لاہور : سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذآرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری میں کہا کہ میرے سیاسی کیرئیر کامقصد عوام کی خدمت کرناتھا، ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذآرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے۔
واثق قیوم عباسی کا کہنا تھا کہ سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں، ریاستی اداروں کیخلاف پرتشددکارروائیوں کیخلاف ہوں اور پی ٹی آئی کے قوم کو گمراہ کرنےکے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔
My political career aimed at serving the people but now it is unbearable to hold the burden of confrontation with the state and its institutions. Therefore i announce to quit and leave politics and PTI. I defy all violent acts against the state institutions and narrative that…
— Wasiq Qayyum Abbasi (@WasiqQAbbasi) December 7, 2023