Tag: تجارتی نمائش

  • آٹومیکانیکا : دبئی میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش

    آٹومیکانیکا : دبئی میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش

    دبئی : پاکستانی مینوفیکچررز کی تیار کردہ مصنوعات کی تین روزہ نمائش آٹو میکانیکا دبئی میں اختتام پذیرہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق 20ویں ایڈیشن میں 61 ممالک اور 20 سرکاری پویلینز سے 1,938 نمائش کنندگان یکجا ہوئے، نمائش میں6پاکستانی مینوفیکچررز گندھارا ٹائرز، حسین انجینئرنگ ورکس، پاکستان ایکومیولیٹرس، پینتھر ٹائرز، رستگار انجینئرنگ، اور تھل انجینئرنگ نے اپنی تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر سے آئے ہوئے خریداروں کے سامنے پیش کیں۔

    آٹو میکانیکا دبئی وسیع مشرق وسطی میں آٹوموٹیو آفٹر مارکیٹ اور سروس انڈسٹری کے لیے سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش ہے۔

    آٹو میکانیکا دبئی نمائش میں 6 پاکستانی مینوفیکچررز نے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نمائش 14 ہالز پر محیط تھی، جس میں 154 ممالک سے آئے ہوئے 45,000 عالمی سامعین کے سامنے مختلف قسم کی جدید مصنوعات، خدمات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔

    آٹومیکانیکا دبئی میں آٹھ خصوصی پروڈکٹ سیکشنز بھی شامل ہیں، پرزے اور اجزاء، الیکٹرانکس اور سسٹمز، لوازمات اور کسٹمائزنگ، ٹائر اور بیٹریاں، کار واش اینڈ کیئر، تیل اور چکنا کرنے والے سامان، تشخیص اور مرمت اور باڈی اینڈ پینٹ وغیرہ میں خریداروں کی دلچسپی دیکھی گئی۔

    گندھارا ٹائرز کے مارکیٹنگ کے جنرل منیجر علی اسد عثمانی اور پاکستان ایکومیولیٹرس میں انٹرنیشنل سیلز مینیجر عثمان قریشی نے میلے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے اس میلے میں طویل عرصے کے بعد شرکت کی، جس میں انہوں نے وسطی ایشیا اور افریقی ممالک کے خریداروں کے ساتھ ہونے والی نتیجہ خیز ملاقاتوں کو اجاگر کیا۔

  • ٹی ڈیپ کے تحت ایکسپو پاکستان نمائش کا آغاز 26 فروری کو ہوگا

    ٹی ڈیپ کے تحت ایکسپو پاکستان نمائش کا آغاز 26 فروری کو ہوگا

    کراچی: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت ایکسپو پاکستان نمائش کا آغاز 26 فروری کو کراچی میں ہورہا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق نمائش کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کریں گے، ٹی ڈیپ ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹر میں 26 فروری سے شروع ہونے والی چار روزہ نمائش میں70 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ ہالز میں 350 سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کریں گی۔

     ذرائع کے مطابق نمائش کے ابتدائی 2 روز غیر ملکی مندوبین اور کارپوریٹ سیکٹر کے لئے مختص ہوں گے ، جبکہ آخری دو روز عوام کیلئے ہوں گے۔

     ذرائع کاکہنا ہے کہ نمائش میں 14 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے ۔ نمائش کی تمام تر تیاریاں مکمل اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ سال اپریل میں ہوگی

    بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ سال اپریل میں ہوگی

    اسلام آباد: کھلونے اور کھیلوں کا سامان ، اسٹیشنری اور ڈیکوریشن کے سامان سے متعلقہ مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش ”ہانگ کانگ گفٹس اور پریمیئم نمائش “ اپریل 2015ءکے آخر میں منعقد ہو گی۔

    پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کا ایک وفد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی ) کے زیر اہتمام 27تا30اپریل 2015ءتک منعقد ہونے والی اس چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرک کریں گے۔

    نمائش میں کھلونے اور کھیلوں کا سامان ، سٹیشنری ویلپر، ڈیکوریشن ، فیشن جیولری اور گفٹس آئیٹم تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں اور اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کر سکیں گے ، جس سے ملکی برآمدات کو بڑھانے میں نمایاں مدد ملے گی

  • بیوٹی ورلڈ مشرق وسطیٰ آئندہ سال دبئی میں ہوگی

    بیوٹی ورلڈ مشرق وسطیٰ آئندہ سال دبئی میں ہوگی

    دبئی: فیشن جیولری، قدرتی مصنوعات اور متعلقہ مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش بیوٹی ورلڈ مشرق وسطیٰ مئی 2015ءمیں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے تجارتی مرکز دبئی میں منعقد ہوگی ۔

     تین روزہ عالمی تجارتی میلے بیوٹی ورلڈ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا تجارتی میلہ سمجھا جاتا ہے،جو 26 تا 28 مئی 2015 ءتک جاری رہے گا ، پاکستان کے تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے میلے میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 24 اکتوبر 2014ء تک درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔

    عالمی نمائش میں ٹوائلٹ کی اشیاء، کاسمیٹکس، پرفیوم، بنیادی میٹریل، قدرتی مصنوعات ، فیشن جیولری، ویل ٹیس ، مینی کیور، پیڈی کیور، سوپ، پیکجنگ میٹریل، کیئر مصنوعات، اسیسریز، سوئمنگ پولز اورحلال مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرکے اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے ،جس سے ملکی برآمدات کے اضافے میں مدد حاصل ہوگی۔

  • جرمنی:تجارتی نمائش ”انٹرموٹ“اکتوبرمیں کولون میں ہوگی

    جرمنی:تجارتی نمائش ”انٹرموٹ“اکتوبرمیں کولون میں ہوگی

    جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹر موٹ یکم اکتوبر سے جرمن شہر کولون میں شروع ہوگی ، بین الاقوامی تجارتی نمائش پانچ اکتوبر 2014ء تک جاری رہے گی۔

    ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی پی)نے پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ”انٹرموٹ“میں شرکت کے خواہش مند تجارتی اداروں سے 22 جنوری تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

    اس تجارتی میلے میں موٹر بائیکس، گلووز، سوٹس، شوز، سینڈلز اور ایکسسریز بنانے اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں، عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔