Tag: تحریکِ انصاف

  • تحریکِ انصاف کو مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

    تحریکِ انصاف کو مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

    لاہور: تحریکِ انصاف کو ضلعی انتظامیہ نےلاہورمیں مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت دے دی ہے۔ اٹھائیس ستمبرکومینارِپاکستان پرتحریکِ انصاف کا پنڈال سجے گا۔

    تحریکِ انصاف لاہورکے مینارِ پاکستان پرعوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیارہے، پی ٹی آئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائیس ستمبرکومینارِ پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    مینارِپاکستان کے سیکورٹی آفیسر کے مطابق سیکورٹی خدشات موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے سی سی پی اوکوخط بھی تحریرکردیا ہے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما میاں افتخاراورمیاں اسلم اقبال نے جلسے کے لئے اجازت نامے کی درخواست ڈی سی اولاہورکے دفترمیں جمع کروائی تھی اوردرخواست منظورنہ ہونے کی صورت میں جاتی عمرہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مینارِپاکستان کے پارک میں پچپن ایکڑکی اراضی پرمشتمل ہے اوراس میں تقریبا چارلاکھ افرادکی گنجائش ہے۔ تحریکِ انصاف اکیس ستمبرکوکراچی میں مزارِ قائد کے قریب بھی ایک جلسہ کرچکی ہے۔

  • پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کارکنوں کی نظربندی، تفصیلی جواب طلب

    پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کارکنوں کی نظربندی، تفصیلی جواب طلب

    لاہور: آئی جی جیل نے لاہورہائیکورٹ میں تحریری رپورٹ جمع کرادی ہے، جس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اور تحریکِ انصاف کے تین ہزار پانچ سو نو کارکن نظر بند کئے گئے جبکہ عدالت نے نظر بندی کی تفصیلی وجوہات طلب کرلیں ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی نظربندی سے متعلق سماعت ہوئی،جسٹس قاسم خان  نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی جیل پنجاب پیش ہوئے اور بتایا کہ اس وقت صوبے بھر میں پانچ سو اکیاون افراد نظر بند ہیں، جن میں تحریکِ انصاف کے دو سو پچیس، پاکستان عوامی تحریک کے تین سو نو ، گلوبٹ اور دیگر شامل ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اِن افراد کو کیوں نظربند کیا گیا؟ آئی جی جیل نے کہا ہے کہ کسی کو بھی سیاسی بنیاد پر نظربند نہیں کیا گیا ہے۔

    عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو 551 کارکنوں کی رہائی سے متعلق پچیس ستمبر تک فیصلے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کیا گیا تو پھر پنجاب حکومت کو تمام نظر بند کارکنوں کو ڈیلی ویجز کی ادائیگی کا حکم جاری کریں گے اور سماعت پچیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے ایک دوسرے کیس میں آئی جی پنجاب اور وزیرِ قانون پنجاب رانا مشہود کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

  • تحریک انصافِ کا این اے 149ملتان کے ضمنی الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان

    تحریک انصافِ کا این اے 149ملتان کے ضمنی الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان

    ملتان : تحریکِ انصاف نے این اے ایک سو انچاس ملتان کے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل کورکمیٹی میٹنگ کے بعد واضح کیا جائے گا۔

    تحریکِ انصاف نے سولہ اکتوبر کو قومی اسمبلی کی نشست ایک سو انچاس ملتان کے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کے مطابق فیصلہ الیکشن کمیشن پر تحفظات ہونے کے سبب کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ انتخابی عمل سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل کور کمیٹی کی میٹنگ میں طے کیا جائے گا، نشست تحریکِ انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کے استعفی دینے سے خالی ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی کے جلسے کے بعد تحریکِ انصاف لاہور اور ملتان میں بھی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

    دوسری جانب ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی طلب کرلئے ہیں، ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی آزاد امیدوار کی حیثیت سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

  • لاہور: تحریکِ انصاف کے 29 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

    لاہور: تحریکِ انصاف کے 29 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

    لاہور: مقامی عدالت نے تحریکِ انصاف کے 29 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں ہیں۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور نے کیس کی سماعت کی، تحریکِ انصاف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے کارکن بے گناہ ہیں اور انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس نے تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو اتوار کے روز گرفتار کیا تھا، جنہیں ایک روز پہلے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کےدھرنے سےپکڑے گئے 2مشکوک افراد پولیس اہلکار نکلے

    پی ٹی آئی کےدھرنے سےپکڑے گئے 2مشکوک افراد پولیس اہلکار نکلے

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے دھرنے سے پکڑے گئے دو مشکوک افراد پولیس اہلکار نکلے۔

    اسلام آباد ڈی چوک پرتحریکِ انصاف کے کارکنان نے دھرنے سے پکڑے گئے دو مشکوک افراد کو تسلی کے بعد رہا کردیا ہے، پکڑے گئےافراد میں سے ایک کا تعلق اسپیشل برانچ جبکہ دوسرا اسلام آباد پولیس کا اہلکار تھا۔

    تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے چھوٹے جانے کے بعد اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے افراد وائر لیس پر جلسے سے متعلق اطلاعات فراہم کررہے تھے، جنہیں مشکوک سمجھ کر پکڑ لیا گیا تھا، جنہیں سروس کارڈ دیکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

  • تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ سمیت عوامی تحریک اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان زیرِحراست

    تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ سمیت عوامی تحریک اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان زیرِحراست

    اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ، عوامی تحریک کے رکن اسد عباس سمیت مجلس وحدتِ المسلمین کے نو افراد کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتارکرلیا ہے۔

    اسلام آباد سیکٹر جی چھ میں پولیس نے چھاپہ مارا اور پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ کو حراست میں لے لیا ہے، جس پر  تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

     شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایسے اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ ڈی جے بٹ غیر سیاسی فرد ہے، اسے فوری رہا کیا جائے۔

    دوسری جانب عوامی تحریک کے مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس سمیت مجلس وحدتِ المسلمین کے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان وحدتِ المسلمین کے مطابق تمام کارکنان دھرنے کے قریب ایک گیسٹ ہاوس میں موجود تھے کہ پولیس نے چھاپہ مارا اور کارکنان کو دھر لیا ہے۔

  • احتجاج آئینی اوربنیادی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    احتجاج آئینی اوربنیادی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ڈی چوک پر احتجاج ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے۔

    سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف آئین کی مکمل بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کنٹینرز ہٹانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تحریکِ انصاف کے مؤقف کی تائید ہے، تحریکِ انصاف کےرہنما کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔

    واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک ِ انصاف اورپاکستان عوامی تحریک گذشتہ ستائیس دن سے اسلام آباد میں دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔

  • تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردیں

    تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردی ہیں، شرکاء کا کہنا ہے کہ  قائد کے لئے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، کسی بھی قسم کےحالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن تیرہ دن سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، گرمی، سردی، بارش، دھوپ سب کچھ سہنے کے باوجود دھرنے کے شرکا کا جوش ولولہ اب بھی کم نہیں ہوا۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کا استعفیٰ اور حکومت کے تحلیل ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے، شرکاء نے اب اپنے مطالبات پُورے کروانے کے لئے قبریں بھی کھودنا شروع کردی ہیں۔

    کارکنان کا کہنا ہے کہ قائد کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، یہاں چالیس ہزار قبریں کھودی جائیں گی، پی ٹی آئی کے پُر جوش ورکرز کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سے اب مایوس ہوچکے ہیں، اس لئے قبریں کھود رہے ہیں۔

    دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ یہاں سے اس وقت تک نہیں جائیں گے، جب تک ان کے مطالبات مان نہیں لیے جاتے۔