Tag: تتہ پانی سیکٹر

  • آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے وفاق کے تعاون سے منصوبہ منظور ہو چکا، آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر پہنچے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بسنے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا مان ہے، کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے وفاق کے تعاون سے منصوبہ منظور ہو چکا۔

    انہوں نے کہا کہ جارحیت کی گئی تو آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

    راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو تیسرے درجے کا مقام دیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت کوئی مریض اسپتال نہیں پہنچ سکتا۔ مقبوضہ وادی کو بھارت نےجیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو چار دیواروں تک محدود کردیا گیا، آج مودی کی سوچ پوری دنیا کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہی ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  • راولاکوٹ، بھارتی فوج کی گولہ باری، خاتون شہید، بزرگ شہری زخمی

    راولاکوٹ، بھارتی فوج کی گولہ باری، خاتون شہید، بزرگ شہری زخمی

    راولپنڈی: راولاکوٹ میں لائن آف کنٹرول کے گوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک خاتون شہری شہید ہوگئی، تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے گوئی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بیگم شہید ہوگئیں۔

    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے سہڑہ گاؤں کے رہائشی 60 سالہ سردارنسیم زخمی ہوگئے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بزرگ شہری کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کوٹلی منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری، حوالدار منظور عباسی شہید

    ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ دوپہر ڈھائی بجے سے شروع ہوا جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں حوالدار منظور عباسی شہید ہوئے تھے۔

    دوسری طرف پاک فوج نے بھی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی چوکی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔