Tag: تجارتی وفد

  • زبیرملک کی زیرقیادت تاجروں کا وفد بھارت پہنچ گیا

    زبیرملک کی زیرقیادت تاجروں کا وفد بھارت پہنچ گیا

    زبیر ملک کی قیادت میں پاکستانی تاجروں کا پینسٹھ رکنی وفدجنوبی ایشیاء کے کاروباری رہنماؤں کے پانچویں اجتماع میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گیا، ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک کی قیادت میں پاکستان سے کاروباری برادری کا پینسٹھ رکنی وفد بھارت پہنچ گیا۔

    جہاں وہ سولہ جنوری سے جنوبی ایشیاء کے کاروباری رہنماؤں کے پانچویں اجتماع میں شرکت کریں گے۔پاکستانی وفد میں بزنس مین پینل کے صدر طارق سعید، ساک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک ، وفاقی چیمبر کے نامزد صدر زکریا عثمان اوردیگر تاجر رہنما شریک ہیں۔

    اجلاس میں پاکستان وزیر تجارت خرم دستگیر خان سمیت افغانستان، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکااور نیپال کے وزراء و اعلیٰ حکام شرکت اور علاقائی تعاون بڑھانے پر مزاکرات کرینگے جبکہ بھارت کے وزیر تجارت آنند شرما کل نئی دہلی میں اجتماع کا افتتاح کرینگے۔

    اجلاس میں باہمی تعلقات اور تجارت بڑھانے کے لئے اہم فیصلے جبکہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے تجارت کے مابین اہم ملاقات متوقع ہے۔زبیر احمد ملک کے مطابق کاروباری برادری جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور تجارت میں اضافہ کے لئے قابل قدر کوششیں کر رہی ہے، مگر بعض سفارشات پر عمل درامد میں اتنی تاخیر ہو جاتی ہے کہ ساری کوشش کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔

     

  • بھارتی تاجروں کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا

    بھارتی تاجروں کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ہندوستانی تاجروں کا ایک وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، انڈین فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر دلدارسنگھ کے مطابق ہندوستانی وفد اپنے دورے کے دوران پاکستانی تاجروں اور حکام سے ملاقات کے علاوہ لاہور میں میڈ ان انڈیا نمائش کا انعقاد کرے گا، پاکستانی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں ڈاکٹر دلدار سنگھ نے پاکستانی وفد سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ رکاوٹوں کو دور کیا جائے، پاکستانی حکومت اس سلسلے میں یقین دہانی کرا چکی ہے مگر عملی اقدام نہیں کیے جا رہے، اس موقع پر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے زور دیا کہ تاجر برادری دونوں ممالک کے درمیان حالات سازگار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جس سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

     

  • پاک افغان تجارت سے روابط مزید مستحکم ہونگے،زبیر موتی والا

    پاک افغان تجارت سے روابط مزید مستحکم ہونگے،زبیر موتی والا

    پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چوتھا تجارتی وفد کابل میں ہونیوالی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے 23 سے 26 دسمبر 2013ء تک افغانستان کا دورہ کریگا ، تجارتی وفد کی قیادت پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے شریک صدر محمد زبیر موتی والا کریں گے۔-

    پی اے جے سی سی آئی کا تجارتی وفد افغانستان کی وزارت تجارت انوسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی  وزارت خزانہ اور کابل میں پاکستان کے سفیر سمیت افغانستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریگا، پاک افغان جائنٹ چیمبر کے زیر اہتمام حال ہی میں کرائے جانیوالے دوسرے ٹریڈ سروے کی بنیاد پر باہمی تجارت کے مواقعوں کے حوالے سے افغانستان کے شہر کابل میں دوسری سالانہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

    محمد زبیر موتی والا نے توقع ظاہر کی کہ پی اے جے سی سی آئی کے زیر اہتمام اس دورے سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان قریبی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی مل کر مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرسکے گی۔