Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف نے توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کےخلاف آنے  پر احتجاج کی کال دے دی

    تحریک انصاف نے توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کےخلاف آنے پر احتجاج کی کال دے دی

    لاہور/کراچی : تحریک انصاف نے توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کےخلاف آنے پر احتجاج کی کال دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خان کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے کی صورت میں تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

    پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات نے فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں احتجاج کی کال دے دی، 6مقامات پر احتجاج کی کال دی گئی۔

    پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے کارکن رنگ روڈ پراحتجاج کریں گے۔

    علامہ اقبال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی تنظیم ٹھوکر نیاز بیگ ، راوی ٹاؤن و شالیمار ٹاؤن کے کارکنان شاہدرہ کے قریب اور سمن آباد اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے کارکنان بابوصابو پر احتجاج کریں گے۔

    نشتر ٹاؤن ،گلبرگ ٹاؤن کے کارکنان فیروز پور روڈ پر اور والٹن ٹاؤن ،کینٹ ٹاون سے تعلق رکھنے والے کارکنان کا بھٹہ چوک پر احتجاج ہوگا۔

    صدر پاکستان تحریک انصاف لاہورشیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ تمام ورکرزقریبی احتجاج پر پہنچیں گے

    دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی نے بھی کارکنوں کوہنگامی طورپرانصاف ہاؤس طلب کرلیا، تحریک انصاف کراچی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کیخلاف فیصلہ آنےکی صورت میں الیکشن کمیشن کےباہراحتجاج ہوگا۔

    رہنما علی زیدی نے پیغام میں کہا ہے کہ تمام ورکرز،سپورٹرزاورعمران خان کےٹائیگرزآج دوپہر2بجےانصاف ہاؤس پہنچیں۔

  • این اے 237: تحریک انصاف نے  پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا

    این اے 237: تحریک انصاف نے پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا

    کراچی : تحریک انصاف نے این اے 237 کے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوارحکیم بلوچ کی کامیابی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    علی زیدی نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ، جس میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے۔

    پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حلقےمیں دھاندلی سےمتعلق الیکشن کمیشن کوشکایات بھی کیں، دھاندلی و دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

    یاد رہے این اے237 میں زبردستی ووٹ ڈالنے اور ڈی وی آر چوری کا انکشاف سامنے آیا تھا، پولنگ اسٹیشن 108 کے پریذائیڈنگ افسرمظہرعلی نے بھانڈا پھوڑاتھا۔

    جس کے بعد پرنسپل گورنمنٹ بوائزسندھی اسکول آسوویلیج کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ دوپہر2بجےتک نارمل اندازمیں پولنگ کاعمل جاری تھا کہ ڈھائی بجے کے قریب 8 سے 10 افراد ووٹ دینےکی نیت سےآئے، بوتھ نمبر 2 پر اندر گئے، اے پی او سے بیلٹ پیپر لے کر مہر لگا رہے تھے۔

    مقدمے کے متن میں کہا کہ 20 سے 25 پیپر مہر لگائے ہوئے بیلٹ بکس میں ڈال دیئے گئے تھے، عملے نے شور مچانا شروع کیا زبردستی ووٹ ڈالنے والے بھاگ نکلے۔

    پرنسپل اسکول کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کمرے میں پہنچاتو دیکھا ایک شخص بیلٹ پیپرپرمہرلگارہاتھا، سی سی ٹی وی موجود تھی میں نے آر او کو اطلاع دی ہوئی تھی۔

    5 بجے کے بعد فارم 45/46 پورا کرنے کیلئے اسٹاف کے ہمراہ ایچ ایم دفترمیں تھا، اچانک 8 سے 10افراد پھر آئے، ہنگامہ کیا اور ڈی وی آر لے کر چلےگئے، ڈی وی آر میں صبح سے شام تک کی ریکارڈنگ موجود تھی۔

  • تحریک انصاف کو اسمبلی میں جانے کی ہدایات دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    تحریک انصاف کو اسمبلی میں جانے کی ہدایات دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کو اسمبلی میں جانے کی ہدایات دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں نہ بیٹھنے کے معاملے پر تحریک انصاف کو اسمبلی میں جانے کی ہدایات دینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست آرٹیکل184 (3) کے تحت شہری انجینئرقاضی سلیم کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست میں استدعا کی ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کو اسمبلی میں جانے کے احکامات جاری کئے جائیں، اسمبلی نہ جانے سے اراکین اپنے ووٹرز کو نمائندگی کے حق سےمحروم کررہےہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک عدم اعتمادکےنتیجےمیں اسمبلی سےاستعفیٰ دیناغیرجمہوری،بچگانہ ردعمل ہے، اسمبلیوں میں واپسی کےعلاوہ کوئی آئینی راستہ نہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ بڑی سیاسی جماعت کےاسمبلی سے غیرحاضرہونےسےحکومت کوکھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، تحریک انصاف کی عدم موجودگی سےحکومت نےمن مرضی کی قانونی سازی کی، ثبوت کے طور پر سپریم کورٹ قومی اسمبلی کی کارکردگی کاجائزہ لےسکتی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ اسپیکراسمبلی نے صرف11 اسمبلی اراکین کے استعفےمنظورکئے، سپریم کورٹ ان 11 حلقوں کے استعفے منظور کرنے پر وضاحت طلب کرے۔

    درخواست میں شہری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 9حلقوں سےالیکشن لڑنےسےملک کےوسائل کانقصان ہے، ان کے مستعفی ہونے سے الیکشن دوبارہ کرانے پڑیں گے، عمران خان کا پہلے اسمبلی سے مستعفی ہونا اور پھر دوبارہ الیکشن لڑنا متضاد رویہ ہے۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نےبھی تحریک انصاف کوواپس اسمبلی جانےکی آبزرویشن دی، صدرعارف علوی نےبھی استعفوں کےفیصلےکوغیردانشمندانہ قرار دیا ہے، اسمبلی میں واپس جانے سے تحریک انصاف دوبارہ بھی اقتدارمیں آ سکتی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو صرف 2 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے، ملکی موجودہ دیوالیہ مالی صورتحال نئے الیکشنزکی متحمل نہیں ہو سکتی۔

  • تحریک انصاف نے  آصف  زرداری کی نااہلی کے لئے  ریفرنس دائرکردیا

    تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائرکردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس کے ساتھ قانون سے انحراف کے شواہد بھی منسلک کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نےسابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے اسپیکر کے پاس ریفرنس دائرکردیا۔

    ریفرنس کے ساتھ آصف زرداری کی جانب سے قانون سےمکمل انحراف کے طویل شواہد بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف ریفرنس نااہلی کے لئےفائل کیا ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، آصف زرداری نےتوشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے ، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ کہتے ہیں تحفہ میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی، مگرآصف زرداری نے بطورصدرتوشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقانونی طریقے سے چیزیں خریدی۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی انکی نشست این اے213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یوسف گیلانی پرایوان صدر سے دباؤ ڈالا گیا کہ یہ گاڑیاں مجھےلیکردو ، یہ لوگ توشہ خانہ میں خان صاحب پرانگلی اٹھاتے ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افتخاردرانی نے کہا کہ عمران خان نے کوئی بھی کام قانون کیخلاف نہیں کیا ، یہاں پرآئین کا کھلواڑ کرتے ہوئے یہ لوگ مسلط کردیےگئے، جب تک یہ لوگ مسلط ہیں عوام سکون کاسانس نہیں لےسکتی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی 26 سالہ جدوجہد انھی مافیازکے خلاف ہے ، ان مافیاز کوبےنقاب کرکےکٹہرےمیں کھڑاکرناہے، پوری دنیا میں بتایا گیا ہے یہ کرپٹ اشرافیہ ہیں۔

  • قومی اسمبلی میں واپسی : تحریک انصاف کا حکومت کے سامنے شرط رکھنے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی میں واپسی : تحریک انصاف کا حکومت کے سامنے شرط رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے حکومت کے سامنے قبل ازوقت انتخابات کی شرط رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کےلیے اپنی پالیسی واضح کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں واپسی کو انتخابات پر بات چیت سے مشروط کرنے کی رائے دے دی۔

    اکثریت نے رائے میں کہا کہ اگر حکومت قبل ازوقت انتخابات پربات چیت شروع کریں تو پھر اسمبلی میں واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

    تحریک انصاف کے اہم رہنما نے اے ار وائی نیوز کو بتایا کہ عدالت ہو یا کوئی اور فورم پارٹی کا موقف ہرجگہ یہی ہے کہ قبل ازوقت انتخابات پر بات کرنی ہے تو اسمبلیوں میں واپسی ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی اورمعاشی بدحالی کا حل صرف قبل ازوقت انتخابات ہی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو مسترد کر دیا تھا۔

    عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے نئےانتخابات کےعلاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔

  • تحریک انصاف آج رحیم یارخان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    تحریک انصاف آج رحیم یارخان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    اسلام آباد : تحریک انصاف آج رحیم یارخان میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی ، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا پاورشوآج رحیم یار خان میں ہوگا، رحیم یارخان کے خواجہ فرید کالج کےگراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

    عمران خان جلسہ کے شرکا سے خطاب کریں گے اور تحریک کے حتمی لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

    عمران خان کا خطاب دیکھانے کے لئیے شہرشہر اسکرینزلگائی جائیں گی تاکہ عمران خان کے چاہنے والےاپنے قائد کاخطاب مقررکردہ مقامات پرسن سکیں اوریکجہتی کا اظہارکرسکیں۔

    رحیم یار خان کے تیرہ اضلاع میں بڑی سکرینزلگیں گی، کراچی والے یونیورسٹی روڈ پر منگل بازار کے میدان میں لگی اسکرین پرعمران خان کالائیو خطاب سن سکیں گے۔

    اسی طرح اسلام ٓباد کے ایف نائن پارک اور راولپنڈی لال حویلی میں بڑی اسکرین کا اہتمام ہے جبکہ لاہورکے لبرٹی چوک اورفیصل آباد میں کوہ نور پلازہ کے سامنے بڑی سکرین لگائی جائے گی۔

    چنگی ملتان،جھنگ فوارہ چوک اورسیالکوٹ میں پیرس روڈ پربڑی اسکرین لگائی جا رہی ہیں۔۔جبکہ کوئٹہ میں شہباز ٹاون صوبائی سیکرٹریٹ پراسکرین لگانےکا اہتمام کیا جارہا ہے۔

  • احتجاج کی فائنل کال سے پہلے تحریک انصاف کیا کرے گی؟ فیصلہ ہوگیا

    احتجاج کی فائنل کال سے پہلے تحریک انصاف کیا کرے گی؟ فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا ، جس میں اتحادیوں کوحکومت چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال سے پہلے حکومتی اتحادیوں سےملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے کہا کہ لانگ مارچ سے پہلے اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کرنےکی کوشش ہوگی۔

    اس حوالے سے رہنما پی ٹی ائی نے بتایا کہ ان جماعتوں سے رابطےتوپہلے ہی تھےتاہم سیلاب کی وجہ سے ملاقاتیں شروع نہ ہوسکیں لیکن اب ائندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کررہے ہیں۔

    تحریک انصاف کے اہم رہنما نے اے ار وائی نیوز کو بتایا کہ ایم کیوایم حکومت سے بہت تنگ ہے اور ان سے ۔۔۔پی ٹی ائی رہنما عمران اسماعیل پہلے ہی رابطے میں ہیں۔

    رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت حکومت کے دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی ، جس میں ان جماعتوں کے رہنماوں کو قائل کیا جائے گا کہ حکومت کو چھوڑ دیں۔

    ذرائع کے مطابق ان جماعتوں سےملاقاتوں کا سلسلہ ایک ماہ قبل شروع ہونا تھا لیکن سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ایسا نہ ہوسکا تاہم اب ائندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا اغاز ہوگا۔

    اتحادیوں سے ملاقاتوں کے لیے تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نے پرویزخٹک کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے، ٹیم کےارکان میں اسدعمر، فواد چوہدری اوراسد قیصر شامل ہیں۔

  • تحریک انصاف کے پرانے رہنماؤں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور

    تحریک انصاف کے پرانے رہنماؤں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور

    لاہور : تحریک انصاف کے پرانے رہنماؤں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور شروع ہوگیا تاہم عمران خان پارٹی کےدیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں ایک مرتبہ پھر پارٹی کے بانی ارکان اورپرانے رہنماؤں کو سامنے لانے پر مشاورت کا اغٖاز ہوگیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی کے بانی رکن حامد خان کے ہمراہ پی ٹی ائی کے چند پرانے رہنماوں کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے تحریک انصاف کے پرانے اور اصل چہروں کو اہم ذمہ داریاں دینی ہوں گی۔

    جس پر عمران خان نے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے دیگر رہنماوں سے مشاورت کے بعد ہی پارٹی عہدوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پارٹی کی مختلف تنظیموں کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

    عمران خان تحریک انصاف کی تنظیموں سے خطاب بھی کریں گے ،اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت بھی شرکت کرے گی۔

  • تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی

    تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی، پی ٹی آئی نے درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی ، پی ٹی آئی نے دائر درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ آفس سے واپس لی۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، تحریک انصاف رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا۔

    تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی تھی ، جس میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی۔

    درخواست میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیرآئینی قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفےدے چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلورپر 125 ارکان کےاستعفےمنظوری کئے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

  • تحریک انصاف کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کرنے کی  اجازت مل گئی

    تحریک انصاف کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کرنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی ، اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی کنونشن سینٹر میں ورکرزکنونشن کی اجازت نہ دینے سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد انتظامیہ نےپی ٹی آئی کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی ، اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کردیا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کردیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو این او سی ملنے پر درخواست نمٹا دی۔

    وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمیں این او سی مل گیا ہے ٹرم اینڈ کنڈیشن بھی مل گئی ہیں، ایک درخواست ہےکہ عدالت آئندہ کےلیےڈائریکشن دیدے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کےلیے ہم کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ انتظامیہ کامعاملہ ہے مستقبل میں کیا ہوسکتا ہے حالات کاپتہ نہیں ہوتا ، عدالت انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی ، این او سی مل گیا ہے درخواست نمٹا رہے ہیں۔

    جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ڈی سی صاحب نے بتایا کہ پانچ ستمبرکودرخواست آئی ہے ، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دگل صاحب این او سی مل گیا ہے بس بات ختم ہوگئی ہے۔