Tag: تبو

  • تبو نے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑ دی

    تبو نے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑ دی

    بھارت فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو نے پہلی بار پاکستانی والد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    بالی وڈ اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے پاکستانی والد سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے، اداکارہ نے بتایا کہ ’ میں جب 3 سال کی تھی تو میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، میں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میرے والد نے طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی تھی، میں کبھی بھی اپنے والد سے نہیں ملی میری بڑی بہن ان سے کئی بار مل چکی ہیں‘۔

    بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا کہ ’میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ ’ہاشمی‘ استعمال نہیں کیا، میری پرورش میرے نانا نانی اور والدہ نے کی‘۔

    ”تبو“ کس پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟

    بالی ووڈ اداکارہ تبو نے مزید کہا کہ میرے والد اپنے زمانے میں پاکستانی سینما کے جانے پہچانے نام تھے۔

    واضح رہے کہ تبو کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون ٹیچر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔

    مگر اس دوران میاں بیوی میں بہت زیادہ جھگڑے شروع ہوگئے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، جس کے بعد جمیل بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر حیدرآباد شفٹ ہو گئے۔

    تبو کے والد بیٹیوں کے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے، اسی لئے وہ اپنی بیٹیوں کو بھی چھوڑ کر ایک گمنامی کی زندگی بسر کرنے لگے، ان کا ماننا تھا کہ فلمی دنیا میں لڑکیوں کا کام نہیں۔

    یاد رہے کہ تبو نے انڈسٹری میں انگلش، تامل، تلگو، ہندی، بنگالی، ملیالم اور مراٹھی فلموں میں کام کیا ہے۔

  • ”تبو“ کس پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟

    ”تبو“ کس پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں خوب نام بنایا، مگر شاید آپ یہ نہیں جانتے کہ”تبو“ اور انکی بہن فرح ناز کس پاکستانی اداکار کی بیٹیاں ہیں؟

    بھارتی اداکارہ ”تبو“ کے والد جمال ہاشمی ایک مشہور پاکستانی اداکار تھے، ان کی فلم انڈسٹری میں آمد کچھ اس طرح ہوئی کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر، ڈائریکٹر علی آفان صدیقی کو ایک نئے چہرے کی تلاش تھی، اسی دوران انہوں نے جمال ہاشمی کو اپنی فلم کے لئے چن لیا۔

    ڈائریکٹر علی آفان صدیقی کی یہ فلم 1970 کی دہائی میں منظر عام پر آئی، جس نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے، تاہم اس کے بعد انہوں نے بھارت کے حیدرآباد کی مسلمان فیملی میں رضوانہ نامی خاتون سے شادی کر لی۔

    یہ مسلمان فیملی ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی رشتے دار تھی، جمیل کی بیوی رضوانہ ایک اسکول میں ٹیچنگ کے فرائض سر انجام دیتی تھیں۔

    شادی کے بعد یہ جوڑی پاکستان شفٹ ہوگئی اور لاہور میں رہنے لگی، مگر اس دوران میاں بیوی میں بہت زیادہ جھگڑے شروع ہوگئے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، جس کے بعد جمیل بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر حیدرآباد شفٹ ہو گئے۔

    تبو کے والد بیٹیوں کے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے، اسی لئے وہ اپنی بیٹیوں کو بھی چھوڑ کر ایک گمنامی کی زندگی بسر کرنے لگے۔ ان کا ماننا تھا کہ فلمی دنیا میں لڑکیوں کا کام نہیں۔

    یاد رہے کہ تبو نے مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کیا جیسا کہ انگلش، تامل، تلگو، ہندی، بنگالی، ملیالم اور مراٹھی وغیرہ وغیرہ۔

    تبو کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے وہ 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں، انکی سب سے مشہور فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں ” ہے۔ جبکہ تبو آج بھی فلم انڈسٹری میں معروف اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

  • اجے دیوگن اور تبو کی فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز

    اجے دیوگن اور تبو کی فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز

    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ کی کاسٹ میں سنجے مشرا، رائے لکشمی، تبو، مرکند دیش پانڈے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ابھیشک بچن بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اجے دیوگن نے انجام دیے ہیں جبکہ بھولا 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ’بھولا‘ کی کہانی اجے دیوگن اور ایک بچی کے گرد گھومتی ہے جب دس سال بعد وہ جیل سے رہا ہو کر اپنی بیٹی سے ملنے پہنچتے ہیں۔ اجے کو راستے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے جس پر ان کا سفر مزید کٹھن ہوجاتا ہے کیا وہ بیٹی سے مل سکیں گے؟

    واضح رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ تامل فلم ’کائتھی‘ کا ری میک ہے جس میں فلم بین اجے دیوگن کی اداکاری دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ڈھائی منٹ کے ٹیزر میں اجے دیوگن اور پولیس افسر تبو کے درمیان لڑائی دکھائی گئی ہے جب اجے خود کو جرائم کی دنیا میں گھرے ہوئے پاتے ہیں۔

    ٹریلر میں گانے ’آج بھر جینے کی تمنا ہے‘ میں ڈراؤنی دھن کو شامل کیا گیا ہے جو ٹریلر کی دلچسپی میں اضافہ کررہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

    شائقین اجے دیوگن کی اس فلم کے ٹریلر پر تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’میں نے ’کائتھی‘ تین بار دیکھی ہے لیکن بھولا کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’تبو سپر اسٹار ہیں، اجے کی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اجے دیوگن اور تبو فلم وجے پتھ، حقیقت، تھکشک، دریشم، گول مال اگین، دے دے پیار دے، اور بلاک بسٹر دریشم ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔