Tag: تجاوزات آپریشن

  • کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی(26 جولائی 2025): بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب غیر قانونی تعمیرات مسمار کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     مقدمہ تپیدار سب ڈویژن بلدیہ ٹاؤن کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ نامزد اور نامعلوم شر پسند عناصر کیخلاف درج کیا گیا، متن کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ افسران، ملازمین کے ہمراہ غیرقانونی تعمیرات مسمار کررہا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق اس آپریشن کے دوران اچانک 10 سے 15 صورت شناس افراد ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر آگئے، ایک شخص جس کے ہاتھ میں پستول تھا اسے سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں، مسلح شخص نے گالم گلوچ کی اور کام بند نہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی۔

    تپیدار سب ڈویژن نے بتایا کہ اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے ہجوم کو بھگانے کی کوشش کی تو فاروق شاہ اور اختر آئے، فاروق شاہ اور اختر نے ہجوم کو مشتعل کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک شخص کو اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے پکڑلیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق پکڑےگئے شخص کا نام بعد میں گل نواز معلوم ہوا جبکہ دیگر وہاں سے فرار ہوگئے، اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف نے پکڑے گئے شخص کو تھانہ پولیس کے حوالے کردیا۔

  • کراچی پولیس تجاوزات کے کسی آپریشن میں حصہ نہ لے، ہدایت جاری

    کراچی پولیس تجاوزات کے کسی آپریشن میں حصہ نہ لے، ہدایت جاری

    کراچی : پولیس کے اعلی ٰافسر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ تجاوزات کے کسی آپریشن میں حصہ نہ لے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کے خط پر کراچی پولیس کو تجاوزات کے کسی آپریشن میں حصہ لینے روک دیا گیا۔

    چند روز قبل غازی گوٹھ میں انکروچمنٹ آپریشن ہوا تھا، جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو آپریشن میں مدد کے لیے خط لکھا گیا۔

    آپریشن کے دوران صورتحال خراب ہوئی تو پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی اور مبینہ پولیس تشدد سے تین سے چار خواتین زخمی ہوئیں۔

    اس دوران مبینہ طور پرمظاہرین میں شامل شرپسند عناصر کی جانب سے گولیاں چلائی گئی، جس سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیراعلی سندھ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا، جس کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے فوری طور پر ڈی سی ایسٹ نے ایس ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ سمیت پانچ اعلی افسران ، ایس ایچ او سچل اور ڈی ایس پی سچل کو معطل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ پولیس رینجرز کو لکھے گئے خط سے مکرگئی اور تحقیقاتی کمیٹی بھی صرف کراچی پولیس کو ذمہ دار ٹہراتی رہی اور ساتھ ہی اے ڈی سی، اے سی، تپ دار، مختیار کار اور ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ کو کلین چٹ دینے کی کوشش کی جارہی ہے

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کے بعد ڈی ایس پی سچل اور ایس ایچ او سچل کو قربانی کا بکرا بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی اور سارا الزام ڈسٹرکٹ پولیس پر آنے کے بعد پولیس کا مورال ڈاون ہوا۔

    جس کے بعد معاملے پر پولیس کی جانب سے اعلی سطح پر مشاورت کی گئی اور کراچی پولیس کے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی کہ پولیس انکروچمنٹ آپریشن سے انکار کر دے اور آپریشن کا خط ملنے پر پولیس پہلے محکمہ داخلہ سے رابطہ کرے۔

  • خواتین پر تشدد، وزیر اعلیٰ سندھ نے 7 افسران کو معطل کر دیا

    خواتین پر تشدد، وزیر اعلیٰ سندھ نے 7 افسران کو معطل کر دیا

    کراچی: شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران خواتین پر تشدد پر وزیر اعلیٰ سندھ نے 7 افسران کو معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے غازی گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران خواتین پر تشدد کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 7 افسران کو معطل کر دیا ہے۔

    معطل افسران میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او سچل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہشام مظہر، اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری ندیم قادر، مختیارکار گلزار ہجری جلیل بروہی، تپہ دار گلزار ہجری عاشق تنیو، انچارج اینٹی انکروچمنٹ ایسٹ محمد احمد شامل ہیں۔

    تشدد میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن سچل غازی گوٹھ آپریشن کے بعد ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی رپورٹ پر کیا گیا، شروع میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سچل کو معطل کیا گیا تھا، اب پانچ مزید افسران کو معطل کیا گیا ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سندھ حکومت نے کمشنر محمد اقبال میمن کو انکوائری افسر مقرر کر کے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

    نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اینٹی انکروچمنٹ کے آپریشن اور افسران کے کردار پر تفتیش کریں، اور ملوث افسران کا کردار رپورٹ میں واضح کریں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے بعد ملوث افسران کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کمشنر کراچی کی جانب سے تین روز میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔

  • تجاوزات آپریشن : سندھ اسمبلی کے سامنے غیر قانونی آہنی پھاٹک اور پلرز گرا دیئے گئے

    تجاوزات آپریشن : سندھ اسمبلی کے سامنے غیر قانونی آہنی پھاٹک اور پلرز گرا دیئے گئے

    کراچی : سندھ اسمبلی کے سامنے بنائے گئے غیر قانونی آہنی پھاٹک گرا دیئے گئے، کے ایم سی کے عملے نے گلشن اقبال میں شادی ہالوں سمیت پختہ تجاوزات اور کسٹم آفیسر کلب کو منہدم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کے خاتمہ کی مہم زور شور سے جاری ہے، اس سلسلے میں سندھ اسمبلی کے سامنے بھی تجاوزات کاخاتمہ کر دیا گیا۔

    ڈائکٹر کے ایم سی کےمطابق سندھ اسمبلی کے باہرٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے پھاٹک اوراس کے پلرزکو گرادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال میں غیر قانونی شادی ہالزاور پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔

    عزیزبھٹی پارک کےعقب میں واقع شادی ہال گرادیا گیا جبکہ برسوں سے قائم غیر قانونی کسٹمز آفیسرز کلب کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کی جانب سے سست روی دکھائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سست روی پر سپریم کورٹ برہم

    جسٹس گلزار نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کراچی میں بنے غیر قانونی سنیما ہاؤسز اور شادی ہالز گرانے کا حکم اور فٹ پاتھوں پر قائم نرسریاں بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق اس کا ہے: مراد علی شاہ

    آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق اس کا ہے: مراد علی شاہ

    شکارپور: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق گیس پر اسی صوبے کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما واحد بخش بھیو کے انتقال پر ورثا سے تعزیت کی۔

    [bs-quote quote=”کراچی میں انکروچمنٹ 70 سال پرانی ہے، سپریم کورٹ نے تجاوزات آپریشن کا حکم کے ایم سی کو دیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ سندھ”][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ 70 فی صد گیس فراہم کرتا ہے، آئین کے مطابق گیس پر پہلا حق صوبہ سندھ ہی کا ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں انکروچمنٹ 70 سال پرانی ہے، سپریم کورٹ نے تجاوزات آپریشن کا حکم کے ایم سی کو دیا تھا، کے ایم سی کے میئر کو تجاوزات آپریشن سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے تھا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن کا کاروبار ختم ہو رہا ہے ان کا بھی انتظام پہلے کیا جانا چاہیے تھا، انکروچمنٹ میں ہمارا جو بھی کردار ہوا وہ ہم ادا کریں گے۔

    مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات آپریشن کے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  سندھ: سی این جی اسٹیشنز کی گیس چھ روز بعد بحال کر دی گئی


    یاد رہے کہ سندھ میں چھ دن تک شدید گیس بحران کے باعث شہری مسلسل عذاب میں مبتلا رہے، ٹرانسپورٹ کی صورتِ حال ابتر رہی، قومی ادارے ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے، تاہم گزشتہ روز گیس بحران ختم ہو گیا اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال کر دی گئی۔

    دو دن قبل گیس بحران کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر ایل این جی جہازوں میں اضافے کی درخواست کے لیے ہنگامی دورے پر قطر گئے۔ پاکستان ہر ماہ قطر سے ایل این جی کے چھے جہاز منگواتا ہے۔

  • میئر کراچی وسیم اختر کا فاروق ستار کو گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کرنے کا مشورہ

    میئر کراچی وسیم اختر کا فاروق ستار کو گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کرنے کا مشورہ

    کراچی :میئر کراچی وسیم اخترکافاروق ستار کواللہ اللہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا فاروق ستار نےایم کیوایم کو برباد کرنے کی کوشش کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ایم کیوایم کیخلاف سازشوں کاحصہ ہیں، ان کی بات کا جواب دینا ایم کیوایم کا لیول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میئرکراچی وسیم اختراوررہنماایم کیوایم عامرخان نے اےٹی سی کےباہر میڈیا سے گفتگو کی ، وسیم اختر نے کہا تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ نظرثانی درخواست پر فیصلہ کرے گی، کے ایم سی نے کرائے پردکانیں دی تھیں، 15دن کے نوٹس پرخالی کراسکتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”فاروق ستار نےایم کیوایم کو برباد کرنے کی کوشش کی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وسیم اختر "][/bs-quote]

    فاروق ستار کے حوالے سے میئرکراچی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو چاہیے گھر بیٹھے اوراللہ اللہ کریں، انھوں نے ایم کیو ایم کو برباد کرنے کی کوشش کی اور ایم کیو ایم کو بہت نقصان پہنچایاہے۔

    انھوں نے مزید کہا فاروق ستارکانہیں پتہ کس پارٹی میں ہیں اورکیاعہدہ ہے۔

    رہنماایم کیوایم عامرخان کا کہنا تھا کہ میئرکراچی نے وسائل نہ ہونے کے باوجود جتنا کام کیا کسی اورنے نہیں کیا، سپریم کورٹ کےحکم پرعملدرآمد میئر کو آئین پابند کرتا ہے۔

    عامر خان نے کہا ایم کیوایم کے خلاف جوسازشیں ہورہی ہیں، فاروق ستاران کاحصہ ہیں، ان کی بات کا جواب دینا ایم کیوایم کا لیول نہیں، اللہ فاروق ستارکو ہدایت دے۔

    خیال رہے ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی پریس کلب میں تنظیم ایم کیوایم پاکستان بحالی کمیٹی کی جانب سے تجاوزات آپریشن سے متاثرہ افراد کے ساتھ آج ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

    رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے گورنر وزیر اعلی سندھ اور مئیر کراچی کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں شہر کو تباہ کرنے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا تھا چیف جسٹس اور انکا فیصلہ قابل احترام ہے لیکن ان کے نام کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا کہ لگتا ہے کراچی کسی کو پٹے پر دینے کی تیاریاں ہو رہی ہے۔