فیصل آباد : احتجاج سنگین صورتحال اختیار کر گیا ، تحریک انصاف کے کارکنان رانا ثنااللہ کے گھر کےباہر جمع ہوگئےجس کے بعد رانا ثنا اللہ نے بھی کارکنوں کو ڈیرے پر بلالیا۔
فیصل آباد میں رانا ثنااللہ کے ڈیرے کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، مشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی اضافی نفری اور بکتر بند گاڑی بھی سابق وزیر قانون کے گھر پہنچادی گئی۔
فیصل آباد میں مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے کارکن کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن رانا ثنااللہ کے ڈیرے کے باہر جمع ہوگئے، جہاں کچھ مشتعل افراد نے سابق وزیر قانون کے گھر پر پتھراؤ شروع کردیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کی۔
جس کے جواب میں رانا ثنااللہ کےحامیوں نےتحریک انصاف کی پیشقدمی روکنےکے لئے پتھروں کاذخیرہ جمع کرلیا اور کارکنوں کو طلب کرلیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےکارکن حق نواز کی موت مبینہ طو رپررانا ثنا اللہ کے داماد کے گارڈ کی فائرنگ سے ہوئی،عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایف آئی آر کٹوائے بغیر تھانے سے نہیں جائیں گے،گزشتہ روز رانا ثنااللہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ تحریک انصاف کو دیکھ لیں گے۔