Tag: تحریک انصاف

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : انتظامیہ کا ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : انتظامیہ کا ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

    اسلام آباد : اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اجازت دینے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے ایچ نائن میں اجازت دینے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا پی ٹی آئی کو ٹی چوک روات میں اجازت دی جا سکتی ہے۔

    ذرائع وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ اجازت دینے یہ نادینےکےحوالےسے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا، عدالتی فیصلے کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔

    یاد رہے حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کیلئے انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے 39 شرائط کا بیان حلفی طلب کرلیا ہے۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیان حلفی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہیے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت صرف ایک دن کیلئے ہوگی، پی ٹی آئی اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے،انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔

    اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اور جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات بازی سے گریز کرنا ہوگا۔

  • حقیقی آزادی مارچ : تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    حقیقی آزادی مارچ : تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    ایبٹ آباد : حویلیاں سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔

    حویلیاں سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

    وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نےعاطف منصف خان کو وزیراعلی ہاؤس بلایا۔

    جہاں عاطف منصف خان نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اور عمران خان کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا۔

  • تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی  درخواست سپریم کورٹ میں دائر

    تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی خرم نواز نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 مئی کو سپریم کورٹ نےگھروں پر چھاپے مارنے سے روکا تھا، عدالت نے کارکنوں اوررہنماؤں کو ہراساں نہ کرنےکاحکم دیا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ الزام ہے نہ کوئی مقدمہ، بغیر وارنٹ گھروں پرچھاپےمارےگئے، جگہ جگہ کنٹینر لگا کر عوام کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ تحریک انصاف ایچ نائن اورجج نائن کےعلاقےمیں احتجاج کرناچاہتی ہے، سیکرٹری داخلہ کی نظر میں عدالت کا کوئی ادب احترام نہیں۔

    درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی،ایس ایس پی آپریشنز کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

  • تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار، حکومت کے سامنے شرط رکھ دی

    تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار، حکومت کے سامنے شرط رکھ دی

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر پہلی شرط یہ ہے کہ عام انتخابات کا اعلان کیا جائے اور ٹائم فریم طے کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مارچ شاہدرہ سے آزادی مارچ شروع ہوگا، خواتین کا شکریہ ادا کروں گا جو آدھی رات میں بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ تحریک ایک مڈل کلاس کی تحریک ہے ، ایک طرف حکومت کواطمینان ہےکہ لوگ تونکل نہیں رہے، دوسری طرف صبح سے میڈیا اداروں کو دھمکیاں آ رہی ہیں کہ خبردار حقیقی آزادی مارچ کور نہ کریں، لوگ ہی نہیں تو گھبراہٹ کیسی، ہرچینل کو دکھانے دیں لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مارچ میں ہروہ شخص شامل ہے جو نظام کو بدلنا چاہتا ہے، ہزاروں لوگ نکلے ہیں جو سیاست سے وابستگی نہیں رکھتے، حقیقی آزادی مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر کامونکی جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور راناثنااللہ نے کہا بات چیت کیلئے تیار ہیں، پہلےتویہ بتائیں کہ آپ کیا بات چیت کیلئے تیار ہیں؟

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومتی عہدیداران ہر 10 منٹ بعد پریس کانفرنس کرتے ہیں، کہتے ہیں لوگ ہی نہیں نکلے ہیں ،اگر لوگ نہیں نکلے ہیں تو ان کو ڈر کس بات کا ہے، ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، تنخواہ دار طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ غیر سنجیدہ لوگوں کی پارٹی ہے ، ملک میں انقلاب آچکا ہے، انقلاب فرانس میں ملکہ نے کہا تھا لوگوں کو روٹی نہیں ملتی تو کیک کھالیں، جواقتدار میں اندھے ہوجاتے ہیں انجام اچھا نہیں ہوتا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو پرامن تبدیلی کی طرف لیکر جارہے ہیں، عمران خان کی وجہ سے لوگ منظم طریقے سے پرامن احتجاج کررہے ہیں۔

    رانا ثنااللہ سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مایوسی راناثنااللہ کے رویے پر ہے ، آج یہ لوگ لوگوں پرتشدد کروا رہے ہیں ، کم از کم ان کو تو اس زیادتی پر واضح ہونا چاہیے تھا۔

    ارشد شریف کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف کینیا میں شہید ہوئے، سب کو معلوم ہے کیا ہو رہا ہے، ارشد شریف نے چیف جسٹس کو لیٹر لکھا تھا، چیف جسٹس نے نوٹس لیا ہوتا تو ارشد شریف زندہ ہوتا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ یہ لوگ الیکشن کروانے کے لیے تیار ہی نہیں تو بات چیت کیسے ہوگی یہ اس لیے الیکشن نہیں کرانا چاہتے ہیں آپ ہار رہے ہیں ، برما، نارتھ کوریا کا ماڈل دیکھیں، جمہوریت ایسی تو نہیں ہوسکتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے ، آپ آئیں انتخابات پر آمادگی ظاہر کرے ، ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن شرط ہے کہ انتخابات کے لیے تیارہوں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بنانا ریپبلک بن گیا ہے اور یہ لوگ 1100ارب کے کیسز میں بری ہوگئے۔

    انھوں نے بتایا کہ عمران خان کی جان کو بالکل خطرہ ہے ، انڈین میڈیا نہیں پوری دنیاکا میڈیا مارچ کو کور کررہا ہے، پاکستان میڈیا پر پابندی لگادیں گے باہر کا میڈیا اپنا پوائنٹ آف ویو دے گا۔

  • تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے قائم حکومتی کمیٹی میں مزید ارکان کا اضافہ

    تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے قائم حکومتی کمیٹی میں مزید ارکان کا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے قائم کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے 4 ارکان بڑھا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کابینہ کمیٹی میں مزید ارکان کا اضافہ کردیا گیا۔

    کمیٹی میں مزید 4 ارکان بڑھا دئیے گیے ، جس کے بعد ارکان کی تعداد 13 ہوگئی، کمیٹی میں حنیف عباسی ، خالد مگسی، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری اور طارق بشیرچیمہ کے نام شامل کئے گئے۔

    کمیٹی کے سربراہ رانا ثنا اللہ ہوں گے، اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

    کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعدرفیق اورقمر زمان کائرہ ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول، اے این پی کے میاں افتخار، مولانااسد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلئے تیار ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

  • حکومت کی مذاکرات کی دعوت، تحریک انصاف کا ردِعمل آگیا

    حکومت کی مذاکرات کی دعوت، تحریک انصاف کا ردِعمل آگیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر کہا کہ یہ صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے بات جیت کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پرپابندیاں ہیں، دوسری طرف ایک غیرسنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں ، یہ خبریں صرف آزادی مارچ کوانگیج کرنےکیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے9 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

    زیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ سےمتعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

    اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

  • حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

    حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے9 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالےسے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ سےمتعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

    اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

    کمیٹی میں ایازصادق، خواجہ سعدرفیق اورقمر زمان کائرہ ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول، اے این پی کے میاں افتخار، مولانااسد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئےہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

    شہباز شریف نے واضح کیا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں نہیں لینےدیں گے۔

  • تحریک انصاف کے ٹائیگرز لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیار

    تحریک انصاف کے ٹائیگرز لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیار

    کوئٹہ : تحریک انصاف بلوچستان کے ٹائیگرز لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیار ہیں، قافلہ صوبائی صدرقاسم سوری کی قیادت میں روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سے آزادی لانگ مارچ کیلئے قافلے کوئٹہ سے براستہ ژوب اسلام آباد روانہ ہونے کیلئے تیارہیں۔

    قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ٹائیگرزاسلام آباد میں لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ صرف عمران خان یا پاکستان تحریک انصاف کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے۔

    پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کا مقصد حقیقی آزادی اور غلامی سے نجات ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر عالم کاکڑ نے بتایا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے ٹائیگرز لانگ مارچ کو اسلام آباد میں جوائن کریں گے۔

    عالم کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے قافلہ صوبائی صدرقاسم سوری کی قیادت میں روانہ ہوگا، مرکزی لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا تو بلوچستان کے ٹائیگر ساتھ ہوں گے۔

  • تحریک انصاف کا ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات اور ان کی میت واپس لانے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات اور ان کی میت واپس لانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات اور ان کی میت واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ صبح حیران کن خبرسنی، ہم صدمےمیں مبتلاہیں ، ارشد شریف نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات ہمیشہ تحفظ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی وفات پرانتہائی تکلیف میں ہوں، کیا کیاہوا، کیوں ہوا اور اس کے پیچھے کیا تھا؟ اگر آج کوئی صحافی محفوظ نہیں ہیں تو کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ دفترخارجہ کو حرکت میں آناچاہیے،کینیا میں سفارتخانے کو جانا چاہیے، ارشد شریف کی والدہ اپنے بیٹے کا چہرہ دیکھناچاہتی ہیں، ان کی میت کو واپس لایا جائے اور باعزت طریقے سے جنازہ ہوناچاہیے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کی تدفین کے بعد تحقیقات ہونی چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا، اگر آج ہم خاموش رہتے ہیں تو کل میری یا کسی اور کی باری آسکتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ارشد شریف نفیس انسان تھے اور ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے تھے، میں نے ارشد شریف کو بہت اچھا انسان پایا ،آج بہت بڑانقصان ہواہے، جو بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں آج ہم سب کو کھڑا ہونا پڑے گا۔

  • تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانیوں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج جوفیصلہ دیا یہ نوازشریف کےذاتی ملازم نےدیاہے، یہ فیصلہ نوازشریف نے لکھا اورذاتی ملازم نے سنایا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ بجے گیٹ کو تالے لگا دیے گئے میڈیا کو اندر نہیں آنے دیا گیا، اگر یہ فیصلہ انصاف کے قوانین کو پورا کرتا تو پھر ڈر کیسا، ایک مفرور بھگوڑے کا لکھا ہوا فیصلہ ہے ، جسے عوام مسترد کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان جہاں اشارہ کریں کروڑوں اور اربوں جمع ہو جاتے ہیں، عمران خان نے قوم کے پانی کے ایک ایک گلاس کی حفاظت کی ہے، عمران خان وہ ہے جو ہر جگہ قوم کے پیسے بچاتا ہے۔

    پی ٹی آئی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری عوام کی توہین کی گئی، عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان کی بحالی کو نوازشریف کی رہائی کے ساتھ جوڑا جائے گا تو اُس کی بھول ہے، تمام کارکن اور عوام فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف باہر نکلیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچے، فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن حکومت کا دست راست بن چکا ہے، عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان کانپیں ٹانگ رہی ہے۔

    عثمان ڈار نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج کےفیصلے سے پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں، اس قوم نے سب سے معتبر، شفاف اور ایماندار لیڈر دیکھا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی قانونی حدود سے تجاوز کیا ہے، ہم ای سی پی، ان کے ہینڈلرز کا فارمولہ ناکام کریں گے ، پاکستان احتجاج کرے گا۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا عمران خان ایک اماندار صادق اور امین انسان کا نام ہے، کروڑوں کے دل پرراج کرنے والے کو آج بدیانتی سے نااہل قرار دیا گیا، معلوم تھا ایک کمپرومازڈ اور مجبور الیکشن کمیشن یہی فیصلہ دے گا، امپورٹڈ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، سارے نکلو پاکستان کے لیے۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا حق پاکستان کی عوام کےپاس ہے، لندن بھاگے ہوئے بھگوڑوں اوران کےخاندانی نوکروں کے پاس نہیں، پاکستانی عوام اپنا فیصلہ پہلےہی کپتان کے حق میں دے چکی ہے آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کو نا اہل قرار دینا ملک کے قانون کے ساتھ مزاق قرار دے دیا۔