Tag: تحریکِ انصاف

  • ایم کیوایم سے تحفظ دلانے پر رینجرزکا کردار قابلِ تعریف ہے، عمران خان

    ایم کیوایم سے تحفظ دلانے پر رینجرزکا کردار قابلِ تعریف ہے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے دوسو چھیالیس میں ووٹرز کو ایم کیوایم سے تحفظ دلانے کے لئے رینجرز کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بے خوف مہم چلانے پر عمران اسماعیل کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل، علی زیدی اور کراچی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر انتخابی مہم میں حصہ لیا، ضمنی انتخاب کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہر حلقے میں تنظیمی ڈھانچہ بہتر بنائیں گے۔

  • اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی 7 ماہ بعد پارلیمنٹ میں آمد

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی 7 ماہ بعد پارلیمنٹ میں آمد

    اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان بالآخر سات ماہ کے بعد پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سات ماہ کی طویل جارحانہ سیاسی اننگ کھیل کر جب پارلیمنٹ واپس پہنچے تو انکے چہرے پر ایک مسکان پھیلی ہوئی تھی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے انہوں نے صرف ایک جملہ کہا جو کچھ پارلیمنٹ کے حوالے سے کہا اس پر قائم ہوں، اپنی ٹیم کے ہمراہعمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پراعتماد اندازمیں داخل ہوئے اور اپنی جماعت کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت کی۔

    عمران خان نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر سات ماہ قبل پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے اپنے مطالبات کے لیے دھرنا دیا۔

    بعد میں حکومت کیجانب سےدھاندلی کی تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن کے قیام پر متفق ہونے کے بعدانہوں نے اپنا احتجاج ختم کرکےاس وقت پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی، جب یمن کی صورتحال پر غور کیلئے مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا۔

  • جوڈیشل کمیشن کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے، اسحاق ڈار

    جوڈیشل کمیشن کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: عمران خان کے بیان کے ردعمل پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کوغلط فہمی ہوئی ہے جوڈیشل کمیشن کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے ۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ کیے گئے ایم او یو پر قائم ہیں، عمران خان کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، انہیں سنی سنائی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کنفیوژن کا شکار ہیں جب کہ حکومت مفاہمتی یادداہشت پر قائم ہے لیکن لگتا ہے کہ انہیں کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تاہم حکومت جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

  • عمران خان پارٹی تفصیلات میڈیا پر نشر ہونے پر برہم

    عمران خان پارٹی تفصیلات میڈیا پر نشر ہونے پر برہم

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی پارٹی دستاویزات میڈیا پرآنے پر عمران خان رہنماؤں پر برہم ہوگئے، انکا کہنا تھا کہ اگر کسی نے میڈیا کومعلومات دیں تو کارروائی ہوگی۔

    الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی ٹی آئی کی کور اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی تحلیل کی خبر اٹھارہ مارچ کو اے آر وائی نیوز پر نشر ہوئی تھی، عمران خان نے پارٹی کا اندرونی اور انتہائی خفیہ دستاویز میڈیا پر آنے سخت تشویش کا اظہار کیا ۔

    عمران خان نے معاملہ کی سنگینی کے پیشِ نظر پارٹی عہدیداروں کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں رہنماؤں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ میڈیا کو کوئی خبر نہ دیں اس بارے میں پارٹی میں زیرو ٹالرنس ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے متعلق کوئی بھی خبر یا دستاویزات افشا نہ کی جائیں، کسی بھی رکن نے پارٹی کی اہم معلومات میڈیا کو دی تو کاروائی ہوگی، پارٹی کا سینئر ترین رکن بھی فوری معطل کر دیا جائے گا۔،

  • نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد علی نیکو کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد علی نیکوکارجیسےفرض شناس پولیس افسرکیخلاف کارروائی پر انہیں صدمہ ہوا ہے ۔

     ن لیگ پولیس میں صرف گلوبٹوں کوچاہتی ہے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے۔

    اےآروائی نیوزنے سب سے پہلے محمد علی نیکوکارکیخلاف حکومتی کارروائی کی خبرنشرکی تھی۔

  • این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی۔

     پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ اب نادرا کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کے بعد کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی، ایم پی ایز کی بولی 2کروڑ اور4چارکروڑ تک لگی۔

    عمران خان کا این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، اگر انصاف نہ ملا تو لاہور اور پاکستان کی سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی قومی اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں بھی تاخیر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہورت میں سب سے بڑا مسئلہ دھاندلی ہے اور جب تک دھاندلی پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔

  • تحریکِ انصاف نے سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دیئے،عمران خان کا ٹوئیٹ

    تحریکِ انصاف نے سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دیئے،عمران خان کا ٹوئیٹ

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے سینیٹ انتخابات میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ، بادشاہ کے بلاوے پر سعودی عرب چلے گئے۔

      عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹ انتخابات میں منتخب پی ٹی آئی ارکان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ثابت کردیا کہ قیادت اصول پسند ہو تو پارٹی ارکان بھی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں۔  

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خریدوفروخت روایت بن چکی ہے،  تحریکِ انصاف پہلی جماعت ہے، جس نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آواز بلند کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے، جس نے اہلیت کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والوں کو بھی ٹکٹ دیئے گئے۔

  • اسحاق ڈار نےرحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا

    اسحاق ڈار نےرحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سیاسی جرگے کے کنونیئر رحمان ملک کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

    سیاسی جرگے کے کنونیئر رحمان ملک نے تیئس فروری دو ہزار پندرہ کو اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے مطالبات اور جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق خط تحریر کیا تھا۔

    اسحاق ڈار کے خط کی نقول سراج الحق، جی جی جمالی اور جہانگیر ترین کو بھی بھجوا دی گئی ہیں، اسحاق ڈار نے اپنے خطا میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے سیاسی جرگے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

     ان کا کہنا ہے کہ جرگے نے اس بات کا بالکل درست ادراک کیا ہے کہ ٹرم آف کنڈیشنز تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق ہونے چاہیے۔

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اب تک آنے والے تعطل کا جواز مسلم لیگ ن کو قرار نہیں دیا جاسکتا جیسا کہ پی ٹی آئی ظاہر کررہی ہے۔ مذاکرات میں تحریک انصاف کی پہلی اور دوسری تجاویز کو پہلے ہی تسلیم کیا جاچکا ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی کی تیسری تجویز پر تاحال تحفظات ہیں جو انتخابات میں دھاندلی کی تعریف کے حوالے سے ہے۔

  • ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے، اسد عمر

    ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے، اسد عمر

    ساہیوال: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیرِاعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

    ساہیوال میں پی ٹی آئی کے یوتھ کنوینشن سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے نظریے کی جنگ میں نوجوانوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وزیرِاعظم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے کروڑوں روپے کا بجٹ مختص ہے لیکن عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے خزانہ خالی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی آخری تجویز ن لیگ کی تھی، اسد عمر نے کہا کہ چند خاندانوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کو چیلنج کرنا ضروری تھا۔

  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکارپورشہداء کے لواحقین سے ملاقات

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکارپورشہداء کے لواحقین سے ملاقات

    شکارپور: سانحہ شکارپور کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات پراحسان اقبال کاکہنا تھا کہ عوام غم زدہ ہے وہ جس طرح کی بات کرے صحیح ہے۔

     میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسان اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے  پاکستان اوراسلام دشمن نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت دہشت گردوں کو صفہ ہستی سے مٹادیں گے ۔

     انہوں نے کہا کہ سانحہ شکارپور کی معلومات مل رہی ہیں،تحقیقات میں پیش رفت ہورہی ہے ،جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر کام کررہی ہیں، سیاسی ، عسکری قیادت اور عوام کے درمیان ہم آہنگی ہے جس سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر نہتے عوام پر حملے کررہے ہیں۔