Tag: تحریک انصاف پنجاب

  • تحریک انصاف پنجاب کی قیادت ایک بار پھر تبدیل

    تحریک انصاف پنجاب کی قیادت ایک بار پھر تبدیل

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر عالیہ حمزہ ملک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے اندر بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے درمیان سامنے آیا اور پنجاب کی قیادت ایک بار پھر تبدیل کردی گئی۔

    پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عالیہ حمزہ کی جگہ پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی امور کی نگرانی کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ ،عمر ایوب ،احمد خان بھچر اور میاں اکرم عثمان شامل ہیں۔

    دوسری جانب سابق چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے نئی بنے والی کمیٹی کے قیام سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور پنجاب کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی قیادت پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اور شیخ امتیاز کیخلاف سلمان اکرم راجہ ،بیرسٹر گوہر کو خط لکھ دیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر مبنی ویڈیو لیک ہوگئی

    یاد رہے عالیہ کو باضابطہ طور پر جنوری 2025 میں پنجاب کے لیے پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پر مبنی ایک اور ویڈیو لیک ہوئی تھی۔

    پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر کنول شوزب نے ویڈیو میں علیمہ خانم پر پارٹی خراب کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔

    ویڈیو میں کنول شوزب کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم نے سیاست کرنی ہے تو کھل کر پارٹی میں آئیں، انہوں نے کیوں کہا کہ بیرسٹر گوہر کون ہے، چیئرمین تو بانی ہیں۔

  • پنجاب کی صورتحال: پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری

    پنجاب کی صورتحال: پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری

    لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کر دیا، رواں سال صرف لاہور میں 371 افراد قتل ہوئے۔

    تحریک انصاف پنجاب کے پبلک سیکریٹریٹ سے جاری وائٹ پیپر میں اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الر شید نے کہا کہ پورے صوبے بالخصوص لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، لاہور میں ہردس منٹ کے بعد ایک واردات ہو رہی ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

    وائیٹ پیپر میں درج اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب میں گھریلو تشدد کے واقعات کی تعداد 1087 ہے جس میں مجموعی طور پرچھ سو اکیس خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں جب کہ تین سو تئیس خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جن میں کسی ایک کے قاتل کو پکڑا نہیں جا سکا۔

    پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں سال دس ماہ کے دوران قتل، ڈکیتی اور چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات کے تحت دس ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر16 افراد قتل ہوئے جب کہ جنوری سے اکتوبر کے دوران ۔پنجاب میں مجموعی طور پر 371 افراد قتل ہوئے۔

  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدراحسن رشید کی نمازِجنازہ و تدفین

    پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدراحسن رشید کی نمازِجنازہ و تدفین

    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر احسن رشید کو لاہور میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر احسن رشید کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے وہ گزشتہ شب قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

    مرحوم کی نمازجنازہ میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ،اعجاز چودھری، خورشید قصوری ،میاں محمود الرشید اور فرید پراچہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ احسن رشید تحریک انصاف کے فاؤنڈر ممبر تھے انکا انتقال پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے، مرحوم مستقل مزاج تھے اور کڑے وقت میں انکے ساتھ کھڑے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ احسن رشید کا شوکت خانم اسپتال کے قائم رہنے میں بڑا کردار ہے جب مسلم لیگ ن نے فنڈز روکے تو احسن رشید نے اسپتال کو چلانے کے لیے خدمات انجام دیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ تیس نومبر کو لازمی اسلام آباد جائیں گے پکڑ دھکڑ اور اوچھے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

    عمران خان نے کہا کہ محمد زبیر پرائیوٹائزیشن کمشین کے چئیرمین ہیں انہیں زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگائیں، محمد زبیر خاندانی آدمی ہیں کسی پر بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے انہیں سوچنا چاہئے۔

  • استعفوں کے معاملے پرانفرادی طور پرپیش نہیں ہونگے، محمودالرشید

    استعفوں کے معاملے پرانفرادی طور پرپیش نہیں ہونگے، محمودالرشید

    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر کوئی رکن انفرادی طور پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نہیں جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

    تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیرصدارت ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ استعفوں کے معاملے پر اراکین انفرادی طور پر یا چھوٹے گروپ کی شکل میں اسپیکر کے پاس نہیں جائیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فیصلے سے تحریری طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اسلام آباد دھرنے اور احتجاجی جلسوں میں عوام کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ دو دو چار چار اراکین کے استعفے منظورکرکے سہولت کے ساتھ ضمنی الیکشن کروا لے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

    حکمرانوں کو ہر صورت میں اقتدار سے رخصت ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران گو نواز گو تحریک کی وجہ سے ہوش و ہواس کھو بیٹھے ہیں، کراچی لاہور کے بعد میانوالی، ملتان، کوئٹہ اور پشاور میں جلسے ہونگے، پورا ملک گو نواز گو کے نعروں سے گونج رہا ہے