Tag: تجاوزات

  • کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    کراچی : شہر قائد کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، کے ایم سی کاعملہ غیرقانونی دکانوں کو مسمارکرنے میں مصروف ہے۔

    انسداد تجاوزات آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، مارکیٹ کے اطراف ایک ہزار سے زائدغیر قانونی دکانیں گرائی جائیں گی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ایمپریس مارکیٹ میں موجود ہے۔

    آپریشن سے قبل کے الیکٹرک کی ٹیموں نے دکانوں کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے، کے ایم سی ٹیمیں 4 مختلف مقامات پرآپریشن میں مصروف ہیں۔

    ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ سیل بشیرصدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف 50 سال قبل پارکس تھے، ایمپریس مارکیٹ کواس کی اصل حالت میں بحال کریں گے۔

    بشیرصدیقی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی دکانوں کو 2 سے 3 گھنٹے میں مسمارکردیا جائے گا، مسمارشدہ دکانوں کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف رات گئے گرینڈ آپریشن

    یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی شہرِ قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا تھا، جس میں سماما سے کانٹی نینٹل چوک تک غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا تھا۔

    کراچی میں چند دنوں سے جاری آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں، گلستان جوہر بلاک 16 میں فرنیچر مارکیٹ سے بھی تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں۔

    سپریم کورٹ کا پورے کراچی سے تجاوزات 15 دن میں ختم کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صدر اور اطراف کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں تجاوزات کے خلاف رات گئے گرینڈ آپریشن

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف رات گئے گرینڈ آپریشن

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف رات گئے آپریشن جاری ہے، سماما سے کانٹی نینٹل چوک تک غیرقانونی قبضے کو مسمار کیا جائے گا۔

    آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں، گلستان جوہر بلاک 16 میں فرنیچر مارکیٹ سے تجاوزات ختم کردی گئیں۔

    آپریشن کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کی جانب سے کیا جارہا ہے، بلاک ون میں فٹ پاتھ اور سڑک پر سے دکانوں اور پتھاروں کو ہٹا دیا گیا۔

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپوراندازسے جاری ہے‘ مرتضیٰ وہاب

    سینئر ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بلاک 13 کی فرنیچر مارکیٹ میں بھی آپریشن کیا جائے گا، تجاوزات گرانے کا عمل رات بھر جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنون مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے تجاوزات معاملے پر سیاست نہ کریں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات کا نوٹس لیا اس پرشکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز سے جاری ہے۔

  • کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپوراندازسے جاری ہے‘ مرتضیٰ وہاب

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپوراندازسے جاری ہے‘ مرتضیٰ وہاب

    کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہےتجاوزات معاملے پرسیاست نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات کا نوٹس لیا اس پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپوراندازسے جاری ہے، سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے تجاوزات معاملے پرسیاست نہ کریں۔

    مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی ضرروی تھی صدر اب خوبصورت لگ رہا ہے، جائزپرا پر ٹی کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھی بھرپورکارروائیاں جاری ہیں، اینٹی کرپشن غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

    مشیراطلاعات سندھ کے مطابق گزشتہ ہفتے6 اوررواں ہفتے 3 غیرقانونی ہائیڈرنٹس سیل کیے، سندھ کا پانی چوری کرنے والوں کوکسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کے شکرگزارہیں، انہوں نے تسلیم کیا سندھ کو کم پانی مل رہا ہے، وفاقی وزیر سندھ کوپوراپانی دلانے کے لیے اپنا کردارادا کریں۔

    مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیرکوسندھ حکومت کی مدد چاہیے تومکمل معاونت کریں گے۔

  • طلال چوہدری کا فیصل آباد میں غیر قانونی ڈیرہ مسمار

    طلال چوہدری کا فیصل آباد میں غیر قانونی ڈیرہ مسمار

    فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن میں بنا غیر قانونی ڈیرہ مسمار کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ مملکت نے گھر کے سامنے سرکاری پارک پر قبضہ جما رکھا تھا، ایف ڈی اے نے سرکاری زمین پر بنا ہوا غیر قانونی ڈیرہ گرا  دیا۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ مملکت نے گھر کے سامنے سرکاری پارک پر قبضہ جما رکھا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف کراچی میں بھی غیر قانونی تعمیرات اور زمینوں پر قبضے کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ فیڈرل بی ایریا میں رفاعی پلاٹ پر قائم غیر قانونی شادی ہال مسمار کر دیا گیا ہے۔

    کشمیر روڈ پر بھی 4 شادی لانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران گلشنِ اقبال میں سرکاری اراضی پر قائم دو ہوٹل گرا دیے گئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر احتجاج کرتے ہوئے دکان داروں نے ٹینٹ لگا کر دھرنا دیا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ’شہر کو تجاوزات کا گڑھ نہیں بننےدیں گے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کا معافی نامہ مسترد


    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی توہین عدالت انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران ان کا معافی نامہ مسترد کر دیا تھا۔ 2 اگست کو سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہینِ عدالت کیس میں پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دیا۔ طلال چوہدری نے عدالت میں 2 گھنٹے 5 منٹ قید کی سزا بھی کاٹی۔

  • ایمپریس مارکیٹ کےگردونواح کو ماڈل ایریا بنانےکی کوشش کریں گے‘ وسیم اختر

    ایمپریس مارکیٹ کےگردونواح کو ماڈل ایریا بنانےکی کوشش کریں گے‘ وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کی جگہ ہے، زبر دستی کا متبادل نہیں دیں گے، فلاحی اداروں کو چاہیے فٹ پاتھ خود خالی کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئروسیم اختر نے کہا کہ آ ئل ٹینکرزسے متعلق ہم اپنا کام مکمل کرچکے ہیں، چیف جسٹس نے آئل ٹرمینلزکے معاملات کے لیے 2 ہفتے دیے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ چیف جسٹس نے کراچی کوتجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت کی، ایمپریس مارکیٹ کے گردونواح کو ماڈل ایریا بنانے کی کوشش کریں گے۔

    میئرکراچی نے مزید کہا کہ فٹ پاتھ لوگوں کے چلنےکی جگہ ہے، زبر دستی کا متبادل نہیں دیں گے، فلاحی اداروں کو چاہیے فٹ پاتھ خود خالی کردیں۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کراچی سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ میئرکراچی وسیم اختر، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیرشیخ اور دیگر حکام سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دن میں کراچی سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا۔

  • جنھوں نے اسلام آباد کو قبضے میں لے رکھا تھا، سب سے پہلے ان پر ہاتھ ڈالنا ہے: شہریار آفریدی

    جنھوں نے اسلام آباد کو قبضے میں لے رکھا تھا، سب سے پہلے ان پر ہاتھ ڈالنا ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں جاری اینٹی انکروچمنٹ کارروائیوں کو خود مانیٹرکررہے رہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا. وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ ساتھ وزیراعظم بھی ان کارروائیوں کو مانیٹرکررہے ہیں.

    شہریار آفریدی نے کہا کہ کچھ افراد نےاسلام آباد کو قبضےمیں لے رکھا تھا، کچھ لوگوں کے ذہن میں تھا کہ انھیں کوئی چھو نہیں سکتا.


    جلوس کے پرامن انعقاد پر عمران اسماعیل اور شہریار آفریدی کا منتظمین کو خراج تحسین


    شہریارآفریدی نے کہا ہمیں‌ سب سے پہلے ان لوگوں پرہاتھ ڈالنا ہے، جو ریاست کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں. اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں‌ پر وزیر اعظم سمیت تمام اعلیٰ عہدے داروں کی نظر ہے. میں خود بھی نگرانی کر رہا ہوں. قبضہ مافیا اب قانون کی گرفت سےنہیں بچ سکے گا.

    یاد رہے کہ اپنے پہلے سرکاری خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلم دان اپنے پاس رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا عہدہ سونپا گیا۔

  • عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے متعدد اہم مقدمات زیر سماعت ہوں گے

    عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے متعدد اہم مقدمات زیر سماعت ہوں گے

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کئی اہم مقدمات زیر سماعت آئیں گے، جن میں توہین عدالت، دہری شہریت اور غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق سماعتیں بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے پیر کے روز سپریم کورٹ میں دانیال عزیر اور دانیا ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کی سماعت ہوگی جبکہ دہری شہریت اور غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق مقدمات بھی زیر سماعت آئیں گے، اسی دن مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی پر فرد جرم بھی عائد کی جائے گی۔

    پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی اکاونٹس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت اور سوشل میڈیا پر وائرل جنازے کی تصویر پر ازخود نوٹس کی سماعت بھی پیر کو ہوگی، جبکہ اسی دن سمندر پار پاکستانیوں سےشناختی کارڈز کی اضافی فیسوں پر سماعت ہوگی۔

    نواز شریف سمیت 16ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے فل بنچ بھجوا دیا

    عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے پیر کے روز کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ اسما رانی قتل از خود نوٹس کی سماعت جبکہ لا پتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی۔

    آئندہ ہفتے منگل کے روز حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق سماعت ہوگی جبکہ طلال چوہدری بابر اعوان کیخلاف درخواستیں بھی زیر سماعت آئیں گی، علاوہ ازیں بنی گالا میں تجاوزات اور راول ڈیم میں فضلہ گرنے سے متعلق سماعت بھی ہوگی۔

    اوورسیز پاکستانیوں سےزائد فیس کی وصولی کا کیس‘ سماعت پیرتک ملتوی

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ جبکہ مری میں غیر قانونی تعمیرات پراز خود نوٹس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں غیرقانونی طور پر قائم چار شادی ہال مسمار

    کراچی میں غیرقانونی طور پر قائم چار شادی ہال مسمار

    کراچی : کے ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے چار شادی ہال مسمار کردیئے، مذکورہ شادی ہال رفاعی پلاٹس پر غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے کے ڈی اے کی جانب سے گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور نارتھ کراچی میں رفاعی پلاٹس خالی کرانے کے لئے تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    کے ڈی اے کی ٹیم نے گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ اور نارتھ کراچی میں رفاعی پلاٹس پر قائم شادی ہالوں کو مسمار کردیا۔

    آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پر ایک شادی ہال اور نارتھ کراچی میں تین شادی ہالز مسمار کئے۔


    مزید پڑھیں: کراچی میں شادی ہالز کے خلاف آپریشن، دو لان مسمار


    واضح رہے کہ اب تک کے ڈی اے کا انسداد تجاوزات سیل 12 شادی ہال اور مکان مسمار کرچکا ہے، سپریم کورٹ نے دو روز میں شہر کے تمام رفاعی پلاٹس خالی کرانے حکم دیا تھا، اس سے قبل سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے متعدد شادی ہالوں اور مکانات کو منہدم کردیا گیا تھا۔

  • گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، گھر کا ملبہ گرنے سے 7 افراد زخمی

    گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، گھر کا ملبہ گرنے سے 7 افراد زخمی

    کراچی: گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ایک گھر منہدم ہونے سے گھر میں موجود مالک مکان اور 6 مزدور زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ آج آپریشن کے آغاز میں انتظامیہ ندی کے بالکل کنارے واقع ایک گھر میں داخل ہوئی اور بنیادوں کو توڑنا شروع کردیا جس کے باعث چند ہی لمحوں میں گھر کی چھت اور دیواریں گر گئیں۔ واقعہ میں گھر کے مالک اور اندر موجود 6 مزدوروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو اداروں کے مطابق زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    گجر نالہ گرینڈ آپریشن: انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث مکین پریشان *

    واضح رہے کہ کراچی کا گجر نالہ نکاسی آب کا ایک اہم ذریعہ ہے تاہم اس پر قائم مکانات اور تجاوزات نکاسی آب میں رکاوٹ بن رہی تھیں جس کے بعد وزیر بلدیات جام خان شورو کے احکامات پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

    آپریشن کے دوران اب تک نالے کے اطراف متعدد مکانات اور باڑوں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ نالے پر 30 ہزار غیر قانونی گھر تعمیر ہیں جن میں سے 10 ہزار سے زائد مکانات آپریشن کی زد میں آنے کا امکان ہے۔ آپریشن شروع کرنے سے قبل انتظامیہ نے رہائشیوں کو اپنے مکانات خالی کرنے کی بھی مہلت دی تھی۔

    ڈی سی سینٹرل فرید الدین مصطفیٰ کے مطابق نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے نالے کو 60 فٹ چوڑا کیا جائے گا جس میں 6 ماہ لگیں گے۔

  • کراچی کے تمام ندی نالوں سے تجاوزات ہٹا کر صفائی کا حکم

    کراچی کے تمام ندی نالوں سے تجاوزات ہٹا کر صفائی کا حکم

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کراچی کے تمام ندی نالوں سے تجاوزات ہٹا کر صفائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ کےایم سی سے کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کراچی میں کے ایم سی کی جانب سے نکاسیِ آب کے موثر انتظام نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

    درخواست گذار نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بارش ہونے کے باعث شہر میں کئی روزتک پانی کھڑا رہتا ہے۔

    دو رکنی بنچ نے کراچی کے تمام ندی نالوں سے تجاوزات ہٹا کر صفائی کا حکم دیتے ہوئے کے ایم سی سے انیس نومبر تک حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔