Tag: تجارتی مذاکرات

  • امریکا اور چین کے درمیان اسٹاک ہوم میں تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے

    امریکا اور چین کے درمیان اسٹاک ہوم میں تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے

    امریکا اور چین کے درمیان اسٹاک ہوم میں تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، دونوں ممالک میں تاحال کوئی معاہدہ نہ ہوسکا۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ چینی مصنوعات پر اضافی امریکی ٹیکس کا خطرہ برقرار ہے، اب تک کوئی معاہدہ نہ ہوسکا، امریکا سے تجارتی مذاکرات بےنتیجہ رہے، چین کی تجارتی پالیسی میں نئی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    چینی قیادت نے امریکی ٹیرف سے متاثرہ کمپنیوں کی مدد کا اعلان کردیا ہے، چینی صدر شی جن پنگ کی زیرصدارت اجلاس چینی پولٹ بیورو کا اجلاس بھی منعقد ہوا ہے۔

    چینی پولٹ بیورو کے اجلاس میں کہا گیا کہ برآمداتی کمپنیوں کو ٹیکس ریبیٹ، مالی معاونت فراہم کرینگے، چین نے غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت کے استحکام کیلئے فری ٹریڈ زونز کا بھی اعلان کیا ہے۔

    چینی قیادت کا مؤقف ہے کہ ملکی اورغیرملکی تجارت کامشترکہ فروغ اولین ترجیح ہے، اقتصادی بحران کے خدشے کے پیش نظر چینی حکومت نے کاروباری طبقے کو یقین دہانی کرائی ہے، چین نے امریکا کو انتباہ دیا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

    چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دباؤ اور دھمکیاں مسائل کا حل نہیں، امید ہے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اتفاق رائے پر عمل ہوگا، چین قومی مفادات کے مطابق توانائی تحفظ کیلئے اقدامات کریگا، امریکا سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں مگر خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔

  • امریکہ کے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات مثبت ثابت ہو رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکہ کے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات مثبت ثابت ہو رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعات کے حوالے سے جاری مذاکرات مثبت ثابت ہوئے ہیں، امید ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔

    یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ مذاکرات میں شریک دونوں ملکوں کے نمائندے اب ستمبر میں اگلے راؤنڈ میں دوبارہ شریک ہوں گے، ہم پر امید ہیں کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔

    دوسری جانب امریکا نے چینی مصنوعات پر یکم ستمبر سے مزید 125 بلین ڈالر کے محصولات کا نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    امریکی صدر نے رواں مہینے ہونے والے مذاکرات کو سود مند قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ اس مناسبت سے ٹیلیفون پر بھی رابطہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: چین امریکا تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، وائٹ ہاؤس

    دوسری جانب چین نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ بھی نئے امریکی محصولات کا جواب ضرور دے گا۔

  • پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری سطح کے تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور آج نئی دہلی میں ہو رہا ہے، جس میں باہمی تجارت بڑھانے کے لئے اہم اعلانات متوقع ہیں۔

    سولہ ماہ کے تعطل کے بعد ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات پر مذکرات بحال ہوگئے، پاک بھارت سیکریٹری لیول مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز نئی دلی میں ہوا۔

    پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری تجارت نیاز قاسم نے کی، ذرائع کے مطابق پہلے دن کے مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے تجارتی تعلقات میں بہتری کی بات کی گئی ہے۔

    وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیر خان آج نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ سارک بزنس لیڈرز کے اجلاس میں شرکت کرینگے، خرم دستگیر خان اٹھارہ جنوری کو بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات بھی کریں گے۔

    ماہرین کا کہنا پاک بھارت تجارتی سیکریٹریز کے درمیان ملاقات سے مستقبل قریب میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی اور اہم اعلانات متوقع ہیں۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نئی دہلی میں آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نئی دہلی میں آغاز

    پاکستان اور بھارت کےدرمیان تجارتی مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہوگئے ۔پہلے مرحلے پر پاکستانی سیکٹریری تجارت قاسم نیاز کی اپنےہم منصب ایس آر راو سے ملاقات نئی دہلی میں جاری ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے تجارت سے متعلق مذاکرات سولہ ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے، تجارتی مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے سیکریٹری تجارت کی ملاقات نئی دہلی کے ادیوگ بھون میں جاری ہے۔

    اس بیٹھک میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے اور کاروباری حضرات کیلئے ویزہ کا حصول آسان بنانے سے متعلق معاملات زیرغور ہیں، اس موقع پر دونوں ممالک کے کسٹم حکام بھی موجود ہیں۔

    سولہ جنوری کو وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیر خان بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ سارک بزنس لیڈرز اجلاس میں شرکت کرینگے، خرم دستگیر خان اٹھارہ جنوری کو بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات بھی کریں گے۔

    ماہرین کا کہنا پاک بھارت تجارتی سیکریٹریز کے درمیان ملاقات سے مستقبل قریب میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی اور اہم اعلانات متوقع ہیں۔
       

  • پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا 15جنوری سے آغاز

    پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا 15جنوری سے آغاز

    پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سولہ مہینوں سے تعطل کا شکار ہنے والے تجاتی مزاکرات پندرہ جنوری سے شروع ہو رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکریٹری سطح کے تجارتی مذاکرات پندرہ جنوری سے ایک مرتبہ پھر بحال ہو رہے ہیں۔

    اس ضمن میں سیکرٹیری تجارت کی سربراہی میں وفد کل سے نئی دہلی پہنچے گا، سولہ مہنیوں کے تعطل کے بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس جامع مذاکرات کو جاری رکھنے کا ایک حصہ ہے کیوں کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات بھارت میں ہونے والے عام اتخابات کے بعد ہی ہوں گے ۔

    اس کے علاوہ کے وزیرِ تجارت خُرم دستگیر سارک بزنس کانفرنس میں شرکت کے لیے سولہ جنوری کو نئی دہلی پہنچیں گے اور اس موقع پر ان کے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے بھی ملاقات کے بھی امکانات ہیں ۔سیکریٹری سطح کی ملاقات کے بعد امکان ہے کہ دونوں ملکوں کے وزیر آزاد تجارت کے تسلسل کے لیے نئے ٹائم لائنز کا اعلان کریں۔

     

  • پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

    پاک بھارت تجارتی مزاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    وزرات تجارت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت باقاعدہ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان بھارت میں ہوگا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی، جہاں ختم ہوئی تھی، مذاکرات آئندہ سال فروری میں ہونے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

    وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینے کا اعلان متوقع ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بار تجارتی مذاکرات ستمبر دوہزار بارہ میں ہوئے تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔