Tag: تحریری فیصلہ جاری

  • خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس:   ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کیس کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمہ سورج طلوع ہونے سے لیکر غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمہ میں اغوابرائے تاوان کی دفعات شامل ہو چکی ہیں، تفتیشی افسر نے بیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے ملزمہ سے مال مقدمہ برآمد کرنے کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیش کیلئے ملزمہ آمنہ عروج کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جاتا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ سورج طلوع ہونے سے لیکر غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی، غروب آفتان کے بعد ملزمہ کو جیل حکام کی کسٹڈی میں دیا جائے۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، تحریری فیصلہ جاری

    شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 30 اگست کو شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کی، ضمانت مسترد کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ شہبازگل کو تھانہ کوہسار میں9 اگست کو درج مقدمےمیں گرفتار کیا گیا، ان کیخلاف ایف آئی آرمیں بغاوت سمیت دیگردفعات لگائی گئیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ پٹیشنرکے وکیل نے کہا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا جو بدنیتی پر ہے، وکیل نے بتایا ٹرائل کورٹ بھی مطمئن ہے، پاکستان پینل کوڈ دفعہ131 کے علاوہ کوئی جرم نہیں بنتا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر نہیں بتا سکے شہباز گل نے جرم کی معاونت کیلئے کسی سے رابطہ کیا، کسی سیاسی جماعت کےترجمان سے لاپروابیان کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس شواہد نہیں دے سکی کہ شہبازگل نے بیان سے پہلے یا بعد میں کسی سےرابطہ کیا، شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

    عدالت نے مزید کہا کہ شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنابےسودبلکہ ٹرائل سےپہلےسزادینےکےمترادف ہوگا، ہر سماعت پرعدالت حاضری یقینی بنانے کیلئے ٹرائل کورٹ شہباز گل کو پابند کرسکتی ہے۔

    عدالت کا تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے جواز پیش نہیں کیا جاسکا کہ شہباز گل کی درخواست مسترد کی جائے، شہباز گل کی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

  • دعا زہرا کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    دعا زہرا کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    کراچی : سپریم کورٹ نے دعا زہرا کیس کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ کو چیلنج کیا جاسکتا ہے، جس پر سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن اثر انداز نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہراکیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا کہ درخواست گزار نے درخواست واپس لینے پر رضامندی ظاہر کی ، درخواست واپسی کی استدعا پر درخواست خارج کی جاتی ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنے کا اختیارہے، میڈیکل رپورٹ کو متعلقہ فورم پرچیلنج کیا جاسکتا ہے، میڈیکل رپورٹ سےمتعلق سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن اثر انداز نہیں ہوگی۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ نے دعا زہرا کیس نمٹاتے ہوئے والد مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    عدلات کا کہنا تھا کہ متعلقہ کیس ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا تاہم دعا کی عمر سے متعلق میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے مناسب فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیےکہ ہم ان کے والد کا دکھ سمجھ سکتےہیں، لیکن بچی کے بیانات ہوچکےہیں، کسی پر الزام نہیں لگاسکتےکہ اس پر زبردستی کی گئی۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تھا شادی کی حیثیت کوچیلنج توصرف لڑکی کرسکتی ہے، سندھ کےقانون کےتحت بھی نکاح ختم نہیں ہوتا۔

    جسٹس منیب اخترنے ریمارکس میں کہا تھا کہ میرج ایکٹ پڑھ لیں، ہراسانی اور اغوا کا کیس تو نہیں بنتا۔۔ اگرسولہ سال سے کم عمرمیں بھی شادی ہو تونکاح رہتا ہے، نکاح تو آپ ختم نہیں کرسکتے تاہم آپ گارڈین کا کیس سیشن عدالت میں دائرکرسکتے ہیں۔

  • ‘شہباز شریف فیملی اثاثوں سےمتعلق مطمئن نہ کرسکی،منجمد کرنے کا حکم دیتے ہیں’ تحریری فیصلہ

    ‘شہباز شریف فیملی اثاثوں سےمتعلق مطمئن نہ کرسکی،منجمد کرنے کا حکم دیتے ہیں’ تحریری فیصلہ

    لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ شریف فیملی بیرون ملک سےمنتقل ہونیوالی رقوم پرمطمئن نہ کر سکی ،عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے شہبازشریف،حمزہ، سلمان،نصرت شہبازکےاثاثےمنجمدکرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا پراسیکیوٹر اورحامدجاوید نے اثاثے منجمد کرنےکی درخواست دائرکی، نیب تفتیشی افسر نے درخواستوں میں منجمد کئے گئے اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا، عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا شریف فیملی فیصلے اور اعتراضات پر14دن تک درخواست دائرکر سکتی ہے، نیب وکیل نے بتایا مشتاق الیاس چینی، یاسر چینی اعتراف جرم کرچکے، ملزمان سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ میں سہولت کار کا کام کرتے تھے، طاہرنقوی، نثار احمد، علی احمد شریف فیملی کی بے نامی کمپنیز دیکھتے ہیں۔

    فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ دوران تفتیش اثاثوں سے متعلق مطمئن نہ کرسکے، نیب وکیل نے بتایا سلمان اور نصرت نے انکوائری کو جوائن ہی نہیں کیا اور شریف فیملی نےاثاثےغیرملکی ریمنٹینس،دیگرذرائع سے بنائے ، شریف فیملی بیرون ملک سے منتقل ہونیوالی رقوم پر مطمئن نہ کر سکی۔3

    مزید پڑھیں : شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

    عدالت میں شریف فیملی کےجن اثاثہ جات کی تفصیلات دیں گئیں وہ درج ذیل ہیں ، ماڈل ٹاؤن 96 اور87 ایچ کی 10کنال کی رہائش گاہیں منجمد کی جاتی ہیں۔

    تحریری فیصلہ میں کہا گیا چنیوٹ میں180 اور 209 کنال زمین ، ڈونگا گلی ایبٹ آباد میں 9 کنال 1 مرلے کے نشاط لاجز کو منجمد کیا جائے اور ڈی ایچ اے فیز 5میں10،10مرلے کے 2گھروں کی جائیداد اور پیر سوہاوا میں جائیداد کو سیل کی جائے۔

    فیصلے میں کہا گیا چنیوٹ میں142 کنال7مرلہ ، 209 کنال4 مرلہ کی جائیدادیں بھی منجمد کی جائیں جبکہ جوہر ٹاؤن میں5،5 مرلے کے 9 پلاٹ،جوڈیشل کالونی میں 1کنال کے 4 پلاٹس سیل کئے جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز  احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، اثاثوں میں شہباز شریف فیملی کے گھر ، اراضی اورکمپنیوں میں شیئرزشامل ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ یہ اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے

  • نوازشریف کی ضمانت پر رہائی:  سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    نوازشریف کی ضمانت پر رہائی: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، نواز شریف ملک سے باہر بھی نہیں جا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی حوالے سے ضمانت کی درخواست پر صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت چھ ہفتے کیلئے منظور کی جاتی ہے، چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی۔

    اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے، چھ ہفتے بعد نواز شریف نے خود کو قانون کے حوالے نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

    تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کیلئے چار شرائط عائد کی گئی ہیں، وہ دوران ضمانت ملک بھر میں کہیں سے بھی علاج کراسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل

    دوران ضمانت اپیل خارج ہوئی تو گرفتاری کا فیصلہ عدالت کرے گی، علاج کے لئے مختصر مدت کیلئے ضمانت کی استدعا مناسب ہے، چار صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس آ صف سعیدکھوسہ نے تحریر کیا۔