Tag: تحریک انصاف میں شامل

  • پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور  اہم وکٹ گرا دی

    پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

    لاہور: پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رائے حیدر علی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رائے حیدر علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رائے حیدر علی خان نے ساتھی سمیت ملاقات کی، جس میں عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنڈے کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔

    رائے حیدر علی نے کہا کہ عمران خان فسطائیت کیخلاف جدوجہد، قومی قیادت کی اہلیت کا لوہا منوا چکے، عمران خان کی سیاست کاجواب فسطائیت سے دیا جارہا ہے۔

    مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر چلتی معیشت تباہ کردیاگیا، حقیقی آزادی کی جدوجہد عمران خان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

    عمران خان نے رائے حیدر علی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

    خیال رہے رائے حیدر علی خان پی پی 101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

  • مسلم لیگ ق تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی

    لاہور : مسلم لیگ ق تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی، اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کا مشاورتی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین، حسین الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، حافظ عمار یاسر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، شرکا نے پی ٹی آئی کیساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

    اجلاس میں شرکا کی جانب سے چوہدری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار تفویض کر دیا گیا۔

    مسلم لیگ ق کے اجلاس میں مشاورتی عمل کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سطح پر پارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ضلعی عہدیداران کےاجلاس منعقد کیے جائیں گے، مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا، جس میں چوہدری پرویزالٰہی خودبھی عہدیداران سےخطاب کریں گے۔

    صدر خواتین ونگ پنجاب خواتین عہدیداران سے مشاورت کاآغازکریں گی اور وکلا ونگ، لیبر، اقلیتی، یوتھ، علما، کسان، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز سے مشاورت ہو گی۔

    اجلاس میں تمام عہدیداران نے اعلان کیا کہ چوہدری پرویزالٰہی کیساتھ کھڑےہیں اورکھڑے رہیں گے، چوہدری پرویزالٰہی ہمارےلیڈر ہیں۔

    مسلم لیگی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پوری سیاسی اورعوامی قوت کیساتھ پرویزالٰہی کےشانہ بشانہ ہیں،ق لیگ،پی ٹی آئی کےمثالی اتحاد نے عوام کوحقیقی معنوں میں ڈیلیور کیا۔

    اجلاس سے خطاب میں چودھری پرویز الہی نے کہا آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، پی ٹی میں ضم ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

  • ق لیگ کے عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر تحریک انصاف میں شامل

    ق لیگ کے عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس طرح پی ٹی آئی نے ق لیگ کی مزید دو وکٹیں گرادیں۔

    تفصیلات کے مطابق عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور انھیں پارٹی مفلر پہنائے۔ خیال رہے کہ  رانا اقبال چنڑ کے بھتیجوں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

    ق لیگ کے دونوں رہنماؤں کا تعلق قصور سے ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت دیر کردی، میں کافی عرصے سے منتظر تھا کہ آپ کب تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

    واضح رہے کہ دو دن قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا تھا، جب کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے  چوہدری اخلاق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ جلسے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مقامی رہنماء عمر ڈار کی فیکٹری پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اخلاق، شیخ عتیق اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پرچیئرمین تحریک انصاف سے سابق اولمپئن اور ہاکی کے مایہ ناز پلیئر آصف باجوہ نے بھی ملاقات کی ۔

    ملاقات کے بعد تمام افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد عمران خان سیالکوٹ سے شامل ہونے والے احباب کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔

    یاد رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی قد آور سیاسی شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشہ ماہ غلام مصطفیٰ کھر، سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی سمیت دیگر شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

  • پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہنا ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل

    پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہنا ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل

    لاہور: پنجاب میں پیپلزپارٹی کے گڑھ اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہناساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پنجاب میں ٹوٹ پھوٹ پر آج پارٹی اجلاس بلا لیا ہے۔

    اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرِ صمصام بخاری اور پنجاب کابینہ کے سابق رکن اشرف سوہنا نے عمران خان سے طویل ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

      شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صمصام بخاری اور اشرف سوہنا پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،  پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیرِمملکت رہنے والے صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

      اشرف سوہنا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں اب ایسی کوئی بات نہیں رہی کہ لوگ اس کی طرف مائل ہوں، میاں منظور وٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی ساری قیادت پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوچکی ہے۔