Tag: تحریکِ انصاف کے چیئرمین

  • این اے122دھاندلی کے کئی ثبوت رپورٹ نہیں کئے گئے،عمران خان

    این اے122دھاندلی کے کئی ثبوت رپورٹ نہیں کئے گئے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کے متعدد ثبوت رپورٹ کا حصہ نہیں بنائے گئے ہیں، انہوں نے جانچ پڑتال کمیشن کے خلاف ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے۔

    عمران خان کی جانب سے این اے ایک سو بائیس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے، الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواست عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران دھاندلی کے بہت سے ثبوت سامنے آئے مگر کمیشن نے اسے رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا، ایسا کرکے لوکل کمیشن نے ٹریبونل کے حکم کی مکمل تعمیل نہیں کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ لوکل کمیشن کے مختلف بیانات سے مقدمے کی کارروائی سے متعلق ابہام پیدا ہوا ہے، عمران خان نے الیکشن ٹریبونل سے درخواست کی ہے کہ لوکل کمیشن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیشن قائم کیا تھا، جس نے انتخابی عمل میں بے ضابطگی کی تو تصدیق کی ہے لیکن اسے دھاندلی قرار دینے سے گریز کیا ہے۔

  • لاہور میں اے آر وائی نیوز کے اینکر مبشر لقمان پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

    لاہور میں اے آر وائی نیوز کے اینکر مبشر لقمان پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

    لاہور: اے آر وائی نیوز کے اینکر مبشر لقمان پر پابندی کے خلاف لاہور کے لالک چوک پر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔

    اے آرائی نیوز کے اینکر پرسن مبشر لقمان پر پابندی کیخلاف لالک چوک پر مظاہرے سے ٹیلی فونک خطاب میں تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حق اورسچ کی آواز کو طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا،عمران خان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کو عوام کے سامنے سچ لانے اور کرپشن بے نقاب کرنے کی سزاد جارہی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران اوچھے ہتکھنڈوں سے کسی بھی شخص کی آزادی رائے کے حق کو سلب نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاکستان کے عوام مبشرلقمان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اس موقع پر مظاہرین مبشرلقمان کے حق میں اور حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔

  • ہماری گرفتاری مہنگی پڑے گی،عمران خان

    ہماری گرفتاری مہنگی پڑے گی،عمران خان

    اسلام آباد:تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے بعد عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے بدمعاش ہیں، جو ان کے خلاف بولے اس کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیتے ہیں۔

    عمران خا ن نے یہ بھی کہا کہ ایجینسیوں سے نواز شریف نے پیسے لئے ہیں اور اصغر خان کیس میں ثابت ہوا کہ نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لیے، کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہمیں بھینس چوری میں ملو ث کر کے مقدمہ قائم کر دیا جائے۔

    پی ٹی آئی کے چئیرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پی ٹی وی حملے میں ہمارا کوئی کارکن ملوث ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

  • عمران خان اور طاہرالقادری کا مبشرلقمان سے اظہارِ یکجہتی

    عمران خان اور طاہرالقادری کا مبشرلقمان سے اظہارِ یکجہتی

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریکِ کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اے آروائی نیوز کے سینئراینکر پرسن مبشرلقمان کے گھر پر پولیس کے چھاپوں اوران کی فیملی کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کےعوام اور پی ٹی آئی مبشرلقمان کے ساتھ ہیں، مبشر لقمان کا قصور نوازشریف حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے بھی مبشرلقمان اوراے آر وائی نیوزکو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مبشرلقمان پر پابندی لگا کران کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے، پیمرا کا ایک افسر اے آروائی نیوز پر پابندی لگانے اورلائسنس منسوخ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اے آروائی یا کسی دوسرے چینل کے خلاف کارروائی ہوئی تو شہرشہراحتجاج ہوگا۔

  • عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    لاہور: لانگ مارچ اور دھرنا دینے پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تیرہ اگست کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک ِانصاف کو لانگ مارچ اور دھرنا دینے سے روکنے کے واضح احکامات جاری کئے تھے مگر عدالتی احکامات کے باوجود دونوں جماعتوں نے لانگ مارچ کیا اور ڈیڑھ ماہ سے اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کا لانگ مارچ اور دھرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف مزید 3مقدمات درج

    عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف مزید 3مقدمات درج

    اسلام آباد: تھانہ سیکریٹریٹ میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف مزید تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، اے آروائی نیوز نےایف آئی آر کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

    عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مزید تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، تھانہ سیکریٹریٹ میں دونوں رہنماؤں کے خلاف ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو پر حملے اور زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دیگر دو مقدمات میں عمران خان اور طاہر القادری پر پستول چھیننے ، سی سی ٹی وی کیمرے چوری کرنے کا الزام ہے۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پندرہ سمتبر کو کارکنان کو چھرانے کا مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے، تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کے خلاف اب تک دس ایف آئی کاٹی جاچکیں ہیں، جن میں سے پانچ تھانہ سیکرٹریٹ، تین تھانہ کوہسار میں اور دو تھانہ آبپارہ میں درج کی گئیں ہیں۔

  • چیف جسٹس نے انصاف نہ دیا تو خونی انقلاب کا راستہ کھل جائے،عمران خان

    چیف جسٹس نے انصاف نہ دیا تو خونی انقلاب کا راستہ کھل جائے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ چیف جسٹس نے انصاف نہ دیا تو خونی انقلاب کا راستہ کھل جائے گا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز سے پولیس دھرنے کے شرکاء کو پکڑ کر جیلوں میں بند کر رہی ہے، گزشتہ رات بھی تحریکِ انصاف کے جالیس کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    عمران خان نے چیف جسٹس ، ججز اور وکلاء سے اپیل کی کہ جہموریت بچائے، انھوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہموریت کو بچانا آب کی ذمہ داری ہے۔

    عمران خان نے جمہوریت بچانے کے لئے چیف جسٹس کی خدمات کا مطالبہ کر دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ، میرے لئے لوگوں کا روکنا مشکل ہورہا ہے، میرے لوگ پولیس سے مقابلے کی تیاری کررہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ حالات خون خرابے کی طرف جارہے ہیں، چیف جسٹس مداخلت کریں۔

     عمران خان نے خطاب میں کہا ہے کہ انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی، جس کے ثبوت موجود ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا اس لئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ دھرنا ہمارا جہموری حق ہے، آئین کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہیں، انھوں نے سوال کیا کہ کیا آئین یہ نہیں کہتا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

    چیئرمین تحریکِ انصاف نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر قسم کی چوری، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی ہے، دولت بچانے کیلئے جہموریت تباہ کی جارہی ہے، اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سب اسمبلی میں اکھٹے ہوجاتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ قوم جاگ چکی ہے اب کوئی برداشت نہیں کریں گا، حکومت عدالتوں کے احکامات تسلیم نہیں کرتی۔

    انھوں نے کہا ہے کہ دولت بچانے کیلئے حکمرانوں کوجہموریت یاد آجاتی ہے۔

    عمران خان نے آئی اسلام آباد طاہر عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انکا کہنا تھا کہ میرے گھر پولیس بھیج کر مجھے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے ہوتے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی، جمعہ کوعوام کا سمندر ہوگا۔

     

  • عمران خان آج سیالکوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

    عمران خان آج سیالکوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

    بارش اور سیلابی ریلے نے سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مختلف رہنما متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہےہیں، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی آج سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو دورہ کرینگے۔

    عمران خان کی جانب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے دوران امداد کا اعلان بھی کیے جانے کا امکان ہے، عمران خان نے کچھ دن قبل بھی سیالکوٹ میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دورے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔