Tag: تحریک انصاف

  • انتظامیہ کا تحریک انصاف کو نادرا چوک پر احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    انتظامیہ کا تحریک انصاف کو نادرا چوک پر احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نادرا چوک پر احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے لیے تیار ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو نادراچوک پر جلسہ کرنے کی درخواست دی، پی ٹی آئی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل شہزاد گل کی جانب سے درخواست دی گئی۔

    انتظامیہ نے نادراچوک پرجلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا نادراچوک ریڈزون میں ہے، اس وجہ سےجلسےکی اجازت نہیں دی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایف 9پار ک یا ایچ 9گراؤنڈکاانتخاب کرکے پر امن احتجاجی جلسہ کرسکتی ہے، جگہ کا انتخاب کر کے انتظامیہ کو مطلع کیا جائے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کئے جاسکیں۔

    ڈی سی نے بتایا کہ ریڈزون میں جلسےجلوس اورکسی قسم کےاحتجاج پردفعہ 144 کے تحت پابندی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے آج اسلام آباد میں ای سی پی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاترکے باہر بھی پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

  • تحریک انصاف  نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کردیا

    تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی ارکان کااجلاس ہوا ، جس میں فواد چوہدری، اسد عمر، عامر کیانی، شفقت محمود ،شہباز گل شریک ہوئے۔

    اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو بریف کیا گیا ، جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کر دیا۔

    پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں قانونی نقائص کو قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بتایا کہ پارٹی قیادت اجلاس میں طے ہوا الیکشن کمیشن کافیصلہ مکمل غیر قانونی ہے ، پاکستان کے نامور قانون دانوں نے بھی اتفاق کیا کہ فیصلہ غیرقانونی ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پرسوں الیکشن کمیشن کے باہر زبردست اور پر امن احتجاج ہوگا، پاکستان میں الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد ہوچکا ہے ، دونوں صوبائی اسمبلیاں اسی فیصد پاکستاُنی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد کیا الیکشن کمیشن ٹمبک ٹو کا الیکشن کرائے گا۔

  • تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو  چیلنج کرنے کا اعلان

    تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے ، الیکشن کمیشن بلا امتیازی سلوک تمام سیاسی جماعتوں کی جانچ کرنی ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ، پی پی کیساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کرتاہے، فارن فنڈنگ پر یہ تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہا ہے ، یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا ،اس میں کہیں بھی فارن فنڈنگ نہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی جیسا کوئی فیصلہ نہیں آیا ، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے فنڈنگ کی مزید تفصیل جمع کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوآج سخت مایوسی ہوئی ہے، نوازشریف نے پارٹی فنڈنگ کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔

    میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے فرخ حبیب نے کہا کہ کچھ میڈیا گروپ کیلئے بھی شدید مایوسی کا دن ہے ، بڑی بڑی خبر لگائی گئی کہ آج پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائےگی ، اس میڈیا گروپ سے کہتاہوں اب تو قوم کو سچ اور حقائق بتائیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کے خلاف جو تحفظات ظاہر کیے ان پر مختلف فیصلوں میں ریلیف ملا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کا فیصلہ مدنظرنہیں رکھا۔

    انھوں نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی صرف پی ٹی آئی کاکام مکمل کرتی ہے، فیصلہ صرف پی ٹی آئی کاسنایاجاتاہے، دیگرکسی بھی پارٹی کی فنڈنگ سےمتعلق فیصلہ نہیں سنایا جاتا۔

    فرخ حبیب نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کاجواب دیں گے، ہمارےالیکشن کمیشن پرتحفظات برقرارہیں، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جوچھپائی گئی ہو،ہمارا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین سےباہرنہیں جاسکتا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کےفیصلےموجودہیں کہ تمام جماعتوں کی اسکروٹنی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ عمران خان کےاکاؤنٹ نہیں تھےپارٹی اکاؤنٹس تھے، صف اول آڈیٹرزان اکاؤنٹس کاآڈٹ کرتےہیں،فرخ حبیب

    مسلم لیگ ن کے حوالے سے فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ نے اسامہ بن لادن سمیت دیگر لوگوں سے فنڈنگ لی، ن لیگ کے پاس 66 کروڑ کا کوئی حساب نہیں ہے، ہمارے اکاؤنٹس آڈٹ شدہ ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ لیگ کے 2008 سے 2013 کے اکاؤنٹس پر نواز شریف کے دستخط نہیں، دیکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ہم سے بھی ملاقات کرتا ہے یا نہیں، ن لیگ ملاقات کے لیے جاتی ہے تو الیکشن کمیشن جی حضوری کرتا ہے اور چند دن بعد ہی الیکشن کمیشن فیصلہ سنا دیتا ہے۔

  • تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کیخلاف ریفرنس لانے کی تیاری

    تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کیخلاف ریفرنس لانے کی تیاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس لانے کی تیاری شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان،ق لیگ کے دوستوں کو مبارکباد دیتا ہوں، کل ایک لوٹا اپنے انجام کو پہنچ گیا، اس سےسبق ملتا ہے جو اپنے ووٹروں کو دھوکا دے گا اس کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےحالیہ فیصلےسےپہلی بارسیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئےگی، فیصلےسےواضح ہوگیا کہ پارلیمانی پارٹی ہی طاقتور ہوتی ہے ، پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ معاملات کیسے چلیں گے ۔ اب بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوں گے، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کی حکمران اتحاد کی ملاقات کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کی حکمران اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں فنڈنگ کیس کو زیر بحث لایاگیا، ملاقات میں پی ٹی آئی کےفنڈنگ کیس کے بارےمیں بات ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کےجج کےبرابرتنخواہ لیتےہیں اور ججز کا کوڈ آف کنڈکٹ الیکشن کمیشن ارکان پر بھی لاگو ہوتا ہے، کیس کے دوران جج کسی فریق سے نہیں مل سکتا تو کس طرح الیکشن کمیشن کے ممبران پینڈنگ کیس پر مخالف پارٹی سے ملاقات کرسکتے ہیں؟

    فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نےارکان سے ملاقات کرکے عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، پینڈنگ کیس کے دوران ملاقاتیں نہیں کی جاسکتیں یہ اخلاقی اصول ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ کیس کا فیصلہ ہوگا، ہم اپنی قانونی ٹیم سے جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس بھیجنے پر بات کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف ریفرنس بھیج کر انہیں نوکری سے برخاست کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے بیان دیا تھا کہ اکتوبرتک الیکشن نہیں کراسکتے، ملک میں بحران چیف الیکشن کمشنرکے بیان کی وجہ سے ہے، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی جس سے انہوں نے انکار کیا ، الیکشن کمیشن نے ایسا کرکے حکمران اتحاد کے ایجنڈے کو تقویت دی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے تو آج مستحکم حکومت ہوتی ،آج ملک میں کیا ہورہا ہے کچھ پتا نہیں چل رہا، پہلی باروفاق میں ایسی حکومت ہے، جس کی کسی صوبےمیں حکومت نہیں۔

    پاکستانی روپے کی گراوٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دنیامیں کسی کرنسی میں گراوٹ آئی ہےتووہ پاکستانی روپیہ ہے ، پاکستان کی کرنسی یوکرین کے بعد سب سے زیادہ گری ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عملی طور پر پاکستان میں وفاقی حکومت موجود ہی نہیں ہے ، آرمی چیف کو آئی ایم ایف سے بات کرنی پڑرہی ہے ، اس وقت شہبازشریف صرف سی ڈٖی اے کے وزیراعظم ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب چاروں صوبے ان کے ساتھ نہیں ، یہ کسی عوامی مقام پر کھڑے نہیں ہوسکتے ، آئی ایم ایف والےبھی پریشان ہیں۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت نےخارجہ پالیسی میں خودتنہا کرلیا اور اپنی پالیسیوں سے معیشت تباہ کردی، یہ توباہر جاکر اکیلے برگر بھی نہیں کھا سکتے لوگ لوٹے لوٹے کے نعرے لگاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جیت کے خوف سے الیکشن نہیں کرائے جارہے، انھیں ڈر ہے عمران خان جیت جائے گا۔

  • ‘وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے’

    ‘وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے حکومت سے معاشی ظلم فوری بند کرنے مطالبہ کردیا اور کہا وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسدعمر نے پاکستان پر معاشی ظلم فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا آج کل نظریں سیاست پرلگی ہیں مگر معاشی صورتحال تشویشناک ہے، حالات پہلے ہی خراب ہوگئے تھے، اب دن بدن بگڑتے جارہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے 2ہفتوں میں زرمبادلہ ذخائرمیں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ، آج سے تقریباً ایک ماہ پہلے چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا، چین سے 2.3 ارب ڈالرز قرض میں سے2 ارب ڈالرز استعمال ہوچکے۔

    پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نتیجہ یہ ہے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آرہی ہے جسکی مثال نہیں، عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ڈالر کےمقابلے روپیہ 62 روپے تک گر چکا ، روپے کی قدر گرنےکی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئندہ پٹرول، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اور اضافے کا سامنا ہوگا، صورتحال خطرناک ہو چکی ضروری ادویات کیلئے خام مال کی ایل سی نہیں کھل رہی۔

    اسد عمر نے بتایا کہ موڈیز، فِچ اور ایس این پی سب نے پاکستان کی درجہ بندی گرا دی ہے، ہم پٹرول درآمد کرنے کی کوشش کررہے تھےاور 2دفعہ ٹینڈرز کئے گئے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کوئی آپ کو تیل بیچنے کو تیار نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی نظام کو گھسیٹتے چلے جانا کہ انا کا مسئلہ ہے اور طاقت نہیں چھوڑنی، بہت نقصان ہو چکا ،خدا کا واسطہ ہے پاکستان پر ظلم کرنا بند کریں۔

    پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ معیشت کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلتے سالوں لگیں گے، وقت آگیا ہے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ مصنوعی نظام کو بغیر وقت ضائع کئے ختم کیا جائے۔

  • شہباز حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی :  تحریک انصاف کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے

    شہباز حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی : تحریک انصاف کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے

    اسلام آباد : پنجاب میں فتح کے بعد تحریک انصاف نےحکومتی اتحادیوں سے رابطے کئے ، فون پر رابطوں میں مذاکرات پر اتفاق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے حکومت چھوڑنے کے لیے تحریک انصاف نے رابطوں کا آغاز کر دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے بی این پی، بی اےپی اور جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ، ،رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا امکان ہے، فون پر رابطوں میں مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ ہفتے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی ، تحریک انصاف کی کمیٹی میں اسد قیصر،فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں۔

    یاد رہے پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرتے ہوئے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کیا تھا۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بی این پی ، بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کیا جائے گا۔

  • تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی کرنے کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے التوا کے خلاف درخواست دائر کردی۔

    درخواست تحریک انصاف کی ایگزیکٹوکمیٹی سندھ کے رہنما اشرف قریشی نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست میں الیکشن کمیشن نے خود کہا تھا ملتوی نہیں کرسکتے ، اخراجات زیادہ ہوچکےہیں انتخابات ہوناضروری ہے۔

    رہنما اشرف قریشی نے کہا کہ بیلٹ پیپر چھپ چکے تھے اربوں روپے کے اخراجات ہوچکے تھے، بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کے حکم کو فوری معطل کیا جائے اور اسی ہفتے سندھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کرائے جائیں۔

    اشرف قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست واضح نظر آرہی تھی، بلدیاتی انتخابات فوری کرانا بہت ضروری ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے میں اتوار 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

    بعد ازاں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے التوا ء کی وجوہات سامنے آئی تھیں ، جس میں بتایا گیا تھا کہ التوا کی سفارشات میں مون سون کے موسم سے لے کر کورونا کے پھیلاوٴ کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی و حیدرآباد میں بھی اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے 23 اور24جولائی کو شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ بارش کے نتیجے میں پولنگ اسٹیشنز کی عمارتیں زیر آب آسکتی ہیں، پولنگ کے لیے متبادل عمارات نہ ہونے کے سبب الیکشن کا عمل مشکلات کا شکار ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت کا نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت کا نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار

    لاہور : تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کردیا، پرویز الہٰی نے کہا کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں اسد عمر،شاہ محمود قریشی،شفقت محمود شامل تھے۔

    شہزاد وسیم ، عمر ایوب،ریاض فتیانہ،راجہ بشارت بھی مشاورت میں شریک ہوئے، دوران ملاقات پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، امید ہے ڈپٹی اسپیکر غیر جانبدار انداز ایوان چلائیں گے۔

    پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ ایوان کا فیصلہ بھی پرویز الہی کے حق میں آئے گا۔

    اس سے قبل وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔

    چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژکرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت اور عمران خان کامیاب ہوں گے ، ن لیگ کی تاریخ ، انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے، حکومت سپریم کورٹ احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون راستہ بنائے گا۔

  • پنجاب  میں  شاندار فتح  کے بعد تحریک انصاف کا وفاق کی جانب رخ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں شاندار فتح کے بعد تحریک انصاف کا وفاق کی جانب رخ کرنے کا فیصلہ

    لاہور : تحریک انصاف نے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا، حکومتی اتحادی جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرتے ہوئے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بی این پی ، بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں اسد قیصر فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں۔

    کمیٹی تمام حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے کرے گی، کمیٹی جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کرے گی۔

    خیال رہے بی اے پی اور عوامی نیشنل پارٹی حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور کررہی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب:  تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں موصول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں ملنے لگیں ، ذرائع نے بتایا کہ رحیم یار خان سے مخصوص نشستوں پر کامیاب فوزیہ بتول کو دھمکی آمیزفون کال موصول ہوئی۔

    ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوزیہ بتول نے دھمکی آمیزفون کال کے بعد موبائل فون بند کردیا۔

    مخصوص نشستوں پر کامیاب سائرہ رضا کو بھی دھمکیاں دی گئیں، دونوں خواتین ارکان اسمبلی اسوقت لاہور کے ہوٹل میں موجود ہیں۔

    اس سے قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کاسترو کو بھی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

    خیال احمد کاسترو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا تھا کہ میرے موبائل پر دھمکی آمیزکال آئی، واضح کردوں کہ عمران خان کے سپاہی ہیں، کسی دھمکیوں کو نہیں مانتے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرنے والے ہیں۔

    پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے بہت سےایم پی ایزکو پیسوں کی آفرز ہوئیں ساتھ ہی دھمکیاں بھی دی گئیں، ہم کپتان کے سپاہی ہیں، عمران خان کی خاطرجان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔