Tag: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی

  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی   انتقال کرگئے

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے ،ان کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے، وہ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے، دل کادورہ پڑنےسےانتقال ہوا، ان کا تعلق رحیم یار خان سے تھا

    ترجمان قومی اسمبلی نے بھی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے انتقال کی تصدیق کردی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

    ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کاروائی ملتوی کردیا جائے گا۔

    اسپیکرایاز صادق نے ممبر قومی اسمبلی کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ان کی موت کا سن کر دلی افسوس ہوا۔

    ایازصادق کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی نےجمعہ کی نماز ہمارے ساتھ ادا کی ، اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں بھی انہوں نےشرکت کی، آج اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کیا جائے گا۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ ایک منجھے ہوئےوکیل تھے، انھوں نےاپنی محبت سے اپنےپیشےمیں نام بنایا، وہ کافی عرصہ ن لیگ میں بھی رہے۔

    اجلاس میں رہنماپی پی نوید قمر نے بھی رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ممتازمصطفی کی موت ایک بڑا خلاہے۔

    عامر ڈوگر کا بھی کہنا تھا کہ ان کا شمار سینئر قانون دانوں میں ہوتاتھا، ان کا شمار41ارکان میں تھاانکوخدشہ تھا کہ اٹھا لیاجائےگا، 8فروری کوخاموش انقلاب آیاایوان میں لوگ پہلی بارآئے۔