Tag: تجاوزات کیخلاف کارروائی

  • ملتان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، دس ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

    ملتان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، دس ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

    ملتان : پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان ضلعی انتظامیہ نے دس ارب روپے سے زائد مالیت کی 52 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پورے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ملتان میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔

    ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے وسط میں قائم ملتان کرکٹ کلب کی 52 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی ہے جس کی مالیت دس ارب روپے سے بھی زائد ہے۔

    ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کرکٹ کلب میں بنائے گئے جم کو بھی خالی کرالیا گیاہے جہاں سے ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئیں ہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کلب کے کپتان جاوید نے آپریشن کو غیر قانونی قرار دیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس سے قبل

    مزید پڑھیں : ملتان ، تجاوزات کیخلاف آپریشن، بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

    یاد رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے، انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر صورت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔

  • سرجانی ٹاؤن : تجاوزات کیخلاف کارروائی، مکینوں کا پولیس پرحملہ

    سرجانی ٹاؤن : تجاوزات کیخلاف کارروائی، مکینوں کا پولیس پرحملہ

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے پولیس پرحملہ کردیا۔ پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکارزخمی ہوئے۔ پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے کی انکروچمنٹ ٹیم پولیس کی نفری کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے پہنچی تو علاقہ مکینوں نے پولیس اورانکروچمنٹ ٹیم پرپتھراؤ کردیا اور پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے۔

    تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ڈنڈے بھی چل گئے، کےڈی اے اور پولیس نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ علاقہ مکینوں نے روکنے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے ڈنڈے چلا دیئے پولیس اہلکار ایک شخص کو بری طرح پیٹتا رہا۔

    اس دوران مشتعل مکینوں نے اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی، پتھرلگنے سے علاقہ ایس ایچ او سمیت 5اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئے مزاحمت کرنے والے پانچ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔