Tag: تبلیغی مرکز

  • پشاور: تبلیغی مرکز پر واک تھرو گیٹ نصب، پولیس تعینات

    پشاور: تبلیغی مرکز پر واک تھرو گیٹ نصب، پولیس تعینات

    پشاور پولیس نے چارسدہ روڈ پر بم دھماکے کا نشانہ بننے والے تبلیغی مرکز کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، مرکزی دروازے پر واک تھرو گیٹ لگا دیا گیا ہے، نماز جمعہ معمول کے مطابق ادا کی جائے گی۔

    پشاور میں چارسدہ روڈ کے تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران آخری صف میں دھماکا ہوا اور مسجد میں خون ہی خون پھیل گیا، دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

    دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی، دھماکا سنتے ہی اہل علاقہ نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ شہر کے کئی علاقوں میں سنا گیا۔

    دھماکے کے بعد نمازیوں نے صفیں ایک مرتبہ پھر ترتیب دیں اور نماز مغرب ادا کی جبکہ عشاء کی نماز میں بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے، اے آئی جی شفقت محمود کے مطابق تبلیغی مرکز میں تلاشی کے دوران مزید دو بم ملے، پانچ پانچ کلو کے دونوں بم گھی کے ڈبوں میں نصب تھے،جنھیں روبوٹ کے ذریعے باہر نکالا اور ناکارہ بنایا گیا۔

     دھماکے کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ، اس دوران پشاور بھر میں ریڈ الرٹ کردیا گیا۔

    تبلیغی مرکز کو خالی کروا کے علاقے کو سیل کردیا گیا، تبلیغی مرکز کو مکمل تلاشی کے بعد کھولا دیا گیا، بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ مچمی میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔
       

  • پشاور تبلیغی مرکز سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزید 2 بم برآمد کرلئے

    پشاور تبلیغی مرکز سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزید 2 بم برآمد کرلئے

    پشاور کے تبلیغی مرکز میں ابھی ایک دھماکے کی گونج ختم ہوئی نہ تھی کہ تیسرا بم مل گیا، بم سپوزل اسکواد نے اسے ناکارہ بنادیا۔

    پشاور کے تبلیغی مرکز میں ہولناک تباہی ابھی تھمی نہ تھی،، کہ پولیس کو مسجد کے اندر ایک اور بم کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس اہلکاراوربم ڈسپوزل یونٹ نے تلاشی کے دوران دوسری منزل سے گھی کے ڈبے میں نصب ایک اور بم برآمد کرلیا، اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کا کہنا تھا کہ اس بم سے تباہی پھیل سکتی تھی۔

    دھماکا خیز مواد موبائل کے ساتھ کنیکٹڈ تھا، جسے دنیا کے کسی بھی ھصے سے بلاسٹ کیا جاسکتا تھا، اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک پولیس کا کہنا تھا کہ تبلیغی مرکز میں دھماکے اور بعد میں ملنے والا بم انتہائی جدید طریقے سے تیار کئے گئے۔ لیابرٹری رپورٹس کے بعد صورتحال واضح ہوگی، کہ اس طرح کے بم کون سا گروپ استعمال کرتا ہے۔

     

  • معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر حکومت کب تک خاموش رہے گی، الطاف حسین

    معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر حکومت کب تک خاموش رہے گی، الطاف حسین

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع تبلیغی مرکز کے اندربم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمتعدد نمازیوں کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے تبلیغی مرکز میں بارودی دھماکہ کے ذمہ دار طالبان دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہامعصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر حکومت اور مسلح افواج کب تک خاموش تماشائی بنی رہیں گی ۔

    ان کا کہنا تھا حکومت اور مسلح افواج ایک ہفتہ کے اندراندر معصوم شہریوں کوخاک وخون میں نہلانے والے دہشت گردوں سے نمٹنے کاکوئی حتمی فیصلہ کرلیں ۔الطاف حسین کا کہنا تھا دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے سیاسی رہنماء اورسیاسی جماعتیں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں برابر کی شریک ہیں ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ قوم کو اب جاگنا ہوگا اور ایسی سیاسی جماعتوں کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہوگا ورنہ کل دہشت گردی کی یہ آگ کسی کے گھر میں بھی لگ سکتی ہے۔
       

  • پشاور : تبلیغی مرکز میں دھماکہ ، چھ جاں بحق، متعدد زخمی

    پشاور : تبلیغی مرکز میں دھماکہ ، چھ جاں بحق، متعدد زخمی

    پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکہ ہوا ہے جس مین اب تک 6 افراد جاں بحق اور پینتالیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں واقع تبلیغی مرکز میں نمازِ مغرب کے دوران دوسری منزل پر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آ واز دور دور تک سنی گئی۔

    دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی اور  زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کرنا شروع کیا ۔

    اسپتال انظامیہ کے مطابق اب تک پینتالیس کے قریب زخمی لائے گئے ہیں جن مین سے  چھ افراد دم تور چکے ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کے بعد مرکز کی انتظامیہ نے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد نمازِ مغرب دوبارہ ادا کی گئی

    بم ڈسپوزل اسکورڈ کے مطابق بم گھی کے ڈبے چھپایا گیا تھا۔ اور ایک ستون کے اُوپر رکھا گیا تھا ۔

    ہسپتال انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔