Tag: تجزیہ کار

  • جنرل قمرباجوہ بھارت کو کرارا جواب دیں گے، معین الدین حیدر

    جنرل قمرباجوہ بھارت کو کرارا جواب دیں گے، معین الدین حیدر

    اسلام آباد : دفاعی تجزیہ کاروں نے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بہترین انتخاب قرار دے دیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

    سابق جرنیل اور سابق وزیر داخلہ معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ پروفیشنل سولجر ہیں، وہ بھارت  کو اس کی جارحیت کا کرارا جواب دیں گے۔اور امید ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے لے کر چلیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق جرنیل امجد شعیب نے کہا کہ نئے آرمی چیف کو کشمیر کا بہترین تجربہ ہے۔

    بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے کہا کہ یہ ٹین کور میں رہے ہیں اور بھارت کو اس کی اشتعال انگیز ی کا بھرپور جواب دیں گے۔

    طلعت مسعود نے بھی وقت کی مناسبت سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری کو بہترین چوائس قرار دیا ہے۔

  • عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے بھی کم

    عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے بھی کم

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی جو کہ دو ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکس چنج میں خام تیل ستمبر کے سودے ایک ڈالر دس سینٹس کمی کے بعد ننانوے ڈالر چونسٹھ سینٹس فی بیرل ہوگئی ہو جو کہ مئی دوہزار چودہ سے اب تک کی کم ترین سطح ہے ۔

    نارتھ برینٹ خام تیل ستمبر کے سودے تریسٹھ سینٹس کمی کے بعد ایک سو پانچ ڈالر اٹھاسی سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل استعمال کرنے والے ملک امریکہ کے تیل کے ذخائر میں اضافے اور مانگ میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا جارہا ہے

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ:غیر ملکی سرمایہ کاری کے گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کراچی اسٹاک مارکیٹ:غیر ملکی سرمایہ کاری کے گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے گزشتہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ۔جولائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم چھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ,رمضان میں ڈل ٹریڈنگ اور ملک میں جاری ہلچل کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جاری رہیi.

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس فری فلوٹ شیئر کا چونتیس فیصد موجود ہے۔جون میں یو بی ایل کے حکومتی حصص کی فروخت سے غیر ملکی سرمایہ کاری پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کے دس بہترین پرفارمنگ مارکیٹس میں ہورہا ہے۔