Tag: تجارتی لین دین

  • چینی کرنسی میں تجارت کیلیے خصوصی بینک کا قیام

    چینی کرنسی میں تجارت کیلیے خصوصی بینک کا قیام

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی (آر ایم بی) کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان میں چینی کرنسی (آر ایم بی) کی کلیئرنگ کے لیے قائم کیے گئے بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    چائنا بینک

    اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ پُروقار تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

    نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کئی سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔

    شمشاد

    آر ایم بی کلیئرنگ بزنس کے قیام سے پاکستان اور چین میں آف شور آر ایم بی مارکیٹوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی، جس سے متعدد شعبوں اور سرگرمیوں میں سرحد پار لین دین میں سہولت میسر آئے گی۔

    اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان 4 موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے لیے دونوں اطراف کے مالیاتی محکموں کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کا قیام ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مالی حمایت بھی ہے۔

  • پاک چین تجارتی لین دین چینی کرنسی میں کرنے کی تجویز

    پاک چین تجارتی لین دین چینی کرنسی میں کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ بیرونی تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کے لیے چینی کرنسی کا استعمال دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    اسلام آباد میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق چینی کرنسی آر ایم بی کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کی مساوی حیثیت حاصل ہے۔

    اسٹیٹ بینک

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان چین کے ساتھ خصوصی اقتصادی تعلقات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین میں چینی کرنسی کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے ملک میں مطلوبہ ریگولیٹری فریم ورک نافذ کر دیا ہے۔

    پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کیلئے آر ایم بی کا انتخاب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔

    چینی کرنسی

    جمیل احمد نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے کی مرکزی بینک کی کوششوں کے نتیجے میں چین سے پاکستان کی آر ایم بی میں درآمدات مالی سال 18 میں تقریباً 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22 میں تقریباً 18 فیصد ہوگئی ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین کو طے کرنے کےلیے چینی کرنسی کا استعمال ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔