Tag: تحریک انصاف کے رہنما

  • کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے بنائی؟ شوکت بسرا کا اہم بیان

    کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے بنائی؟ شوکت بسرا کا اہم بیان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی تصویر بنانے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر میں نے نہیں بنائی ،سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے، میں نے تصویر بنائی ہوتی تو میں اسے تسلیم کرتا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکرکے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہوں،میں نے کچھ کیا ہوتا تو انکار نہ کرتا، بانی پی ٹی آئی کی تصویر سے ویسے ہی سب ڈرتے ہیں۔

    Image

    انھوں نے مزید کہا کہ میں چیف جسٹس سے کھڑے ہو کر سوال کروں گا، پاکستان کےسب سے بڑےسیاسی لیڈر کو کیوں براہ راست نہیں دکھایاجارہا، ہمارے وکیل نے بھی بتایابانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کی براہ راست نشریات نہیں ہو رہیں۔

    خیال رہے نیب ترامیم کیس میں ویڈیو لنک کے زریعے پیش ہونے والے بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد سپریم کورٹ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویرکمرہ عدالت کےبائیں جانب بیٹھےافرادمیں سےکسی نے بنائی، کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کی گئی جبکہ کمرہ عدالت میں جانیوالے افراد کی تلاشی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • لطیف کھوسہ کا اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    لطیف کھوسہ کا اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    اسلام آباد : رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کارکنوں ، رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا، ہم بھی آگ کےدریا عبور کرکے یہاں تک پہنچے ہیں۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپریل 2022سے ہم پر سیاہ دور مسلط کیاگیا، 2022سے ملک میں جو ظلم کیاگیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ہم آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں، ہوش کے ناخن لیں پاکستان کوبانی پی ٹی آئی ہی ترقی دے سکتا ہے، اوورسیز پاکستانی بانی پی ٹی آئی پر سب کچھ نچھاور کرتی ہے اور سالانہ 9 ارب روپے شوکت خانم کو دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جسٹس بابرستار کے خط کے بعد کل پریس کانفرنس کرکے ہرزہ سرائی کی گئی ، اٹارنی جنرل کو میں نے انگلی پکڑ کر قانون سکھایا لیکن ایسی باتیں کبھی نہیں سکھائیں، اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیر اطلاعات مستعفی ہوں۔

    تحریک انصاف کے رہنما  نے مزید کہا کہ سزا یافتہ شخص کو لندن سے لایا گیا ہے،ایئرپورٹ پر بائیو میٹرک کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بائیومیٹرک کےدوران گرفتارکیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کل ویڈیولنک پربانی پی ٹی آئی کی حاضری کا حکم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کل ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے،ایوان میں بیٹھے لوگ تھرتھر کانپیں گے۔

  • تحریک انصاف کے رہنما  حلیم عادل شیخ  گرفتار

    تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ گرفتار

    کراچی : اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

    حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔

    ساتھی کا کہنا تھا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔

    رہنما کے ساتھی نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو اس وقت تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔

    جامشورو اورحیدرآبادپولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس پہنچ گئی ہے ، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    حلیم عادل زمینوں کی خوردبردکیس میں بیان دینےاینٹی کرپشن کورٹ آئے تھے تاہم مذکورہ کیس میں حلیم عادل شیخ عبوری کوضمانت پر رہائی حاصل ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے رات گئے گرفتارکیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کے مطابق حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن سندھ کو مطلوب تھے۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • شدید عوامی ردعمل، تحریک انصاف کے رہنما  عثمان ڈار کو رہا کردیا گیا

    شدید عوامی ردعمل، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو رہا کردیا گیا

    ظفروال: تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت کارکنان کو رہا کر دیا گیا، عثمان ڈار نے کہا کہ آج سیالکوٹ سمیت پورے پاکستان کی عوام اپنا فیصلہ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا ، رہنماؤں میں عثمان ڈار ،حافظ حامد رضا اوردرجنوں کارکنان شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما اورکارکنان تھانہ لیسر کلاں سے سیالکوٹ روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی رہنماؤں کے ہمراہ جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہیں۔

    عثمان ڈار نے رہائی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم کسی صورت ڈرنےوالےنہیں ہیں، آج سیالکوٹ سمیت پورےپاکستان کی عوام اپنافیصلہ دے گی اور عمران خان آج ہرصورت سیالکوٹ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

    یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

    پولیس نےکرین کی مدد سےاسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنےآگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

  • مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق  نہیں ہے ،عمران  اسماعیل

    مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق نہیں ہے ،عمران اسماعیل

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے بحیثیت گورنر وفاق اور سندھ میں پل کا کردار اداکرنے کی کوشش کروں گا، مراد علی شاہ کو ساتھ ملکر کام کرنے کی آفرکی ہے، مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں گے، سندھ کیلئے وزیراعلیٰ کا امیدوار جی ڈی اے سے ہوگا، سندھ اسمبلی میں اسپیکر کا امیدوار ایم کیو ایم سے جبکہ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں بے انتہا مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، امید ہے نیب اپنا کام کرے گی اور ہم اپنا کام کریں گے، کرپشن پر زیروٹالرنس ہے، 100فیصد احتساب چاہتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا مرادعلی شاہ کوساتھ ملکرمستقبل کی منصوبہ بندی کرنےکی آفرکی ہے، سندھ حکومت سے جھگڑا ہواتو کرپشن کےمعاملے پر ہوگا، اپوزیشن میں کہیں پر بھی کسی قسم کا تناؤ نہیں ، صوبوں اور وفاق میں پل کا کردار ادا کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پرزیروٹالرنس ہے، کسی پراجیکٹ کو رکنے نہیں دیں گے، احتساب ہم سے شروع کریں، کہیں قبضہ ہے تو ہم خود ختم کرائیں گے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، ہم سندھ کی مدد کرنے آئے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا اعلان عمران خان کریں گے،مجھے کسی پراجیکٹ پر تختی لگانے کا شوق نہیں ہے، عوامی مسائل کےحل کیلئےسندھ حکومت کا ساتھ دیں گے۔

    نامزد گورنر سندھ کا کہنا تھا عمران خان کے وژن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، رورل اربن سینٹرز پروگرام کو شفافیت سے مکمل کریں گے اور اس کا تھرڈ پارٹی اڈٹ بھی کروایا جائے گا، عوام کی ٹینکر مافیہ اور پانی کے مسائل سے جان چھڑائیں گے۔

  • دو نومبر حکومت کا آخری دن ثابت ہوگا،محمود الرشید

    دو نومبر حکومت کا آخری دن ثابت ہوگا،محمود الرشید

    راولپنڈی : تحریک انصاف پنجاب کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ اگر حکومت کارویہ ایسا ہی رہا تو دو نومبر حکومت کا آخری دن ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس گھیراؤ میں پھنسے تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی فسطائیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے،حکومت غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام سے باز رہے۔

    محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٓمر کے دور کی یاد تازہ کردی ہے سیاسی کارکنان کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے اور احتجاج کرنےوالی عوام پر ڈنڈے برسائے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ ہمارے قائدین کے لیے گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں ان کا تحریک انصاف کے ساتھ لب ولہجہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اگر حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور اسی طرح پنجاب کو پولیس اسٹیت بنائے رکھا تو دو نومبر کو عوام کا سیلاب حکومت کی کشتی ڈبو دے گا۔

    ذرائع کے مطابق کارکنان کے ہمراہ محمودالرشید عوامی مسلم لیگ کے جلسے میں شرکت کے لیے راولپنڈی پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج کیا،شیلنگ کی اور متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان منتشر ہو گئے تھے۔

  • شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ، کیس واپس لینے کا فیصلہ

    شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ، کیس واپس لینے کا فیصلہ

    ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے گھر حملے کا کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث مسلم لیگ ن کی جانب سے ردعمل کے طور پر ملتان میں پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر انیس اگست کو حملہ کیا گیا، گھرپر حملہ کیس کی سماعت دس ستمبر کو ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ سمیت تمام نامزد ملزمان کو پولیس نے کلین چٹ دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات ختم کر دی گئیں تھیں۔

    اب شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کے کارکنان کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے وضع داری کے باعث مقدمہ واپس لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مک مکا اور منافقت کی سیاست نہیں کرتی۔

  • مائنس ون کےقائل نہیں، ڈیڈلاک نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

    مائنس ون کےقائل نہیں، ڈیڈلاک نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

    لاہور: تحریک انصاف کےرہنماشاہ محمودقریشی نےکہاکہ کبھی مائنس ون فارمولہ دیا نہ اسکےقائل ہیں،رہنماکاکہناتھاکہ آئین مقدس ہے، آئین سےماورا کوئی اقدام کر رہےہیں نہ کرینگے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ لاشوں کے انتظار میں تھے تاہم فریقین کے رویے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے،سراج الحق کاکہناتھا کہ فریقین متفق ہیں کہ بحران سے نکلنے کیلیے بات چیت کےسواکوئی راستہ نہیں۔

     شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ہم نے پوری لچک دکھا دی اور مثبت سوچ کے ساتھ آگےبڑھےہیں، امیر جماعت اسلامی نےفریقین سےاپیل کی کہ صلح کی کوششوں کوموقع دیں تاکہ بحران کےحل کاراستہ نکل سکے۔

  • ملتان:شاہ محمود قریشی کے گھر حملہ کرنے والے بلو بٹ کی ضمانت منظور

    ملتان:شاہ محمود قریشی کے گھر حملہ کرنے والے بلو بٹ کی ضمانت منظور

    ملتان : شاہ محمود قریشی کے گھر پردھاوا بولنے والے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ اور اس کے ساتھیوں کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

    تھا نہ دولت گیٹ کی حدود میں چار روز قبل شاہ محمود قریشی کے گھر پر دھاوا بولنے والے مسلم لیگ (ن) ضلعی عہدے داروں اور اٹھارہ کارکنوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا، جس پر آج اٹھارہ نامزد مسلم لیگی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ھوئے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کرنے والے ن لیگی کارکن بلال بٹ سمیت اٹھارہ ملزمان کی چار ستمبر تک عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ محمود قریشی کے گھر پر دھاوا بول دیا تھا۔

    ن لیگی کارکنوں نے مبینہ طور پر آزادی مارچ اور نواز شریف کے استعفے کے مطالبے پر مشتعل ہو کر یہ اقدام اٹھایا تھا، جس کے بعد پولیس نے بلال بٹ سمیت اٹھارہ نامزد اور پچاس نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور جان سےمارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

    بلال بٹ عرف بلو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارکنوں کو گیٹ کی طرف جانے سے روکا تھا مگر وہ جمہوری طریقے اور قانون کی پاسداری کرتے ھوئے عدالت میں پیس ھوئے جہاں انکی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔