Tag: تجارت

  • واہگہ خود کش حملہ آور کا سراغ مل گیا

    واہگہ خود کش حملہ آور کا سراغ مل گیا

    لاہور: واہگاہ باب آزادی کے قریب خو د کش حملہ کرنےو الے کا سراغ مل گیا ، تیئیس سال کا حنیف دو سال پہلے گھر چھوڑ گیا تھا۔

    لاہور کے قریب واہگاہ کراسنگ پر خود کش حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، خود کش حملہ آور کا نام حنیف اللہ تھا جس کی عمر تیئس سال تھی ، سیکورٹی فورسز نے مزید تفتیش کیلئے باجوڑ ایجنسی سے حنیف اللہ کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے ، واہگہ سرحد پر خود کش حملے میں پچاس سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔

  • ہنگری کے سرمایہ کاروں سے ہرممکن تعاون کریںگے،خرم دستگیر

    ہنگری کے سرمایہ کاروں سے ہرممکن تعاون کریںگے،خرم دستگیر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وسطی یورپ سے تجارت میں وسعت کیلئے کوشاں ہیں ، فروری کے اواخر میں کراچی میں مجوزہ ایکسپو پاکستان میں شرکت کیلئے آنے والے ہنگری کے سرمایہ کاروں کے وفد کو پاکستان میں دستیاب مواقع سے آگاہ کیا جائے گا ۔

    پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر اسٹون سزبوسے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہنگری کو پاکستان میں زراعت ، توانائی، انفار میشن ٹیکنالوجی ،ہاؤسنگ اور متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

    پاکستان کے تمام سیکٹروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے منافع بخش کاروبار کے مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد 85%پاکستانی مصنوعات پرڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس کی بدولت رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان سے یورپ کو برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 76.7ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔

    اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس خطے میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار کے مواقع فراہم کرتا ہے، ہنگری کی متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کا کاروباری وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔

  • سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سانحہ واہگہ باڈر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشتگرد کوگرفتار کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابا نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات میں سی آئی پولیس کو اس بات کے شواہد ملے ہے کہ بابا نامی مبینہ دہشت گرد سانحہ واہگہ بارڈر دھماکے میں ملوث ہے، مبینہ دہشت گرد بابا کے پاس سانحہ واہگہ بارڈر کے خودکش حملہ آور نے پناہ لی تھی ، سی آئی اے پولیس نے سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا کی گرفتاری کے بعد دیگر حساس اداروں کے ساتھ ملکر مزید ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔

  • سانحہ واہگہ بارڈر:تین زور سے بند تجارت کھول دی گئی

    سانحہ واہگہ بارڈر:تین زور سے بند تجارت کھول دی گئی

    لاہور:واہگہ بارڈر پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعدپاکستان اور بھارت کے درمیان تین زور سے بند آمد و رفت اور تجارت کھول دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سانحہ واہگہ بارڈرکے بعد اتوار کو پاکستان اور بھارت نے واہگہ بارڈر کو مسافروں اور تجارت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیاتھا۔

    بارڈر کھلنے پر آنےجانےوالےٹرکوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سانحہ واہگہ بارڈر کے سینتالیس زخمی مختلف اسپتالوں میں تاحال زیر علاج ہیں اور ان میں سے سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    سروسز اسپتال میں انیس زخمی ،گھرکی اسپتال میں گیارہ،جناح اسپتال میں پانچ اور جنرل اسپتال میں گیارہ زخمی زیر علاج ہیں۔

  • پاک انڈونیشیا تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں،زین العابدین

    پاک انڈونیشیا تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں،زین العابدین

    اسلام آباد: انڈونیشیا اور پاکستان کی باہمی تجارت میں بہتری لانے کے لئے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بے شمار مواقع موجود ہیں ، لہٰذا دونوں ممالک کے تاجروں کو چاہئے کہ وہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے باہمی روابط بڑھائیں۔

    یہ بات انڈونیشیا سفارتخانے کے قونصلر زین العابدین اور تھرڈ سیکریٹری اٹو راکیم گنی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا آزاد تجارت کے سمجھوتے سے پوری طرح استفادہ کریں ، پاکستانی گندم، باسمتی چاول اور کینوں انڈونیشیا میں کافی مشہور ہیں جبکہ ماربل، گرینائٹ، پھل، سبزیاںاور آم کی بھی انڈونیشیا کی مارکیٹ میں بہتر مانگ ہے،

    پاکستانی تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ ایسے تجارتی میلوں میں شرکت کر کے انڈونیشیا میں موجود کاروباری مواقع سے استفادہ کریں، انہوں نے یقین دلایا کہ انڈونیشیا کا سفارتخانہ آئی سی سی آئی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

    اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شکیل منیر اور نائب صدر اشفاق حسین چٹھہ نے کہا کہ انڈونیشیا صارفین کی ایک بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستانی تاجر برادری انڈونیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

  • پاکستان سے فرانس : برآمدات میں نمایاں اضافہ

    پاکستان سے فرانس : برآمدات میں نمایاں اضافہ

    کراچی: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران پاکستان نے فرانس کو 526.39 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ دوران سال فرانس سے 391.60 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں، اس طرح پاکستان اور فرانس کی باہمی تجارت میں 134.79 ملین ڈالر کا تجارتی بیلنس پاکستان کے حق میں رہا ہے۔

    نامور کاروباری شخصیت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ ذکی نے اس سلسلے میں بتایا کہ جی ایس پلس کی سہولت کے بعد فرانس کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ پاکستان اور فرانس نے اقتصادی وتجارتی تعلقات کی وسعت اور استحکام کےلئے حال ہی میں معاہدہ کیا ہے ، توقع ہے کہ اس سے بھی ملکی برآمدات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

  • پاک ہالینڈ تجارت کو فروغ دیا جائے گا،مارکل ڈی ونک

    پاک ہالینڈ تجارت کو فروغ دیا جائے گا،مارکل ڈی ونک

    پاکستان اور ہالینڈ کے مابین مؤثر اقدامات کرکے دوطرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جائے گا، پاکستان میں تعینات نیدرلینڈ کے سفیر مارکل ڈی ونک نے میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کا شعبہ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے،

    شعبہ کی ترقی سے روزگار کی فراہمی کے مواقع اور پیداواری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں پانی، زراعت، رسل ورسائل اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا ، جس سے پاکستان کی ترقی میں مدد حاصل ہوگی ۔