Tag: تجاوزات کے خلاف آپریشن

  • کراچی : تجاوزات کے خلاف آپریشن، درجنوں غیر قانونی دکانیں اور پتھارے مسمار

    کراچی : تجاوزات کے خلاف آپریشن، درجنوں غیر قانونی دکانیں اور پتھارے مسمار

    کراچی : تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن کراچی میں زور شور سے جاری ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی دکانوں اورپتھاروں کو مسمار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کی مختلف علاقو ں میں کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں لیاقت آباد میں کے ایم سی کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران چالیس غیرقانونی دکانوں، پتھاروں اورکیبن پربلڈوزر چلا دیا۔

    طارق روڈ پر گرین بیلٹ پر قائم چھ سے زائد دکانوں کو مسمارکردیا گیا۔ اس کے علاوہ ناگن چورنگی اور یوپی موڑ پر بھی قائم ناجائز دکانیں، کیبن، اسٹالز اور پتھارے ہٹادیئے گئے اور ان کا سامان بھی تحویل میں لےلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں ڈھائی ماہ سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد ملبہ ہٹائے نہ جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرقانونی شادی ہال ہو یاشاپنگ مال اورپلازہ، کراچی میں ہرقسم کی غیرقانونی تجاوزات فوری گرادی جائیں اور حکام کو کہا کہ بندوق اٹھائیں، کچھ بھی کریں، عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عمل کریں، کراچی کو چالیس سال پہلے والی پوزیشن میں بحال کریں۔

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن : گڈاپ ٹاؤن اور گلستان جوہر میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

    تجاوزات کے خلاف آپریشن : گڈاپ ٹاؤن اور گلستان جوہر میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

    کراچی : شہر قائد سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے، گڈاپ ٹاؤن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں ساتھ ہی گلستان جوہرمیں بھی ایکشن شروع کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن ستائسویں روز میں داخل ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں۔

    اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں کھارادر، کپڑا مارکیٹ، موتن داس اور اطراف کی گلیوں میں بھاری مشینری کی مدد سےدرجنوں تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔

    کے ایم سی حکام کی نگرانی میں ایکشن ہوا گڈاپ ٹاؤن میں بھی غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات پر مشینری چلا دی گئی، گلستان جوہر کی بھی باری آگئی جہاں مختلف علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

    محکمہ انسداد تجاوزات نے بتایا ہے کہ تین دسمبر کو ائیرپورٹ کے اطراف، چار دسمبر کو ابراہیم حیدری، پانچ دسمبر کو بھینس کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔

  • کراچی : تجاوزات کےخلاف آپریشن کا26واں روز، غیرقانونی تجاوزات مسمار

    کراچی : تجاوزات کےخلاف آپریشن کا26واں روز، غیرقانونی تجاوزات مسمار

    کراچی : شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دن رات جاری ہے، بولٹن مارکیٹ، بمبئی مارکیٹ، سنار بازار سمیت کئی علاقوں میں محکمہ انسداد تجاوزات نے کارروائیاں کیں، کلفٹن اور ناظم آبادسمیت ملیر میں بھی غیرقانونی تجاوزات مسمار کردی گئیں۔

    کراچی میں تجاوزات کےخلاف تابڑتوڑ آپریشن چھبیسویں روز بھی جاری رہا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائیاں کیں، بولٹن مارکیٹ، کاغذی بازار، بمبئی گلی اورسنار بازار میں تجاوزات اور سن شیڈزتوڑ دیئے گئے۔

    ناظم آباد میں پارک کی حدود میں شامل شادی لانوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ ضلع ملیر میں بھی تجاوزات مافیا کی شامت آگئی، بن قاسم ٹاؤن میں گلشن حدید سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

    سپریم کورٹ کے احکامات پر اس آپریشن کو مکمل کرنے کے لئے پندرہ دن کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کے مطابق لاکھوں ٹن ملبہ دیکھ کراندازہ ہو رہا ہے کہ آب ان آپریشن کو مکمل کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔

    آس وقت آپریشن کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے رہائشی علاقوں کی قبضہ شدہ بانڈری وال کو مکمل مسمار کیا جائے گا۔

    محکمہ انسداد تجاوزات کے شیڈول کے مطابق یکم دسمبر سے گڈاپ ٹاؤن، تین دسمبر کو ائیر پورٹ کے اطراف ، چار دسمبر کو ابراہیم حیدری،پانچ دسمبر کو بھی ابراہیم حیدری، بھینس کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

  • کراچی: رینبو سینٹر کے قریب نالوں پر قائم سو سے زائد دکانیں مسمار

    کراچی: رینبو سینٹر کے قریب نالوں پر قائم سو سے زائد دکانیں مسمار

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے صدر میں تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف ایک اور آپریشن شروع کر دیا، آپریشن میں رینبو سینٹر کے قریب نالوں پر قائم سو سے زائد دکانیں مسمار کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی ہیوی مشینری شہرِ قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں غیر قانونی دکانوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے، رینبو سینٹر کے اطراف میں سو سے زائد دکانیں گرائی جا رہی ہیں۔

    [bs-quote quote=”مشتعل افراد کا بلڈوزر کے ڈرائیور پر تشدد، مظاہرین نے کے ایم سی عملے پر بھی حملہ کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف یہ آپریشن گزشتہ رات کیا جانا تھا لیکن دکان داروں کے احتجاج کے باعث انھیں بارہ گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی۔

    آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود رہی، تاہم پولیس اور رینجرز کی آمد سے قبل مشتعل افراد نے آپریشن رکوانے کی بھرپور کوشش کی۔

    رینبو سینٹر کے پاس مشتعل افراد نے بلڈوزر کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا، مظاہرین نے کے ایم سی عملے پر بھی حملہ کیا، کچھ دیر میں رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی جنھوں نے حالات کو کنٹرول کر لیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ: 50 سال بعد تاریخی عمارت کی دھلائی


    شہر کے مختلف علاقوں میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم سے متعلق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اتوار کے دن بھی کام کر رہے ہیں، مزاحمت ہوگی تو بھی آپریشن جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف کام یاب آپریشن کیا جا چکا ہے۔

  • پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    لاہور: پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر کے پنجاب حکومت نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم کر دیا، وزیرِ ہاؤسنگ کہتے ہیں کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی اینکروچمنٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جو مستقل کام کرے گا۔

    [bs-quote quote=”آپریشن پانچ مراحل میں پورا کیا جائے گا، ناجائز حویلیوں کو تیسرے مرحلے میں ختم کیا جائے گا: محمود الرشید” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن پانچ مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ہر مرحلے پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ہوگا۔

    محمود الرشید نے کہا کہ یہ آپریشن 2 ہفتے قبل ہونا تھا لیکن محرم کے باعث تاخیر کی گئی، مشترکہ طور پر بلدیہ اور تمام 9 اتھارٹیز کی حدود میں آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے، شہری آبادیوں کو ان قبضوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، اس وقت 2 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو 5 کیٹیگریز میں آپریشن کریں گی۔

    ایک ٹیم کی سربراہی ڈی سی لاہور جب کہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈی جی ایل ڈی اے کر رہے ہیں، ان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری


    محمود الرشید کے مطابق پہلی کیٹیگری میں سرکاری اداروں کی زمین سے قبضہ چھڑایا جائے گا، دوسری کیٹیگری میں بازاروں سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، تیسری کیٹیگری میں بڑی ناجائز حویلیوں کو ختم کیا جائے گا۔

    پنجاب کے وزیرِ ہاؤسنگ نے کہا کہ چوتھی کیٹیگری میں جھگیوں کے خلاف آپریشن ہوگا، پانچویں کیٹیگری میں قانون شکن عناصر سے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی، جب کہ سیل اور واگزار کرائی گئی جگہوں کو مانیٹرنگ کیا جاتا رہے گا۔

    یاد رہے دو دن قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی گئی تھی۔

  • گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری مشینری اتار دی گئی، پولیس موجود

    گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری مشینری اتار دی گئی، پولیس موجود

    کراچی : گجرنالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے ، آج بھی نالہ کے اطراف قائم درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔

    1

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجر نالہ پر تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا گرینڈ آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔

    2

    صبح سے ہی نالے کے اطراف بلڈوزرز، ڈمپر اور دیگر بھاری مشینری عملے سمیت پہنچا دی گئی تھی ۔ انتظامیہ کے مطابق ابتداء میں ساڑے تیرہ کلومیٹر نالے کے ساتھ قائم تجاوزات کو ہٹا کرنالے کو ساٹھ فٹ تک چوڑا کیا جائے گا۔

    4

    ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرید الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کیخلاف جاری کارروائی اب نہیں رکے گی تاہم اس کام کو مکمل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

    تجاوزات ختم کرنے کے دوران بلدیاتی عملے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کنکشن کو ہٹانے کے لیے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

    5

    واضح رہے کہ دو روز قبل گجرنالے پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے مکینوں کو گھرخالی کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دی تھی۔

    تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ابتدائی مرحلے میں نالے کے اطراف متعدد مکانات اور باڑے گرا دیئے گئے تھے ۔

    6

    گرینڈ آپریشن کے لئے ہیوی مشینری کو گجر نالے میں اتاردیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ دس ہزار سے زائد گھر آپریشن کی زد میں آئیں گے۔