Tag: تجارتی معاہدے

  • امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑا تجارتی معاہدہ

    امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑا تجارتی معاہدہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مکمل اور جامع تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت جنوبی کوریا امریکا میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سرمایہ کاری کا مکمل کنٹرول اور انتخاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر نگرانی امریکی حکومت کے پاس ہوگا۔

    امریکی صدر کا ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جنوبی کوریا آئندہ ہفتوں میں مزید سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی جاری کرے گا۔

    اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ دو ہفتوں کے اندر وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں باقاعدہ دو طرفہ ملاقات متوقع ہے۔

    جنوبی کوریا امریکا سے معاہدے کے تحت 100 ارب ڈالر مالیت کی ایل این جی یا دیگر توانائی کی مصنوعات خریدے گا۔

    اس کے علاوہ جنوبی کوریا نے امریکی مصنوعات بشمول گاڑیاں، زرعی اجناس اور دیگر تجارتی اشیاء کے لیے اپنی مارکیٹ مکمل طور پر کھولنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

    پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی، ٹرمپ کا اعلان

    رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے مزید اعلان کیا کہ اس معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جب کہ امریکا کو کوئی ٹیرف ادا نہیں کرنا ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے تجارتی لحاظ سے ایک تاریخی کامیابی ہے۔

  • امریکا میں پاکستانی وزیر خزانہ کی تجارتی معاہدے کیلئے کوششیں تیز

    امریکا میں پاکستانی وزیر خزانہ کی تجارتی معاہدے کیلئے کوششیں تیز

    امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجود پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگریب نے تجارتی معاہدے کیلئے کوششیں تیز کردیں ، تجارتی معاہدہ جولائی کے آغاز تک مکمل ہونا تھا لیکن مذاکرات میں تاخیرہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلومبرگ کی جانب ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے واشنگٹن کے تجارتی مطالبات پر مذاکرات جاری ہے ، پاکستانی وفد کو امریکا کی جانب سے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے کی فہرست دی گئی

    بلومبرگ کا کہنا تھا کہ تجارتی معاہدہ جولائی کے آغاز تک مکمل ہونا تھا لیکن مذاکرات میں تاخیرہوگئی تاہم پاکستان پر امریکی تجارتی شرائط میں ٹیرف میں کمی اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے پر زور دیا ہے۔

    امریکی جریدے نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ مہینوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، گزشتہ ماہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے غیر معمولی ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے بعد حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی۔

    جریدے نے لکھا پاکستان کا امریکا کیساتھ تجارتی خسارہ صرف 3 ارب ڈالر دیگر ممالک کے مقابلے کم ہے، پاکستان نے 29 فیصد جوابی ٹیرف میں نرمی کیلئے امریکا کو رعایتیں دینے کی پیشکش کی۔

    بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے امریکی کپاس اور سویا بین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کی، پاکستان امریکی کپاس کا چین کے بعد دوسرا بڑا خریدار بن چکا ہے۔

  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا اور تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کامرس سیکرٹری سے ورچوئل میٹنگ ہوئی، ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ساتھ ہی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

    پاکستان اور امریکہ نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

    بعد ازاں وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم کسی بھی صورت حال کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔۔ دونوں ممالک صحیح سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکس، توانائی اور ایس او ایز کیلئے بنیادی اصلاحات کی ہیں، ہم ملک کو مزید مسابقتی معیشت بنانا چاہتے ہیں تاکہ برآمدی صنعت کو فائدہ ہو۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو دس ملین سے اوپر کی پنشن پر پانچ فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، پنشن کا بل ٹریلین روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جو ہمارے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔

    خیال رہے امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور تجزیہ کار خبردار کرتے ہیں کہ نئے محصولات پاکستان کی نازک معاشی بحالی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق، ملک نے 2024 میں امریکہ کو 5.44 بلین ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کیں۔ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک، برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ، 4 بلین ڈالر رہیں۔

    امریکہ کو پاکستان کی تقریباً 90 فیصد برآمدات ٹیکسٹائل کی ہیں، جس کا ممکنہ طور پر ایک شعبہ ٹیرف کے اثرات کو برداشت کرے گا۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کو خوش کرنے سے امن نہیں لایا جاسکتا، چینی وزارت تجارت

    ٹرمپ انتظامیہ کو خوش کرنے سے امن نہیں لایا جاسکتا، چینی وزارت تجارت

    ٹیرف جنگ میں چین نے کہا ہے کہ دنیا امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے نہ کرے، ٹرمپ انتظامیہ کو خوش کرنے سے امن نہیں لایا جاسکتا۔

    ٹرمپ کی جانب سے متواتر ٹریف کے بعد چینی وزارت تجارت کی جانب سے امریکی ٹیرف سے استثنیٰ حاصل کرنے والے ممالک کو پیغام دیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو خوش کرنے سے امن نہیں لایا جاسکتا، ٹیرف سے استثنیٰ لینے والے ممالک اپنی قیمت نہ لگائیں عزت کمائیں۔

    چینی وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو مطمئن کرنے سے امن نہیں لایا جاسکتا اور سمجھوتہ عزت نہیں دلاسکتا۔

    چین نے کہا کہ نام نہاد چھوٹ اور دوسروں کے مفادات کو قربان کرنا شیر کیساتھ مذاکرات کے مترادف ہے، ایسے اقدامات دونوں فریقوں کےلیے ناکامی کا باعث اور اس سے ہرفرد کو نقصان پہنچتا ہے۔

    چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکا کیساتھ تجارتی تنازعات کو حل کرنے والے ممالک کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔

    چین نے کہا کہ انصاف کیلئے اور تاریخ کے درست رخ پر بھی کھڑا ہونا چاہیے، چینی مفادات کی قیمت پر سودے حاصل کرنے والے کسی بھی فریق کی مخالفت کرتےہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/china-us-trade-war-chinese-ambassador-xie-feng/

  • پاکستان کی مصر کو تجارتی معاہدے کی پیشکش

    پاکستان کی مصر کو تجارتی معاہدے کی پیشکش

    اسلام آباد : پاکستان نے مصر کو ترجیحی تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی ، نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان مصر کو علاقائی ممالک کے مقابلے سستی مصنوعات فراہم کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے دورہ مصر کے موقع پر کہا کہ پاکستان نےمصرکو ترجیحی تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی ، پاکستان اورمصرفوری ترجیحی تجارت کےمعاہدے پردستخط کریں۔

    گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر کو علاقائی ممالک کے مقابلے سستی مصنوعات فراہم کرسکتاہے، پاکستان اورمصر کےدرمیان دو طرفہ تجارتی حجم400 ملین ڈالرزہے، دونوں ممالک دو طرفہ تجارت کو4ارب ڈالرز تک لےجا سکتےہیں۔

    نگراں وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک100ارب ڈالرز کی تجارت کررہے ہیں ، مصرکےتاجروں کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

    حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ گوہراعجاز نےقاہرہ میں سنگل کنٹری نمائش کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے آٹو،ٹیکسٹائل اور مختلف مصنوعات کےاسٹالز کا دورہ کیا ساتھ ہی مصراور پاکستان کےتاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

  • پاکستان کے 2 مزید ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے

    پاکستان کے 2 مزید ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے

    اسلام آباد: سیکریٹری تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کرلیا ہے، قازقستان کے ساتھ بھی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مفاہمت ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کمیٹی چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس میں سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے بتایا کہ پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کیا، ازبکستان کے تمام وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارتی معاہدے ہیں۔

    سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ آج تاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ بھی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مفاہمت ہوگئی ہے، جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

    سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ افغانستان، ایران اور چین کے ذریعے ہوگی، ایران سے ٹرانزٹ ٹریڈ ریل کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔

  • ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چینی صدر

    ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چینی صدر

    بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی جن پنگ نے کہا کہ ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ملکوں کو یکساں موقع فراہم کرتا ہے۔

    چینی صدر نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی مصنوعات کا چینی منڈیوں میں خیرمقدم کرتے ہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کررہے ہیں۔

    شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ترقی پذیر ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

    چین کی جانب سے یہ فورم علاقائی روابط استوار کرنے، سماجی واقتصادی ترقی، تجارت، پالیسیوں میں مطابقت سے تبادلہ خیال کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

    فورم میں 40 ممالک کے رہنماء اور 100 سے زائد ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

  • پاکستان کی 313 مصنوعات کوچین میں ڈیوٹی فری رسائی

    پاکستان کی 313 مصنوعات کوچین میں ڈیوٹی فری رسائی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستانی ایکسپورٹرز کی 313 مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی فراہم کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چین کے ساتھ آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم پر 28 اپریل کو بیجنگ میں دستخط ہوں گے، معاہدے پر دستخط وزیر اعظم کے دورہ چین کے موقع پر ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دی ہے اور یہ ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل، انجنیئرنگ، فٹ ویئر، پلاسٹک اور فوڈ آئٹمز بھی ڈیوٹی فری ہوں گے۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے یہ بھی کہا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے میں مقامی صنعت کو ترجیح دی گئی، جس سے پاکستان کی مقامی صنعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا جبکہ پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والی اشیاء کی چین میں سالانہ درآمد 40 ملین ڈالر کی ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ چین کی 1700 مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے، اگر ملکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہو گا تو سیف گارڈ لگائے جائیں گے، صنعت کے تحفظ کے لیے 1700 چینی اشیاء پر سیف گارڈ بھی لگا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ برآمدکندگان چین کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کریں کیونکہ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے بہترین مواقع ہیں اور اس کو گنوانا نہیں چاہیے۔

    یا درہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ چین میں اہم تبدیلیاں اور نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ، وزیراعظم 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔

    اس دورے میں ان کے ساتھ مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیرآبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ علی زیدی، رزاق داؤد، خسروبختیار، زلفی بخاری بھی وفد میں شامل ہیں۔