Tag: تحریک انصاف

  • تحریک انصاف  کا آج چشتیاں میں پاورشو، عمران خان خطاب کریں گے

    تحریک انصاف کا آج چشتیاں میں پاورشو، عمران خان خطاب کریں گے

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے آج چشتیاں میونسپل اسٹیڈیم میں پاورشو کی تیاریاں مکمل کرلیِں، عمران خان خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج چشتیاں میں پنڈال سجائے گی، چشتیاں میونسپل اسٹیڈیم میں پاورشو کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    جلسہ گاہ میں پچیس فٹ اونچا اور سو فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا جبکہ جلسہ گاہ میں پانچ ہزارکرسیاں لگادی گئیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے عام سے خطاب کریں گے، عمران خان کا جلسے سے قبل وکلاکنونشن سے بھی خطاب ہوگا۔

    اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا بوگس مقدمات میں سے 2میں ضمانت لینے کے بعد چشتیاں بہاولنگر روانہ ہورہے ہیں ، عمران خان آج شام جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ہماری منزل حقیقی آزادی اور منزل قریب ہے پاکستان۔

    گذشتہ روز پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ تھری اسٹوجز کو معلوم ہے کہ جب بھی الیکشن ہوئے یہ لوگ ہار جائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کوشش کر رہے ہیں کسی طرح بڑی پارٹی کو اداروں سے لڑایا جائے، موجودہ وزیراعظم غیرت مند ہوتا تو اپنا چوری کا پیسہ باہر سے یہاں لاتا، اپنا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر رکھا ہوا ہے اور باہر جا کر پیسے مانگتے ہیں۔

  • تحریک انصاف کا آج پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ: عمران خان کی عوام کو شرکت کی دعوت

    تحریک انصاف کا آج پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ: عمران خان کی عوام کو شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : تحریک انصاف آج پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان نے پشاور والوں کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج پشاور میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی، رنگ روڈپر جلسے کی تیاریاں جاری ہے۔

    جلسہ گاہ میں 120فٹ لمبا اور 30 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے اور پنڈال میں 32 ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر مرکزی اور قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور والوں کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا امید ہےعوام جلسے میں جوش وخروش سے شرکت کرے گی، جلسے میں عوام سے ملکی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔

  • تحریک انصاف کا کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع

    تحریک انصاف کا کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع

    کراچی : تحریک انصاف نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے التوا کے خلاف درخواست دائرکردی ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان اور راجہ اظہر نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی۔

    چیف الیکشن کمیشن ، صوبائی الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی، الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کر دیے، انتخابات سندھ حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کی خواہش پر ملتوی کیے گئے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ انتخابات ملتوی کرکے عوام کو نمائندے منتخب کرنے سے روکا گیا، دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا حکم دیا جائے۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمشنر سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے موصول ہونے والی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔

  • تحریک انصاف آج  شہباز گل کی رہائی  اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی

    تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی

    اسلام آباد : تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شہباز گل کی رہائی اور اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    عمران خان کنٹینر پر اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

    تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی۔

    شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف ریلی، عمران خان کی عوام کو شرکت کی دعوت

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کوریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ریلی ڈاکٹرشہبازگل کی حمایت اوراس پرتشددکیخلاف نکالی جارہی ہے ، ہم اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف احتجاج کریں گے۔

    گذشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو بند کر کے ، تشدد کرکےاورخوف دلاکر چوروں کوہم پرمسلط کیا جا رہا ہے، اے آروائی نیوز ہمارا مؤقف پیش کرتا ہے، اس لیےاسے بند کیا جا رہا ہے۔

    آج ملک بھرمیں ڈویژن کی سطح پربھی ریلیاں نکالیں گے۔ لاہور میں آج شام ریلی کا آغازلبر ٹی چوک سے ہوگا، ریلی فیروزپور روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے گی۔

  • تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:تحقیقاتی اداروں نے تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطانق تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا دائرہ بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت جہاں سے بھی فنڈ آئے اب تحقیق ہو گی ، ایف آئی اےبیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے ان ممالک کی کمپنیزوشخصیات سےمتعلق معلومات حاصل کرے گا، ایف بی آئی ، نیشنل کرائم ایجنسی سمیت دیگر اداروں سے مدد حاصل کی جائے گی۔

    ایف آئی اے کے ذرائع نے کہا کہ تحقیقات ابھی ریکارڈ و اکاؤنٹس اکٹھے کرنے کے مرحلہ میں ہے، دوسر ے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔

  • تحریک انصاف کی اکثریت کی پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت

    تحریک انصاف کی اکثریت کی پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی اکثریت نے پنجاب اور خیبر پختوںخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں کی تین میٹنگز ہوئیں ، جس میں 2صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روزمیٹنگ میں بھی اکثریت نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کی مخالفت کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق بھی وفاقی حکومت کےبغیر صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی مخالف ہے۔

    اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب کےعوام نےضمنی انتخابات میں دوبارہ حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں اور قومی اسمبلی کےاستعفوں کی تصدیق کرادیں، ایسی صورت میں یقین دہانی کراتا ہوں ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہوں گے۔

    بعد ازاں پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے بھی رانا ثنااللہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف آج کےپی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں کل عام انتخابات کا اعلان کر دیں گے۔

  • عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

    عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

    لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عطا تارڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک پٹیشن دائر کی ہے کہ عدالت ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔

    درخواست میں چیف سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، لیکن کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    عطا تارڑ نے درخواست میں کہا جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جا رہا ہے، جب کہ آسٹروٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے، اس لیے جلسہ روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔


    واضح رہے کہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹروٹرف اپنی مدت پوری کر چکا ہے اور اب اسے لگانے والی کمپنی ہی ہٹا رہی ہے۔

  • تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج  کردیا

    تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا ، جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن کافیصلہ غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائر کی۔

    درخواست میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کردی ہے۔

    پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کاشوکازنوٹس بھی کالعدم قراردیاجائے، الیکشن کمیشن کا 2 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے، جس میں 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے۔

    فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی اور آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جس میں غلط بیانی سے کام لیا گیا۔پارٹی اکاؤنٹس سےمتعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا اور فیصلہ کی کاپی وفاقی حکومت کو بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

  • تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

    تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لیتے ہوئے پی ٹی آئی کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دو بار دینے کا معاملہ بھی ریفرنس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دو بار دینے کا معاملہ بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا ، ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے بعد واپس لیا گیا۔

    پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے واپس لیا گیا ہے۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا تھا۔

    ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

    ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

    ریفرنس میں کہا تھا کہ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، جس میںچیف الیکشن کمشنر پرممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ جلد سنانے کیلئےدباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

  • تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا

    تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا۔

    ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

    ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، جس میںچیف الیکشن کمشنر پرممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ جلد سنانے کیلئےدباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی حکمران اتحاد سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا اعلان کیا تھا۔

    حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے حکمران اتحاد کے ارکان سے ملاقات کرکے عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، پینڈنگ کیس کے دوران ملاقاتیں نہیں کی جاسکتیں یہ اخلاقی اصول ہے۔