ہے۔

    تاہم جسٹس عامرفاروق موسم گرما کی تعطیل کےباعث رخصت پرچلے گئے، جس کے بعد اسلام آبادہائی کورٹ کا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔

    رجسٹرارآفس نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے، نیا بینچ نوازشریف و دیگر کی ضمانتوں کی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔

    اس سے قبل جسٹس محسن اختر کی بھی رخصت پر جانے کے باعث بھی بنچ ٹوٹ گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : شریف خاندان کی سزا کیخلاف درخواست، بینچ کے سربراہ کا کیس کی سماعت سے انکار


    یاد رہے 8 اگست کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت سے معذرت کرلی تھی، جس کے باعث بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

    بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم شامل تھے۔

    نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو ختم ہو چکا ہے ، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو دی جانے والی سزائیں آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل کے بنیادی حق سے متصادم ہے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 13 جولائی کو جب لندن سے وطن واپس لوٹے تو دونوں کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

  • نواز شریف کےعلاج کے لئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل

    نواز شریف کےعلاج کے لئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل

    اسلام آباد : نواز شریف کےعلاج کے لئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل کرکے پروفیسر آف میڈیسن شجیع صدیقی بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کی ازسرنو تشکیل دیتے ہوئے پروفیسرآف میڈیسن شجیع صدیقی بورڈ کے نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

    پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسرشجیع صدیقی کو ڈاکٹر اعجاز قدیر کی جگہ بورڈ سربراہ مقرر کیا گیا، ڈاکٹراعجاز قدیر کو طبعیت ناسازی پر بورڈ سے الگ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرشجیع احمدصدیقی بطوررکن میڈیکل بورڈ کام کررہے تھے۔

    خصوصی میڈیکل بورڈ آج نوازشریف کادوباره معائنہ کرے گا۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو دل کا دورہ پڑ گیا


    گزشتہ روز پمز اسپتال کے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے بعد انھیں پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر کے سی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ذرائع پمز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹراعجاز کی طبعیت سنبھلنے لگی، ان کے دل کے ساتھ پیس میکرلگا دیا گیا اور سی سی یو سے کمرے میں منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹراعجازقدیرکوآئندہ 3روزتک زیرعلاج رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر اعجاز قدیر اڈیالہ جیل کے قیدی نواز شریف کا معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ تھے ، یہ پانچ رکنی طبی بورڈ نواز شریف کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ  کو ہالی ویڈ میں تبدیل کردیا

    ہالی ووڈ کو ہالی ویڈ میں تبدیل کردیا

    لاس اینجلس:امریکی ریاست لاس اینجلس میں رہنے والے افرادنےسالِ نو کے آغاز پرمشہور ہالی ووڈ سائن کوہالی ویڈ میں تبدیل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں سالِ نو کے آغاز پر منچلوں نے فلمی دنیا کے مشہور نشان ہالی ووڈ کو توڑ کر ہالی ویڈ میں تبدیل کردیا۔

    ہالی ووڈ نشان کی تبدیلی کا یہ پہلاواقعہ نہیں اس سے پہلے بھی 1976میں سال کے پہلے ہی روزکچھ منچلوں نے ہالی ووڈ کےنشان کو ہالی ویڈ میں تبدیل کیا تھا۔

    ہالی ووڈ سائن ٹرسٹ کے مطابق ہالی ووڈ کا آئی کونک سائن1923رئیل اسٹیٹ کی تعمیر وترقی کےلیے بنایا گیا جس کو1940 میں ہالی ووڈ لینڈ کے نام سے منسوب کیا گیا اسے1949 میں ہالی ووڈ کا نام دیا گیا۔

    واضح رہے کہ اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق سکیورٹی کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں ایک تنہا شخص کو سائن کے اوپر چڑھتے اور کوئی چیز لٹکائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔