Tag: تحریک آزادی کشمیر’

  • برہان وانی کشمیریوں کے ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے بھی ہیرو ہیں، سراج الحق

    برہان وانی کشمیریوں کے ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے بھی ہیرو ہیں، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے بھارت کے چنگل سے آزاد کرا کے پاکستان کو مکمل دیکھنا چاہتے ہیں.

    وہ آب پارہ چوک پر یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہے جسے دشمن کی چنگل سے آزاد کرانا اولین ترجیح ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیری خود کو پاکستانی کہتے ہیں اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ مانتے ہیں لیکن بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف غیور کشمیری تحریک آزادی چلا رہے ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ایک ایک پاکستانی اپنے کشمیری بھائی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور تمام تر اخلاقی سپورٹ کرنے کو تیار ہے کیوں کہ کشمیریوں سے رشتہ کلمے کی بنیاد پر ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ 70سال سے نہتے کشمیری 8 لاکھ بھارتی فوج سے نبرد آزما ہیں اور آج بھی کشمیری شہداء خود کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرنے کی وصیت کرتے ہیں.


     اسی سے متعلق : آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے


    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم نے کیا کیا ہے ؟ بھارت سے بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہوتا ہے.

    انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے نوجوان رہنما برہان وانی شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وانی پاکستانی قوم کا ہیرو ہے جس کی جرات و بہادری پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارت کشمیر میں جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، سید علی گیلانی

    بھارت کشمیر میں جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، سید علی گیلانی

    سرینگر : چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کے ذریعے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی میں ملوث ہے.

    اپنے ایک بیان میں بزرگ حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے انسانیت سوز مظالم کے لیے پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہے اور جو فرقہ پرستی کو مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے.

    انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر بھارت دراصل ایک فرقہ پرست ریاست ہے جس نے مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور نزاکت کو نظرانداز کر کے حالات کو محض امن و امان کا مسئلہ قر ار دیگر ایک سنگین غلطی کر رہا ہے جب کہ یہ سراسر حریت پسندی اور جدوجہد آزادی کی تحریک ہے.

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث بھارت نے 2008 سے لیکر 2016 کی احتجاجی تحریکوں کے دوران ہزاروں نوجوانوں کو جعلی مقامات میں گرفتار کیا اور رہائی کے عوض رشوت طلب کی اور اب پتھراؤ کی پاداش میں گرفتار نوجوانوں کیلئے عام معافی کا اعلان محض ایک دکھاوا ہے.