Tag: تحریک انصاف حکومت

  • تحریک انصاف کی پہلی ایمنسٹی اسکیم کی تیار، بےنامی اثاثے رکھنے والوں کیلئےآ خری موقع

    تحریک انصاف کی پہلی ایمنسٹی اسکیم کی تیار، بےنامی اثاثے رکھنے والوں کیلئےآ خری موقع

    اسلام آباد : تحریک انصاف حکومت کی پہلی ایمنسٹی اسکیم کی تیاری مکمل ہوگئی،کالا دھن اور بےنامی اثاثے رکھنے والوں کیلئےآ خری موقع ہوگا، اسکیم کا اعلان رواں ماہ کے وسط تک متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پہلی ایمنسٹی اسکیم تیار کرلی گئی ، وزیر اعظم سے منظوری کیلئے آج پیش کئے جانے کا امکان ہے یہ اسکیم ٹیکس چوروں اور بے نامی اثاثے رکھنے والوں کیلئے آخری موقع ہے، جس کااعلان پندرہ اپریل تک متوقع ہیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے ایمنسٹی اسکیم دوہزارانیس میں بےنامی اثاثے، سیلز ٹیکس، ایف ای ڈی، اثاثے جن پر مقدمےچل رہے ہوں، سونا اورجواہرات بھی شامل ہیں۔

    اس اسکیم سےجنوری دوہزارسے اب تک کےپبلک آفس ہولڈرز اور ان کے اہل خانہ، بہن بھائی فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے جبکہ ایمنسٹی اسکیم سےفائدہ اٹھانے والے افراد کو ٹیکس گوشوارے بھی جمع کروانے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : حکومت بجٹ سے پہلے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائے گی، اسد عمر

    بےنامی اثاثوں پر دس فیصد، بیرون ملک رکھے اثاثے جو پاکستان واپس لائےجائیں گے ان پر پانچ فیصد اور دیگر اثاثوں پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس ادا کرناہوگا جبکہ سونے پر 5ہزار روپے فی گرام ٹیکس دیناہوگا۔

    ذرائع کے مطابق جرم کے ذریعے کمایا گیا کمیشن اسکیم میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ سونےاور جواہرات کی مالیت 50 لاکھ سے زائد نہ ہونے کی شرط بھی ہیں۔

    نقدی کی صورت میں ظاہرکی گئی رقم کوپاکستان میں بینک میں جمع کرواناہوگا، اسکیم پر آئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف سمیت عدلیہ کو بھی اعتماد میں لیاجائےگا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا ایمنسٹی اسکیم کا مطالبہ تاجر برادری کررہی ہے، اس ضمن میں حکومت نے معاشی مسودہ تیار کیا، حکومت بجٹ سے قبل نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائے گی۔

  • تحریک انصاف حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    تحریک انصاف حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ستمبرتا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ اور 1313 ملین ڈالربیرون ملک سےقرضہ حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں وزارت خزانہ نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے سے متعلق تفصیلات پیش کردیں ، جس میں بتایا گیا ستمبر تا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ اسی عرصے میں 1313 ملین ڈالر بیرون ملک سےقرضہ لیا۔

    وزارت خزانہ نے کہا سعودی حکومت سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوئے، سعودی عرب سے ملی رقم سالانہ 3 فیصد شرح منافع پر ایک سال کے لیے ہے، چینی حکومت نے 298.98 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ نے مزید بتایا متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ، یو اے ای نے رقم 3 فیصد سالانہ شرح منافع پر 2سال کے لیے دی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے پہلے 6ماہ میں ترسیلات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، ایکس چینج ریٹ مصنوعی ہوتو مارکیٹ پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔

    خسرو بختیار نے کہا ہمارے ترقیاتی بجٹ کا 10 فیصد پانی کے سیکٹر میں خرچ ہوگا ،ضرورت پڑنے پر پانی کے سیکٹر کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا، اس وقت ہمارا پانی کا ذخیرہ 30 دن کا ہے ، منصوبے مکمل ہونے سے پانی کا ذخیرہ 41 دن کا ہوجائے گا وہ بھی ناکافی ہوگا۔

    مزید پڑھیں : رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت نے 2 ارب 31 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا

    یاد رہے جنوری کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے تھے ، جس کے مطابق حکومت نے چھ ماہ میں دوست ممالک کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہوئی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران حکومت نے49 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں سے حاصل کئے۔

    اعداد و شمارمیں بتایا گیا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تینتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر جاری کئے گئے، امریکہ سے تین کروڑ بیالیس لاکھ ، انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ اسوسی ایشن سے نو کروڑ چورانوے لاکھ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ستائیس کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر جاری ہوئے۔

    برطانیہ نے سات کروڑ ، فرانس نے چار کروڑ ، جاپان نے تین کروڑ جبکہ جر منی نے ایک کروڑ ڈالر پاکستان کو دیئے۔

  • پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کامیاب ترین انسداد پولیومہم چلانے میں کامیاب

    پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کامیاب ترین انسداد پولیومہم چلانے میں کامیاب

    اسلام آباد : تحریک انصاف حکومت نے شعبہ صحت میں تاریخ رقم کر دی اور ملکی تاریخ کی کامیاب ترین انسدادپولیومہم چلانےمیں کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی پولیومہم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی غیرجانبداررپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ قومی انسداد پولیو مہم تاریخ کی کامیاب ترین مہم ثابت ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 فیصد بچوں کوپولیو قطرےپلائے گئے اور گزشتہ قومی پولیومہم میں 2 فیصد بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    ڈبلیو ایچ او رپورٹ کے مطابق پولیومہم کا حصہ93 فیصد بچوں کی انگلی پر تصدیقی نشان پائے گئے، پنجاب 98.1 ، سندھ 97.8 ، کے پی 98.6 ، بلوچستان 97.4 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا فاٹا اضلاع کے 98.8 فیصد جی بی 99.2، آزاد کشمیر 97 فیصد بچوں میں پولیو ویکسی نیشن کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد کے 95.3فیصد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیومہم کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی سروے کرایا جاتا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں  وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول و عرض سے پولیو کے خاتمے کے لیےپانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی اور ہدایت کی تھی کہ ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے 5 سالہ پلان کی منظوری دے دی

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے لیے پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند پاکستان بنائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔