Tag: تبلیغی اجتماع

  • تبلیغی اجتماع کے شرکا کی گاڑی کو حادثہ، 3 جاں بحق

    تبلیغی اجتماع کے شرکا کی گاڑی کو حادثہ، 3 جاں بحق

    چاغی: بلوچستان کے علاقے چاغی میں تبلیغی اجتماع کے شرکا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چاغی میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے سبب تین افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی الٹنے کی وجہ سے پیش آیا، شدید زخمیوں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • رائیونڈ : تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا اختتام، دوسرا مرحلہ آٹھ نومبر سے ہوگا

    رائیونڈ : تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا اختتام، دوسرا مرحلہ آٹھ نومبر سے ہوگا

    رائیونڈ : تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اتحاد امت اور عالمی امن کی دعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، دوسرا مرحلہ آٹھ نومبر سے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا اختتام ہوگیا، شرکاء نے اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جبکہ پورے سال کے لیے تبلیغی جماعتیں تشکیل دے دی گئیں۔

    لاکھوں فرزندان توحید نے تین دن تک دین اسلام کی تبلیغ سیکھنے میں لگا کر اخروی زندگی کا سامان اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔ اختتامی دعا بھارت سے آئے مولانا ابراہیم نے کروائی۔

    علماء کرام کے بیانات سے شرکاء اجتماع بہت متاثر ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ تبلیغ کے کام نے ان کی تو زندگی ہی بدل دی ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ انہیں دوبارہ موقع ملا تو ضرور آئیں گے۔

    اجتماع میں ملک کی معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تبلیغی اجتماع میں پاکستانی علماء کے علاوہ ہندوستان اور دیگر ممالک سے بھی تبلیغ دین کے لیے آنے والے رہنماؤں نے شرکاء کو اتحاد امت کا درس اور تفرقہ بازی سے دور رہنے کا درس دیا ۔

    اجتماع میں شریک لاکھوں فرزندان توحید کے لئے وسیع پارکنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے لئے تما م خارجی راستے کھول کر عام ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے۔ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ8نومبر سے شروع ہوگا۔

  • رائیونڈ : تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ ختم، ملکی سلامتی کیلیے دعائیں

    رائیونڈ : تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ ختم، ملکی سلامتی کیلیے دعائیں

    لاہور : تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رائیونڈ میں اختتام پذیر ہوگیا، اتحاد امت اور ملکی سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ پورے سال کے لیے تبلیغی جماعتیں تشکیل دے دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رائیونڈ میں اختتام پذیر ہوگیا، اس موقع پر مبلغین نے اپنے وعظ میں پاکستان میں امن اور ملکی سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    تبلیغی جماعت کے اجتماع میں تین دن تک فرزندان توحید کی تربیت کا اہتمام رہا، احکامات خداوندی اور سنت رسول کی پیروی کی خصوصی تلقین کی گئی۔

    تبلیغی اجتماع میں پاکستانی علماء کے علاوہ ہندوستان اور دیگر ممالک سے بھی تبلیغ دین کے لیے آنے والے رہنماؤں نے شرکاء کو اتحاد امت کا درس اور تفرقہ بازی سے دور رہنے کا درس دیا ۔

    راویتی طور پر اجتماع کے اختتام پر اجتماعی دعا میں امت اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اللہ تعالی التجا بھی کی گئی۔ اس موقع پر رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، شرکاء رب ذوالجلال سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے رہے۔

    تبلیغی اجتماع کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس ہونے موقع ملا ہے، آئندہ بھی اس بابرکت اجتماع میں شریک ہونگے۔ بعد ازاں تبلیغی جماعتوں کے وفود کوملک کے مختلف علاقوں کے لیے اللہ کی راہ میں روانہ کیا گیا۔

  • رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا اختتام

    رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا اختتام

    رائے ونڈ : سالانہ تبلیغی اجتماع کا دو سرا مرحلہ ختم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے دو سرے مرحلے کا اختتام ہوگیا،شرکاء نے اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جبکہ پورے سال کے لیے تبلیغی جماعتیں تشکیل دے دی گئیں۔

    رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے شرکاء نے دین کو سمجھا اور سیکھا ۔

    تبلیغی اجتماع میں پاکستانی علماء کے علاوہ ہندوستان اور دیگر ممالک سے بھی تبلیغ دین کے لیے آنے والے رہنماؤں نے شرکاء کو اتحاد امت کا درس اور تفرقہ بازی سے دور رہنے کا درس دیا ۔

    تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا اختتام مولانا حاجی عبدالوہاب کی دعا سے کیا گیا اور ملک کے مختلف علاقوں کے لیے تبلیغی جماعتیں نکالی گئیں

  • تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رائیونڈ میں شروع

    تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رائیونڈ میں شروع

    رائیونڈ : تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رائیونڈ میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے لاکھوں افراد شریک ہیں۔

    تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں کراچی، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد رائیونڈ پہنچے تاکہ اسلامی طرز زندگی کے مطابق اپنی اصلاح کرسکیں، اجتماع میں تبلیغ دین کے تحت اسلامی تعلیمات سکھائی جاتی ہیں۔ لوگ اپنا انتظام خود کرتے ہیں، اجتماع میں جو بھی آتا ہے فیض پاکر ہی جاتا ہے۔

    پولیس نے اجتماع کے لئے ٹریفک کاخصوصی انتظام کر رکھا ہے تاکہ اجتماع سے عام لوگ متاثر نہ ہوں۔

  • رائیونڈ کے تین روزہ تبلیغی اجتماع میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    رائیونڈ کے تین روزہ تبلیغی اجتماع میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    لاہور: رائیونڈ کے تین روزہ تبلیغی اجتماع میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مختلف ممالک سے ہزاروں افرادروح پرور اجتماع میں شرکت کے لیے رائونڈ پہنچ گئے۔

    رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد رائے ونڈ پہچنا شروع ہوگئی ہے،اجتماع میں امت کی اصلاح کے لئے بیانات ہوں گے جبکہ اجتماع کے آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔

    اس سلسلے میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے خصوصی ٹرانسپورٹ چلانے کا انتظام بھی کیا ہے، پلان کے تحت تمام مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ چلائی جائیگی۔ اجتماع میں پارکنگ اسٹینڈز جبکہ سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔