Tag: تجاوزات کیخلاف آپریشن

  • غریب آباد : تجاوزات کیخلاف آپریشن، پتھارے، شیڈز اورسائن بورڈز کو مسمار کردیا گیا

    غریب آباد : تجاوزات کیخلاف آپریشن، پتھارے، شیڈز اورسائن بورڈز کو مسمار کردیا گیا

    کراچی : شہر قائد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، غریب آباد میں درجنوں پتھاروں، شیڈز اورسائن بورڈز کو مسمارکردیا گیا، کے ایم سی حکام نے عدالت میں پیش کرنے کے لیے عمل درآمد رپورٹ تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کا مکمل صفایا کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے، کےایم سی انسداد تجاوزات سیل نے غریب آباد میں کارروائی کی گئی۔

    بھاری مشینری سے درجنوں پتھارے اور شیڈز ہٹا دئیے گئے اس کے علاوہ سائن بورڈ بھی گرا دئیے گئے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر حکام نے سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے لیے عمل درآمد رپورٹ تیار کرلی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ اورداؤد پوتہ روڈ پر ڈھائی ہزار غیر قانونی دکانیں اوردو منزلہ عمارت مسمار کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سہراب خٹک روڈ پر چارسو اسی غیرقانونی دکانیں مسمار کی گئیں۔

    مزید پڑھیں: تجاوزات کیخلاف آپریشن ، صدر کے متاثرین کو متبادل جگہ دیں گے، وسیم اختر

    سرمد شہید روڈ پر ڈیڑھ سو تجاوزات اور شارع عراق پرساڑھے چار سو ٹھیلے اور اکبر روڈ اور ملحقہ علاقے میں 7500 سن شیڈز توڑے گئے۔

  • ملتان : تجاوزات کیخلاف آپریشن، بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

    ملتان : تجاوزات کیخلاف آپریشن، بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

    ملتان : سرکاری زمین پر قائم غیر قانونی نرسریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پورے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے ممتاز آباد، دہلی گیٹ، عید گاہ چوک اور خونی برج میں گرینڈ آپریشن کیا۔

    کارروائی کے موقع پر اے سی سٹی اور ایم ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، کئی تجاوزات گرا کر ریڑھیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

    تجاوزات کیخلاف آپریشن پر جائے وقوعہ پر موجود تاجروں نے احتجاج بھی کیا۔ اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس نے عید گاہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بیس کروڑ روپے مالیت کی پچاس مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرالی۔

    قبضہ مافیا نے عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر پودوں کی نرسری بنائی ہوئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

    یاد رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے، انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر صورت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔