Tag: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان

  • پانامہ کیس، ملک میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، عمران خان

    پانامہ کیس، ملک میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی سے مطمئن ہوں۔

    بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈ یا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ ہم پاناما کیس پر آج کی عدالتی کارروائی سے مطمئن ہیں ،معزز جج صاحبان کے ریکارکس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ خود اس کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ ا س کیس سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،معزز جج صاحبان کا وزیراعظم پاکستان کی تین مختلف تقاریر اور اثاثے سے متعلق ریمارکس حوصلہ افزاء ہیں، آج پہلے سے زیادہ پر امید ہوں کہ کیس کا نتیجہ پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعظم نے اپنی پراپرٹی کی تفصیلات بتاتے ہوئے تین مختلف بیانات دیے ہیں اور اب قطری شہزادے کے خط سے مزید سوالات اور انکشافات پیدا ہو گئے ہیں۔

    چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج عدالت میں حامد خان نے وزیراعظم کے پراپرٹی تفصیلات سے متعلق بیانات سنوائے جن میں تضاد تھا ،عدالت نے بھی ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ہے جس کا اثر پڑ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی تو وزراء یوں درباری بن کر عدالت میں موجود نہ ہوتے کتنی عجیب بات ہےکہ کیس نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ہے اور دفاع وزراء کرتے نظر آ رہے ہیں۔

  • پنجاب پولیس مسلم لیگ ن کی عسکری ونگ ہے،رینجرزتعینات کی جائے،عمران خان

    پنجاب پولیس مسلم لیگ ن کی عسکری ونگ ہے،رینجرزتعینات کی جائے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب پولیس کو مسلم لیگ ن کا عسکری ونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طرح پنجاب باالخصوص لاہور میں بھی رینجرز آپریشن کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہو رمیں رینجرز آپریشن کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا پنجاب پولیس ایک ادارہ نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کا عسکری ونگ ہے جب کہ لاہور میں ٹارگٹ کلنگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اس لیے کراچی کے طرز پر صوبائی دارلحکومت میں بھی رینجرز کے ذریعے جرائم کش آپریشن کروایاجائے۔

    یہ بیان انہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری کیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما مرزا تنویر کی ٹارگٹ کلنگ کی مزمت کرتے ہوئے بتایا کہ تنویر پی ٹی آئی کے دوکارکنوں جنہیں بلدیاتی انتخابات کے دوران حمزہ شریف کے حلقے میں قتل کیا گیا تھا کے مدعی تھے انہیں شروع سے ہی دھمکیاں مل رہی تھیں لیکن حکومت پنجاب نے اُن کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں کیا جس کے باعث وہ باآسانی ہدف بن گئے۔

  • عمران خان خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    عمران خان خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ احتساب ریلی میں بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی قیادت میں احتساب ریلی راولپنڈی کے لیاقت باغ سے اسلام آباد کے فیصل چوک کی جانب رواں دواں تھی کہ اسلام آباد کے علاقے اٹک پاس کے راستے میں پل آنے پر ڈرائیور نے کنٹینر کو روکنے اور ٹرک پر سوار رہنماؤں کو نیچے بھیٹنے کی وارننگ دیے بغیر کنٹینر کو پل کے نیچے سے گزارنا چاہا۔

    یہ خبر پڑھیں : تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

    ڈرائیور کی اس غلطی کے باعث کنٹینر پر سوارتقریبا 15افراد اچانک پل کو دیکھ کر خود نیچے بیٹھ گئے جس کے باعث عمران خان سمیت تحریک انصاف کے باقی رہنما حادثے سے بال بال بچ گئے۔

    یہ بھی خبر پڑھیں : اس بار نواز شریف کو جدہ جانے کا بھی موقع نہیں ملے گا،عمران خان

    واضح رہے کنٹینر کی اونچائی 25 فٹ ہے جبکہ پل کی انچائی بھی 25 فٹ تھی جس کی وجہ سے کنٹینر پررکھے اسپیکرز پل کے ساتھ ٹکرا کر نیچے گر گئے تا ہم عمران خان اور دیگر رہنما بروقت کنٹینر پر جھکنے کی وجہ سے خوفناک حادثے سے محفوظ رہے۔

  • اس بار نواز شریف کو جدہ جانے کا بھی موقع نہیں ملے گا،عمران خان

    اس بار نواز شریف کو جدہ جانے کا بھی موقع نہیں ملے گا،عمران خان

    راولپنڈی : تحریک انصاف کی احتساب ریلی لیاقت باغ پہنچ گئی، سربراہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریلی راولپنڈی سے اسلام آباد اور پھر آخری مرحلے میں لاہور پہنچ گئی تو میاں صاحب کو جدہ جانے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔

    Imran warns of big protest if action not taken… by arynews

    احتساب ریلی کے آغاز پر لیاقت باغ میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد پرامن نئے پاکستان کا حصول ہے، یہ عزم کرناہے کہ ملک کے خلاف سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے،اس ریلی کو اسلام آباد کی طرف لے کر جارہاہوں جہاں یوم آزادی کا جشن منائیں گے۔

    اسی سے متعلق : تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں قومیں 2وجوہات کی بنا پر ترقی کرتی ہیں ایک یہ کہ لوگوں کو تعلیم ، صحت اور دیگر ضروریات زندگی ملیں اور دوسری چیز اداروں کو مضبوط کرکے قومیں آگے بڑھتی ہیں، جب کہ کرپشن اداروں کو تباہ کردیتی ہے،عوام پر پیسہ خرچ کرنے سے ترقی ہوتی ہے لیکن جب عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کرنے کے بجائے حکمرانوں کے پیٹ میں جائےتو ملک تباہ ہو جاتے ہیں۔

    انہوں نے وزیر اعظم کومخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ نوازشریف جواب دیں کہ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی اربوں روپے کی بنائی گئی جائیداد کے لیے پیسہ کہاں سے آیا اور کس راستے بیرون ملک منتقل ہوا؟ اگر کوئی بینک ٹرانزیکشن سے تو سامنے لائی جائے۔

    عمران خان نے قومی احتسابی ادارے نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے چوروں کو تو پکڑ لیتے ہو جب کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں کو چھوڑ دیتے ہو،وزیر اعظم اور اُن کے اہل خانہ کی کی گئی کرپشن کے معاملات تو زبان زد عام ہیں لیکن نیب کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

    ایف بی آر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ معمولی تنخواہ دارٹیکس نہ دے تو اس کا جینا حرام کر دیاجاتا ہے لیکن وزیر اعظم کے اثاثہ جات چھپانے اور ٹیکس چوری کرنےکے ثبوت ملنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ایف بی آر میں ایسے لوگ ہیں ہیں جو نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کے کے ٹیکس گوشواروں کو ٹھیک کرتے ہیں اورچھپاتے ہیں ان تمام لوگوں کے نام بتاوں گا۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ اثاثہ جات چھپانے پر وزیر اعظم کے خلاف فوری کارروائی کرے،وزیر اعظم اثاثہ جات چھپانے کے بعد سے صادق و امین نہیں رہے ہیں اس لیے ان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے۔

    اگر نیب، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف کارروائی سے گریز کیا تو دیکھ لیں کہ عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے اس لیے ابھی سے اپنا قبلہ کر لیں ورنہ پھر عوام فیصلہ کرے گی اور تب کسی کو کہیں پناہ نہیں ملے گی اور اس بار میاں صاحب کو جدہ جانےکا بھی موقع نہیں ملے گا۔

  • عمران خان اور طاہرالقادری  اشتہاری قرار

    عمران خان اور طاہرالقادری اشتہاری قرار

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

    عمران خان اور طاہرالقادری کو ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کے مقدمے میں عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دیا گیا، عدالتی حکم موصول ہونے کے بعد پولیس شہر بھر میں دونوں کے اشتہار لگائے گی اور تمام تھانوں میں بھی اشتہارات لگائے جائیں گے۔

    دونوں رہنماوٴں پر الزام ہے کہ انہوں نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس دوران وہ زخمی بھی ہوگئے تھے۔

    واقعہ کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

  • افتخارچوہدری کا بغیرنمبر پلیٹ والی گاڑی میں سفر

    افتخارچوہدری کا بغیرنمبر پلیٹ والی گاڑی میں سفر

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری ایم اکرم شیخ ایڈوکیٹ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری ایم اکرم شیخ ایڈووکیٹ کےگھر انکی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کیلیے پہنچے، سابق چیف جسٹس جس گاڑی میں آئے وہ بغیر نمبر پلیٹ کی تھی جس کی وضاحت کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کام انکے سیکیورٹی پر مامور عملے کا ہے۔

    میڈیا گفتگو کے دوران ایک سوام کیا گیا کہ کیا آپ سیاست کے میدان میں اترنے والے ہیں؟ تو سابق چیف جسٹس نے سب کچھ کہہ بھی دیا اورکچھ کہا بھی نہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے معروف قانون دان احمد رضا قصوری کاکہناتھاکہ کوئی عام شخص سفرکرتاتوفوری چالان ہوجاتا۔ ایک سابق چیف جسٹس کو ایسا عمل زیب نہیں دیتا، احمدرضاقصوری کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی چھوڑیں سابق چیف جسٹس کے تو بیشتر اقدمات غیر قانونی تھے۔

  • افتخارچوہدری کاعمران خان پر ہتک عزت کیس کرنے کا فیصلہ

    افتخارچوہدری کاعمران خان پر ہتک عزت کیس کرنے کا فیصلہ

    لاہور: سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ہتک عزت نوٹس پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جواب مسترد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے ہتک عزت کے نوٹس پرعمران خان کا جواب مسترد کردیا ہے ،سابق چیف جسٹس نے چئیرمین تحریکِ انصاف کے خلاف مقدمہ دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    افتخار چوہدری کے وکیل شیخ احسن نے بتایا کہ مقدمہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دائر کیا جائے گا، تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

    افتخارچوہدری نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق الزامات لگانے پر عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا اور کپتان سے معافی مانگنے اور بیس ارب ہرجانہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے نوٹس کا جواب بھجوایا لیکن عمران خان کی جانب سےاس جواب سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ افتخار چوہدری سےمتعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔