Tag: تحریکِ انصاف کی سربراہ عمران خان

  • انتخابی نتائج سےمایوس ہو کرقوم کوتباہی کی راہ پرلگادیا، جاوید ہاشمی

    انتخابی نتائج سےمایوس ہو کرقوم کوتباہی کی راہ پرلگادیا، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میرا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ کروا لیا جائے تو سچ کا پتہ چلا جائے گا،انتخابات پر ناکامی سے مایوس ہوکر پوری قوم کو تباہی کی راہ پر لگا دیا۔

    وہ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ آج کل عمران خان کو ” پلس” بہت یاد آرہا ہے، مجھے اور عمران خان کو قوم کے سامنے بیٹھا کرفیصلہ کرا لینا چاہیے کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے۔

    انہوں نے سربراہ عمران خان کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انتخابات میں نتائج سے مایوس ہو کر قوم کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا جب کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ تحریک انصاف کو 35 سے 40 سیٹیں مل پائیں گی اور پارلیمانی اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے بھی اقرار کیا تھا کہ ایک آدھ واقعے کے علاوہ پنجاب میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ہے۔

    اس کے باوجود پوری قوم کو عمومی طور پر اور نوجونوں کو خصوصی طور پر سڑکوں کی خاک چھنوائی گئی جس کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلنا تھا اور نہ نکلا، یہ بات میں عمران خان کو پہلے ہی بتا چکا تھا جس کی پاداش میں تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم نے مجھے دو سال تک معتوب کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ” آرمی دھرنے میں ملوث نہیں تھی مگر چند عناصر تھے جو راحیل شریف کو ناکام کرنا چاہتے تھے اور عمران خان کے ذریعے پارلیمانی نظام کو تباہ کرنا چاہتے تھے“

    سینیئر سیاست داں جاوید ہاشمی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منصوبہ یہ بتایا گیا تھا کہ طاہر القادری آگے جا کر پارلیمنٹ پر قبضہ کریں گے اور پیچھے پیچھے ہم جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جوڈیشل مارشل لاء کی بات کی تو میں نے مخالفت کی اور پھر اسپتال میں داخل ہو گیا کیونکہ چاہتا تھا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو ایکسپوز نہ کروں۔

    واضح رہے دو روز قبل جاوید ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان نے انہیں چیف جسٹس کی مدد سے جوڈیشل مارشل لاء کی خبر دی تھی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کا دماغی توازن درست نہیں،انہوں نے جھوٹ پلس بولا ہے۔

  • الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

    الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

    پشاور: ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے کسی ہارکی ضرورت نہیں ،الطاف حسین کوکچھ دیناہےتو اسٹریٹ چلڈرن یاشوکت خانم کوعطیہ دیں۔

    وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن ڈے کی تقریب کی مہمان خصوصی ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے دو سوچھیالیس کے انتخاب میں خواتین میرا لاج رکھیں گی،حلقے میں ہر طرف پی ٹی آئی کی جھنڈے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ الطاف حسین کا ہار نہیں ملا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین مجھے دینا چاہتے ہیں تو وہ شوکت خانم اسپتال کودیں، مجھے جو چاہیئے تھا مجھے وہ مل گیا۔

    ریحام خان نے کہا کہ پہلے لوگ مجھے بطور صحافی جانتے تھے اب مجھے بھابھی کے نام سے جانتے ہیں ،میں پچھلے تین ماہ سے نیشنل بھابھی بن گئی ہوں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ چلڈرن خود نہیں بنے بلکہ معاشرے نے انہیں اسٹریٹ چلڈرن بنایا ہے ،چاہتی ہوں کہ اسٹریٹ چلڈرن اسکول جائیں اور تعلیم حاصل کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر جو بچے رہ رہے ہیں وہ ریاست کے بچے ہیں ،اسٹریٹ چلڈرنز کو خالی تعلیم نہیں بلکہ اچھے گھر اور اچھے ماحول کی بھی ضرورت ہے ۔

    تقریب میں بچوں کے بہترمستقبل سے وابستہ ٹرسٹ اورمحکمہ سوشل ویلفئیر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں ریحام خان کو اسٹریٹ چلڈرن کی اعزازی سفیرمقررکیا گیا۔

  • جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

    جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا وعدہ پورا نہ ہو سکا،جس پر ریحام خان نے کہہ دیا کہ عورت کیلئے شوہر سے بڑا اور کوئی زیور نہیں۔

    کراچی ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت پیار ملا ہے اور جیسے عمران خان جیسا شوہر مل جائے اسے اور کسی تحفے کی کیا ضرورت رہتی ہے۔

     انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والوں نے انہیں قومی بھابھی کا خطاب دیا ہے اور اس سے بڑا کیا تحفہ ہو سکتا ہے۔

    اس سے قبل ریحام  کراچی ایئرپورٹ پہنچیں تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو میں ورلڈکپ دیکھنے کے لئے بھی جاتی اور اگر وہ ’ کے ٹو‘ کو سر کریں گے تو میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گی۔

  • این اے  246 اب ایم کیوایم کا قلعہ نہیں رہا، ریحام خان

    این اے 246 اب ایم کیوایم کا قلعہ نہیں رہا، ریحام خان

    کراچی : تحریکِ انصاف کی سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کراچی پہنچ گئیں، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ریحام نے کہا نے انہیں بھابی کہلائے جانے پر بڑی خوشی ہے۔

    کراچی میں گرما گرم استقبال بھابی ریحام خان کو بہت بھایا، ریحام خان کا کہنا تھا کہ تلخ لہجوں میں مٹھاس آگئی، سمجھ لیں تبدیلی آگئی ہے، این اے  246 اب ایم کیوایم کا قلعہ نہیں رہا، کراچی کا کوئی ائیریا انکے اور مسٹر خان کے لئے نو گو ایریا نہیں۔

    عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ ہر قدم پر اپنے شوہر کا ساتھ دیں گی۔

    ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے دعوت اور تحفوں کی بات پر مسز خان نے کہا کہ الطاف بھائی کے لہجے میں نرمی سے لگتا ہے تبدیلی آگئی ہے۔

    اس سے قبل عمران خان کی اہلیہ ریحام خان وہ پہلی بارانتخابی مہم میں کپتان کے ساتھ ہوں گی اورجناح گراونڈ جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی آنے کے لئے کسی اورکی دعوت کی ضرورت نہیں۔

    مسزخان کا کہنا تھا کہ این اے دوسوچھیالیس کےعوام ان کے بہن بھائی ہیں، محبت سے وہ انہیں بلائیں تو بھلا کیسے ایسی دعوت کو کوئی ٹھکرائے۔