Tag: تحریکِ انصاف

  • عوام نے پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا، مریم نواز

    عوام نے پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا، مریم نواز

    لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان (فتنہ) کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی،صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہرآئے جنہیں زمان پارک میں ٹریننگ ملتی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: جو کام دشمن 75 سال نہ کر سکا وہ سیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے کر دیا، پاک فوج

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سامنے آنیوالی آڈیوز سےثابت ہوگیا کہ تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نےخود بنایا تھا، ان لوگوں نے وہ تنصیبات نشانہ پر رکھی ہوئی تھیں جہاں اسکی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیاجاناتھا۔

    نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عوام نے کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے اور تحریکِ انصاف کے ان دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا،یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے، حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

  • تحریکِ انصاف  کا  حکومت کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار

    تحریکِ انصاف کا حکومت کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار

    لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90دن میں ہونے ہیں لیکن گورنرز الیکشن کےلئے تاریخ دینے کو وہ تیار نہیں ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود لکھ کر دے چکا تیاری کلئے54دن چاہئیں، کارکنوں کو ہدایت ہے کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کرابہام پیدا کررہی ہے،آج کی عدالتی کارروائی کےبعد انتخابات میں کوئی ابہام نہیں رہا۔

    انھوں نے بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کرچکے ہیں، کارکن ایک دن بھی ضائع نہ کریں اور انتخابات کی تیاری کریں۔

    پشاور دھماکے سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، خیبر پختونخوا پولیس کےساتھ ہمدردی کرتے ہیں۔

    رہنماؤں کی گرفتاری پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت شیخ رشید اور عمران ریاض کو گرفتار کررہی ہے، وسائل کا رخ گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کی طرف لگادیاگیاہے، غداری کےمقدمے درج کرکے آئین کو پاؤں تلے روندا جارہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک کےبائیس کروڑ عوام کسی کو بھی اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے، قانون کی حکمرانی کیخلاف کام کرنے والوں کےخلاف عوام سرنہیں جھکائیں گے ، ملک کو نئے انتخابات کی طرف جانے سے نہ روکا جائے۔

    اسد عمر صحافی کے سوال پر واضح جواب دیا کہ عمران خان اے پی سی میں نہیں جا رہے، جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں تو وہ کیسے ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

  • گورنر شپ ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا جھٹکا

    گورنر شپ ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا جھٹکا

    کراچی‌‌ : پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرادی، ایم کیوایم رہنما شہاب امام تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما شہاب امام نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

    شہاب امام نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے کراچی سمیت سندھ کومتبادل پلیٹ فارم دیا۔

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ ایک اور اربن سندھ دوسری جماعت کے ہاتھوں یرغمال ہے، ابھی نہیں توکبھی نہیں والی صورتحال ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان اورماؤں بہنوں سے درخواست ہے آئیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوں۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سربراہ ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پٹاخہ نہیں پھاڑسکتے ایمٹی دھماکے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں، برسوں سے بلاوجہ کریڈٹ لے رہے ہیں۔

    کل کہہ رہے تھے امریکا ایٹمی دھماکے پر دباؤ ڈال رہا تھا تو انہوں نے ایبسو لوٹلی ناٹ کہا تھا، ان کے بیان پر اب غصہ نہیں ہنسی آتی ہے۔۔۔ معلوم نہیں وہ کس سے شکایت کر رہے تھے۔

  • تحریکِ انصاف کا  نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    تحریکِ انصاف کا نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریکِ انصاف نے نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، فواد چوہدری نے کہا آصف زرداری، نواز شریف، شہبازشریف ، مریم نواز سب نے این آر او ٹو لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سےانکی ڈیل نہیں ہورہی اس لئے مہنگائی ہے، ان کا وزیرخزانہ امریکی سفیرسےکہتاہےکہ ہمارامعاہدہ کرائیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈر لگ رہاہے کہ یہ ملک کو کس طرف لیکرجائیں گے ،اتنے نالائق ہیں انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہاکہ کرناکیاہے، پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ خرم دستگیر نےکہا عمران خان رہ جاتے تو وہ 100 نئے ججز نیب میں لگا رہے تھے، اور کیا اعتراف کیا احتساب سے بچنے کیلئے عمران خان کو باہر نکالا، ہم نے اس حکومت کو سازش کرکے باہرنکالا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے صدر اور وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا، سپریم کورٹ سے کہا تحقیقات کرائیں حکومت بدلنے کی وجوہات کیا تھیں۔

    نیب قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ دوسرا این آراو ہے ، جو شریف اور زرداری فیملی ریاست سے لے رہی ہے، ہم پوچھ رہے تھے وجہ کیا ہے وجہ خرم دستگیر نے بتادی، انھوں نے پہلا این آراو مشرف سے لیا، دوسراریاست سے لے رہے ہیں، مشرف دور میں جتنے کیسز تھے، این آر او ون کے تحت معاف ہوگئے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج پوری تحریک انصاف بلیک ڈے منارہی ہے، نیب قوانین میں ترامیم بدترین این آراوہے جس پر عملدرآمد ہوا ہے، نیب قوانین میں ترامیم سےخصوصاًشریف،زرداری فیملی کو فائدہ پہنچایا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آپ کسی فردواحد کیلئےقانون سازی نہیں کرسکتے، قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے، زرداری کے اکاؤنٹ سے 5ہزار کروڑ نکلے تو انہوں نے بتانا ہے کہ وہ کیسے آئے لیکن اب یہ سیکشن ختم کردیا یہ نیب پرڈال دیا گیا وہی بتائیں گے کہ کیسے آیا۔

    فوانین میں ترمیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے کوئی ثبوت کریٹ ہوا اس پر نیب کچھ نہیں کرسکے گا، سیکشن 21جی کو انہوں نے تبدیل کردیا ہے، اب زرداری یا شریف فیملی اپنے ناموں پر اثاثے نہیں رکھیں گے، یہ لوگ دوسروں کے ناموں پر رکھتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب قوانین کے سیکشن9 میں ترمیم کی گئی ہے، مریم نواز کا ایون فیلڈ کا کیس بھی ختم ہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکشن 14 کے تحت منی ٹریل دیناتھی یہ شرط ختم کردی گئی، سیکشن 14 کی شرط ختم کرکے نیب کی خود مختاری کو ختم کردیا گیا اور نیب کو منسٹری آف انٹیریئر کے ماتحت کر دیاگیا ہے۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ سیکشن18 سی کو تبدیل کردیا گیا، اب نیب ایف آئی آرنہیں کرسکے گا اور 6ماہ میں انکوائری رپورٹ فائنل نہیں ہوتی توکیس ختم کردیا جائے گا، نیب کو ایف آئی اے کی طرح انٹیریئر منسٹری میں ڈال دیا گیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طرح 1200 میں سے 1100 ارب کے کیسز نیب سے نکل گئے، صدرمملکت نے اس پر دستخط کرنے سے منع کردیا ہے، یہ عجیب وغریب معاملہ چل رہا ہے، مدعی اورملزم بھی خود ہیں، انہوں نے خود کو این آر او ٹو دے دیا اب کھلی آزادی ہے جو کرنا ہے کریں۔

    فواد چوہدری نے کہا عمران خان اورپی ٹی آئی کی جانب سےسپریم کورٹ سےرجوع کررہےہیں، ملزموں نے خود مدعی بن کر فیصلہ کرلیا اور آصف زرداری، بلاول زرداری، نوازشریف، شہبازشریف، ان کے اہلِ خانہ، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق اور راجاپرویز اشرف سب نے این آر او ٹو لے لیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کے پاس اختیار ہے ایک بار مسترد کرکے واپس بھیج دیتاہے اور پارلیمنٹ سے پاس ہو جائے تو 10 دن میں اس پرعمل ہو جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے پی ٹی آئی کی جانب سے لاکھوں لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف عمران خان اورپی ٹی آئی مظاہرہ کرسکتےہیں، صرف 36 گھنٹے میں لاکھوں لوگ باہر نکلے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے، عمران خان پاکستان کو جوڑنے کی علامت ہیں۔

  • اووسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم:  پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان

    اووسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم: پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریکِ انصاف نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے اور اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے بل  کوعدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر بابراعوان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شہباز حکومت کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے کے بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جب تک امپورٹڈ حکومت نہیں جاتی اسمبلی کی طرف نہیں دیکھیں گے، آج انھوں نے اسمبلی میں منہ کالا کرنے کی کوشش کی ہے۔

    بابراعوان نے آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کے بل کس مسترد کرتے ہوئے کہا یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو حق دیا جائے ، ہم نے عملدرآمد کیلئے لکھا بھی تھا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی 60 فیصد کابینہ ضمانتوں پر ہے، کچھ ضمانتیں عدالتوں اور کچھ وہاں جہاں سے امپورٹڈ مال آیا ہے۔

    اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کئے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرپہلا کام یہی ہوگا کہ اوورسیز کا حق دوبارہ بحال کریں، اوورسیز پاکستانیوں نے معیشت کی بہتری کیلئےترسیلات بھیجیں، روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس سے 5ارب سےزائد رقم پاکستان آئی۔

  • نادراکی پری اسکین رپورٹ نے دھاندلی ثابت کردی، عمران خان

    نادراکی پری اسکین رپورٹ نے دھاندلی ثابت کردی، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں نادراپری اسکین رپورٹ نے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی ثابت کردی ہے۔

    عمران خان ملے چئیرمین نادار سے اور این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے بات چیت کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا انہوں نے نادرا سے پری اسکین رپورٹ حاصل کرلی ہےایک ہفتےمیں دوسری وکٹ گرنےکا جلد پتہ چل جائےگا۔

     عمران خان کا کہنا تھا چوبیس پولنگ اسٹیشنزکےالیکٹرول رولزغائب کر دیےگئے تیس پولنگ اسٹیشنزمیں اضافی بیلٹ کےسیریل نمبرز کا انکشاف ہوا ہے پچاس پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ دوسرے پولنگ اسٹیشنز کے ملے۔

     عمران خان کا کہنا تھا جلدی جلدی میں جعلی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سعدرفیق اورایازصادق سےکوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

    عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپنے تعلق کا ذکرکچھ اس طرح کیا عمران خان کا کہنا تھا الیکشن ٹریبونل کی رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کیوں چار حلقے کھولنے پر تیار نہیں تھی ۔

  • این اے125پرفیصلےسےدھاندلی کی تصدیق ہوگئی، عمران خان

    این اے125پرفیصلےسےدھاندلی کی تصدیق ہوگئی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے انتخابات میں دھاندلی کی تصدیق ہوگئی، دوبارہ الیکشن سےپہلےانتخابی افسروں کوبلاکرپوچھا جائےدھاندلی کس کےکہنے پرکی تھی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے پھر کہہ دیا یہ الیکشن کا سال ہے عمران خان کا کہنا تھا انتخابی افسروں کو جوڈیشل کمیشن میں بلا کر پوچھا جائے کہ کس نے دھاندلی پرمجبورکیا تھا۔

     عمران خان کا کہنا تھا ابھی توآغاز ہے، وزیر اعظم بھی ایوان میں جلد اجنبی ہوجائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا الیکشن ٹریبول نے ابھی ابتدائی رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حلقے میں ایک ووٹرز نے اوسطا چھے ووٹ ڈالے، دھاندلی نہیں ہوئی تو حکمران اسٹے آرڈرکیوں لیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ این اے ایک سو پچیس میں الیکشن ٹریبول نے دھاندلی کی نشاندہی کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ۔

  • خیبر پختونخواہ میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آرہی ہے، عمران خان

    خیبر پختونخواہ میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آرہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آ رہی ہے،تبدیلی کے لئے میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈراموں کی بجائے صوبے میں یکساں تعلیم کا جدید نظام متعارف کروا رہے ہیں۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں مثالی تعلیم کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کو اپنایا جا رہا ہے،غریب اور امیر کے بچوں کو ایک جیسی معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جس سے صوبے میں تبدیلی آ رہی ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لئے میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈراموں کی ضرورت نہیں بلکہ پنجاب حکومت صوبے میں یکساں اورمعیاری تعلیم کے ذریعے غریب لوگوں کی زندگی بدلے۔

    عمران خان نے پنجاب حکومت کے دانش اسکول پراجیکٹ کی شفافیت پر تحگظات کا اظہار کرتے ہوئے نیب سے مطالبہ کیا کہ د انش اسکولز کی شفافیت سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔

  • پشاور:عمران خان کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور:عمران خان کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: عمران خان پشاور میں طوفانی بارش سے زخمیوں کی عیادت کیلئے پہنچ گئےان کا کہنا تھا کہ کل ہی آنا تھا، مریضوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے نہیں آیا۔

    میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کی مسلسل تنقید کے بعد عمران خان بالآخر آج پشاور پہنچے، طوفانی بارشوں سے زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے تو اہلیہ ریحام خان بھی ہمراہ تھیں ۔

    عمران خان نے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈائیریکٹر ہاسپٹل ڈاکٹر عدنان تاج سے ملاقات میں زخمیوں سے متعلق تفصیلات لیں ۔

    میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے آنے سے منع کیا تھا اس لئے کل نہیں آیا عمران خان کا کہنا تھا کہ تنقید کا جواب جان بوجھ کر نہیں دیا وزیر اعلیٰ اور میں ڈاکٹر سے رابطے میں تھے ۔

    بارش اورآندھی کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال زخمیوں سےبھرگیا تھا اورانتظامیہ نےمزید زخمی لینےسےانکارکردیا تھا کپتان نےیقین دلایا کہ تین ماہ میں اسپتال کی حالت بہترہوجائےگی۔

  • الیکشن اسی سال ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے،عمران خان

    الیکشن اسی سال ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے،عمران خان

    لاہور: عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ اسی سال الیکشن ہوں گے اور پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

    بنی گالہ میں صفائی مہم کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم سے تعلقات بہتر تھےتو انہیں بنی گالا میں پارک کی باؤنڈری بنانے کا کہا تھا، باؤنڈری تو نہیں بنی لیکن صرف سڑک بن گئی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کاساتھ ہوا تو ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

    تقریب سے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اب ایک سائنس بن چکی ہے،خیبر پختون خواہ میں ماحول دوستی کے ماسٹر پلان پر عمل در آمد جاری ہے۔

    اس موقع پر عمران خان نے بتایا کہ جب وزیر اعظم سے تعلقات اچھے تھے تب ان سے بنی گالا میں موجود پارک کو باؤنڈری کے ذریعے محفوظ بنانے کی درخواست کی تھی لیکن عمل درآمد نہیں ہوا،ساتھ ہی مسکراتے ہوئے یہ بھی کہ دیا کہ فکر کی کوئی بات نہیں،اسی سال نئے انتخابات ہوں گے،پی ٹی آئی بر سر اقتدار آئی تو ماحولیات کا تحفظ کیا جائے گا۔