Tag: تحریک انصاف کی حکومت

  • ‘تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے’

    ‘تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے، ڈھائی برس میں وہ کام کیے، جو سابق حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈھائی برس میں حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، الزامات کی سیاست کرنے والوں کاکوئی مستقبل نہیں، پروپیگنڈاکرنے والے جان لیں عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سےنہیں ہوتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الزامات لگانے والےپہلے اپنےکرپشن آلود گریبانو ں میں جھانکیں، مسترد عناصرمحض سیاسی قد بڑھانے کے لیے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں، حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے عملی اقدامات کیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت پاکستان کو کھرااورمخلص لیڈرملاہے، ڈھائی برس میں وہ کام کیےجو سابق حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

  • تحریک انصاف کی حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    تحریک انصاف کی حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت نے مختلف ذرائع سے دس ارب چالیس کروڑ ڈالرکا قرضہ لیا، یہ قرضہ زرمبادلہ ذخائرمیں استحکام اور پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلئے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق موجودہ حکومت نے اب تک دس ارب چالیس کروڑ ڈالر کے قرضے لئے، جس میں بائی لیٹرل ، ملٹی لیٹرل اور کمرشل لونز شامل ہیں۔

    قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل لونز چینی، امارتی اور یورپی بینکوں سے لئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کمرشل بینکوں سے چار ارب اسی کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔

    اعداد و شمار میں بتایا گیا آئی ایم ایف سے بھی قرضہ لیا گیا جبکہ چین، یواے ای اور قطر سے ملے ڈائریکٹ ڈپازٹس اس کے علاوہ ہیں، یہ قرضہ زرمبادلہ ذخائرمیں استحکام اور پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلئے لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے نوازشریف کے دور میں لیا گیا بڑا قرضہ ادا کردیا

    یاد ریے حکومت کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی بھی کی جا رہی  ہے، پاکستان نے سکوک بانڈزکی مد میں لئے گئے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی، یہ سکوک بانڈز گزشتہ دورِحکومت میں لئے گئے تھے اور بانڈز پر شرح سود چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد تھی، سکوک بانڈز سال 2014 میں لئے گئے تھے، جن کی میچورٹی پانچ سال کی تھی۔

    بانڈزکی مد میں کی گئی ادائیگی کے اثرات آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائرکےاعدادوشمارمیں ظاہر ہوں گے۔

  • "رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی”، وزیراعظم 100روزہ کارکردگی سے آج قوم کو آگاہ کریں گے

    "رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی”، وزیراعظم 100روزہ کارکردگی سے آج قوم کو آگاہ کریں گے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے 100 دن مکمل کرلئے ہیں ،اس دوران حکومت نے کون سے اہداف حاصل کرلیے اور کون سے باقی ہیں؟، وزیراعظم عمران خان حکومت  سوروزہ پرفارمنس سے آج قوم کو آگاہ کریں گے۔ تقریب کی ٹیگ لائن’’رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی‘‘ طے کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے سو روزہ پلان پر پیشرفت سے متعلق اہم تقریب آج اسلام آباد میں جناح کنوینشن میں ہوگی، تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوگا اور گلوکارنجم شیراز ملی نغمہ پیش کریں گے جبکہ تقریب کی میزبانی سینیٹر فیصل جاوید کریں گے، 100 روزہ تقریب کی ٹیگ لائن "رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی ” رکھی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کارکردگی سے متعلق تقریب سے اہم خطاب کریں گے اور سو روز میں مکمل منصوبوں، اقدامات اور کامیابیوں سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات کریں گے۔

    تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے خطابات، غیر ملکی دوروں میں کامیابیوں پر مشتمل ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی۔ وزارتوں کی الگ الگ پرفارمنس کے بجائے مشترکہ حکومتی کارکردگی پیش کی جائے گی۔

    سرکاری تقریب میں وفاقی وزرا،وزیراعظم کے مشیران اورمعاونین خصوصی مدعوطورپرمدعو ہیں جبکہ پی آٹی آئی کےارکان قومی اسمبلی وارکان سینیٹ کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ موصول


     چند روز قبل 100روزہ پلان کے تحت وزیر اعظم عمران خان وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد تمام وزارتوں کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہوگئی ہے۔

    کارکردگی میں وفاقی وزیر مراد سعید اور شیخ رشید کے درمیان سخت مقابلہ ہے، جبکہ باقی وزرا بھی ٹاپ ٹین کی دوڑ میں شامل ہیں،  دونوں وفاقی وزراء نے سو روزہ اہداف بر وقت مکمل کرلیے ہیں ، شیخ رشید کی وزارت نے 2 ارب ،مراد سعید نے 3 ارب سے زائد کی آمدن کا ریکارڈ بنایا۔

    کامیاب سفارت کاری اور غیر ملکی رابطوں میں تیزی کے شاندار ریکارڈز میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کارکردگی میں آگے ہیں جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سب سے آگے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان تحریکِ انصاف کے سو 100 دن کیسے رہے

    وفاقی وزیر آبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا نے بھی مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے، ابتدائی دنوں میں ہی وزارت میں داسو ڈیم اورپانی چوری کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کئےگئے اور ملک میں پہلی بارصوبوں کو ٹیلی میٹرز کی تنصیب پر راضی کر لیا۔

    اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اہم منصوبوں کی شروعات، ذوالفقار بخاری بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں جبکہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی مطلوبہ اہداف حاصل کئے۔

    وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی کی کارکردگی بھی بہترین رہی ، 9 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے۔

    دوسری جانب متعدد وزراء تا حال اہم کامیابیاں حاصل کرنے میں ناکام رہے، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کوئی بڑا منصوبہ شروع نہ کر سکے، وفاقی وزیر برائے آئی پی سی فہمیدہ مرزا بھی کارکردگی دکھانے میں پیچھے رہ گئیں، سو روز میں کھیلوں سے متعلق کوئی بڑے فیصلے نہ ہو سکے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکے اور وفاقی وزیرنجکاری میاں محمد سومرو بھی خاطر خواہ اہداف حاصل نہ کر سکے۔

    100روزہ پلان کے جائزے کیلئے ویب سائٹ


    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے100روزہ پلان کے جائزے کے لیے ویب سائٹ بنائی تھی ، ویب سائٹ میں پلان کے بنیادی بڑے منصوبوں کو شامل کیا گیا، ویب سائٹ کی مدد سے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

      پاکستان تحریکِ انصاف کا سو دن کی منصوبہ بندی کا اعلان 


    عام انتخابات 2018 سے قبل 20 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سو دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 100 دن کا منشور دے دیا ہے، یہ منشور ہماری سمت کا تعین کررہا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا تھا کہ سو دن کے پلان کا مقصد حکومت کی تمام پالیسیاں بنانا ہے، سو دن کے پلان میں سوا3کروڑ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینی ہے، مدارس کے25لاکھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینی ہے، مدارس کے بچوں کو بھی ڈاکٹر بنانا ہے، ہم نے نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے، بیورو کریسی کو غیرسیاسی کیا جائے گا۔

  • فواد چوہدری نے 100روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا

    فواد چوہدری نے 100روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سو روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا اور کہا میڈیا کے لیے پی ٹی آئی کا یہ سب سے بڑا حصہ ہے۔

    100تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے سو دن مکمل ہونے والے ہیں، وفاقی وزرا نے نامہ اعمال پیش کررہے ہیں ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا الحمد اللہ ! 100 دن میں پاکستان یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز پروجیکٹ مکمل ہوچکا ہے، میڈیا کے لیے پی ٹی آئی کا یہ سب سے بڑا حصہ ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت کےسودن پورے ہونے کے قریب ہیں، پی ٹی آئی کے پہلے سو دن کے بڑے اقدامات پر ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پہلے سو دن کی سمت متعین کرنے کیلئے بڑے اقدامات کیے، ماضی کے حکمرانوں کی ساری شاہ خرچیاں بند کرکے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کر دی۔

    غریبوں کے لیے پچاس لاکھ گھر بنانے کے لیے بڑی پیش رفت کی اور وزیراعظم سے براہ راست رابطے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔

    یاد رہے حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ میں حکومت کے آئندہ 5 سال کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    سو دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔

  • 100دن میں اندرون اوربیرون ملک منظرہی بدل گیا، بابراعوان

    100دن میں اندرون اوربیرون ملک منظرہی بدل گیا، بابراعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سو دن میں ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات بدل گئے ہیں ، بین الاقوامی سطح پر اب مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دئیے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سےمتعلق ریفرنس پر سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر بابراعوان نے میڈیا سے بات چیت میں صحافی نے سوال کیا حکومت کے 100دن پورے ہوگئے کیا کہیں گے، کیسی رہی کارکردگی؟

    بابراعوان نے کہا 100دن میں اندرون اور بیرون ملک منظرہی بدل گیا، اندرون ملک اب کوئی کوئی قانون سے بالا نہیں، اب کوئی راستے بند نہیں کرتا، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کوئی چوری نہیں کرسکتا بین الاقوامی سطح پر اب مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دئیے جاتے ہیں۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت کےسودن پورے ہونے کے قریب ہیں، پی ٹی آئی کے پہلے سو دن کے بڑے اقدامات پر ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پہلے سو دن کی سمت متعین کرنے کیلئے بڑے اقدامات کیے، ماضی کے حکمرانوں کی ساری شاہ خرچیاں بند کرکے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کر دی۔

    غریبوں کے لیے پچاس لاکھ گھر بنانے کے لیے بڑی پیش رفت کی اور وزیراعظم سے براہ راست رابطے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔

    یاد رہے حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ میں حکومت کے آئندہ 5 سال کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    سو دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کا 31اکتوبرکواےپی سی بلانے کا امکان

    پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کا 31اکتوبرکواےپی سی بلانے کا امکان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کوو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے متحرک ہوگئی ہے ، اپوزیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے متوقع تاریخ سےمتعلق آصف زرداری کو آگاہ کردیا ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

    اس ضمن میں مولانا فضل الرحمان نے دیگر جماعتوں سے رابطےشروع کردیئے ہیں، آل پارٹیزکانفرنس کے میزبان مولانافضل الرحمان ہوں گے جبکہ کانفرنس کے انتظامات بھی خود کریں گے۔

    گذشتہ روز   پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری  نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور حکومت کے خلاف قرارداد لانے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

    آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10 سال تک جمہوریت کے لیے مل کر کام کیا، جمہوری طاقتیں کم زور نظر آ رہی ہیں، اب یہ ملک چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے ہم اپنا فرض نبھاتے رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : اب یہ ملک چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے، آصف زرداری

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے تحریکِ انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں ہی سامنے آ گئی ہے، یہ حکومت چل نہیں سکتی، ملک بھی چلانے کی اہل نہیں، سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی، مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت کو چلانا ہے، یہ جعلی مینڈیٹ ہے انھیں حکومت کرنے کا حق نہیں ہے۔

  • حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ایک اور تحفہ متوقع

    حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ایک اور تحفہ متوقع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوام کیلئے ایک اور تحفہ متوقع ہے، پٹرول کے بعد بجلی میں بھی ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی ریلیف متوقع ہے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر روکی جاسکتی ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں صرف ایل این جی معاہدوں کی رپورٹ پر غور متوقع ہے۔

    خیال رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ موخر کیا گیا تھا اور ساتھ ہی بلز کی 100 فی صد وصولی یقینی بنانے اور ترسیل وتقسیم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا

    نیپرا نے 3 روپے75 پیسےفی یونٹ اضافے کی تجویزدی تھی۔

    دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے، جس کے باعث ابھی بھی گیس پر نئے نرخوں کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

    یاد رہے 26 ستمبر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں :  بجلی 1 روپیہ 16پیسے مہنگی کر دی گئی

    نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پانچ روپے اکیانوے پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے چار روپے پچھتر پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

    نیپرا کے فیصلے سے آئندہ ماہ میں سولہ ارب روپے کی وصول کئے جائیں گے۔

  • تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مہینہ، برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

    تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مہینہ، برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

    اسلام آباد : پاکستان میں تبدیلی کا حقیقی معنوں میں آغاز ہوگیا ، ترسیلات زر میں نمایاں اضافے کے بعد برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست میں تجارتی خسارے میں کمی سے ملکی بیرونی کھاتے پر دباؤ میں کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی معیشت میں بہتری کے ثمرات نظر آنے لگے ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر بھی بڑھ گئیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں برآمدا ت کا حجم آٹھ اعشاریہ چار فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب ڈالر جبکہ درآمدات کی مالیت چار ارب ننانوے کروڑ ڈالر رہی۔

    رواں مالی سال کے دوسرے مہینے میں تجارتی خسارے کا حجم دو ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر رہا اور جولائی تا اگست تجارتی خسارے کا حجم چھ ارب سولہ کروڑ ڈالر رہا۔ جبکہ برآمدات کا حجم تین ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر رہا۔

    دوسری جانب ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر میں 13.45 فیصد اضافے کے ساتھ چار ارب ڈالر رہی۔

    مالی سال2019 کے دو ماہ میں اوورسیز سے 3966.53 ملین امریکی ڈالر پاکستان بھجوائے جبکہ گزشتہ برس اس مدت میں 3496.13ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلات زرکا حجم 2 ارب تین کروڑ ڈالر رہا، اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں ساڑھے پانچ فیصد زائد رہیں، سعودی عرب اور عرب امارات سے 46، چھیالیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں جبکہ امریکہ سے 31 کروڑ، برطانیہ سے 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

    معاشی ماہرین کے مطابق برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ کا رجحان ملکی بیرونی کھاتوں پر دباؤ میں کمی کا باعث بنےگا۔

  • پشاور ڈوبنے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

    پشاور ڈوبنے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

    پشاور: پشاور ڈوبنے کے بعد تحریکِ انصاف کی حکومت نےغلطیوں کا اعتراف کرلیا، آئندہ بہتر منصوبہ بندی کا وعدہ کرلیا۔

    پشاور کے بڈھنی نالے نے نصف شہر کو ڈبا دیا، صوبائی وزیرِاطلاعات مشتاق غنی متاثرہ علاقوں میں پہنچے تو حالت زار اپنی آنکھوں سے دیکھی تو نااہلی کا اعتراف کرنا ہی پڑا۔

    مشتاق غنی اداروں کے انتظامات سے نالاں نظرآئے اور کہا کہ وزیراعلٰی سے شکایت کریں گے۔

      تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے بھی اعتراف کیا کہ صوبائی حکومت پہلے سے تیار نہیں تھی، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت دو سال سے قائم ہے، دو سال بعد بھی حکومت کو نوٹس لینے کا ہی خیال آیا۔