Tag: تحریری امتحانات

  • گریڈ 16 سے 21 تک کی بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل

    گریڈ 16 سے 21 تک کی بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل

    اسلام آباد: ایف پی ایس سی نے گریڈ 16 سے 21 تک کی بھرتیوں کا طریقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب نئے طریقے کار کے تحت امتحانات ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق گریڈ 16 سے 21 تک کی بھرتیوں کیلئے تحریری امتحانات ایم سی کیوز میں تبدیل کیے جائیں گے، بھرتیوں کیلئے نئے طریقہ کار کا اطلاق 21 ستمبر 2025 سے ہوگا، گریڈ 16 اور 17 کی بھرتیوں کیلئے ایم سی کیوز پر مبنی 100 نمبر کا ایک پیپر ہوگا۔

    گریڈ 16 اور 17 کی بھرتیوں کیلئے پاسنگ نمبر 40، ہرغلطی پر منفی 0.25 مارکنگ بھی ہوگی، گریڈ 18 اور 19 کی پوسٹ کیلئے 100 نمبر کے 2 پرچے ہوںگے، گریڈ 18، 19 کی پوسٹس کےلئے 100 نمبروں کے دو پیپرز ہوں گے۔

    ڈاکٹرز، جی ایم، ٹیچنگ، پروفیشنل یا ٹیکنیکل پوسٹس کےلئے 2 پرچے ہونگے، ٹیچنگ پوسٹ کےلئے کم ازکم پاسنگ مارکس کی شرح 50 فیصد ہوگی۔

    گریڈ 18 اور 19 کی دیگر پوسٹ کیلئے پاسنگ نمبر 40 ہونگے جبکہ غلطی پر منفی 0.25 کی مارکنگ کی جائے گی۔

    گریڈ 20 اور 21 کی تمام پوسٹ کیلئے ایم سی کیوز کے 2 امتحان ہوں گے، گریڈ 20 اور 21 کے امتحان میں کامیابی کیلئے کم ازکم 50 فیصد نمبرز لازمی لینے ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nawaz-govt-funds-publicity-case-29-05-2025/